یوں تو اداکارہ سارہ علی خان جہاں اپنی زبردست اور دلکش شخصیت کے لئے جانی جاتی ہیں، وہیں اداکارہ کا ہنس مکھ اور ببلی مزاج کو بھی ہمیشہ پسند کیا جاتا رہا ہے۔ لیکن حال ہی میں اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے، جس پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، کیونکہ ویڈیو میں انہیں ایک خاتون کو سوئمنگ پول میں پھینکتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سارہ علی خان، جو اکثر سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ رابطے میں رہتی ہیں، نے جمعرات کو انسٹاگرام پر ایک انٹرایکٹو سیشن کیا۔ جب مداحوں میں سے کسی ایک نے ان سے کسی سے بدترین مذاق کے بارے میں پوچھا تو اداکارہ نے اس وقت ایک ویڈیو پوسٹ کی، جس میں انہیں ایک خاتون کو پول میں دھکیلتے ہوئے دیکھا گیا۔
مداح نے دوران سیشن پوچھا کہ آپ نے اپنی زندگی میں کسی پر سب سے برا مذاق کیا ہے؟” جس پر اداکارہ نے ویڈیو کے ساتھ جواب دیا۔ “یہ جھارو ہے، میری اسپاٹ گرل ہے۔
اداکارہ سارہ علی خان نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ تصویر کھینچنے کی آڑ میں اپنی سپاٹ گرل کو سوئمنگ پول میں دھکیلتے ہوئے دیکھا گیا۔ کیمرے کے لیے دو پوز کے طور پر، ہم دیکھتے ہیں کہ اداکارہ جھارو کو تالاب میں پھینکتی ہے اور بعد میں پانی میں اس کے ساتھ شامل ہوتی ہے۔
کچھ ہی دیر میں، یہ کلپ انٹرنیٹ پر وائرل ہو گیا، جس میں بہت سے لوگوں نے بالی ووڈ اسٹار کو اس کے بے رحم مذاق پر تنقید کا نشانہ بنایا۔ سوشل میڈیا صارفین نے سارہ علی خان کی ویڈیو پر ملے جلے جذبات کا اظہار کیا۔ جب کہ کچھ نے اداکارہ کے مذاقیہ ہونے کے بارے میں بات کی، تو کچھ کا ماننا تھا کہ معاملا مذاق نہیں تھا۔
بہت سے لوگوں نے سارہ علی خان کو ان کے عملے کے رکن کے لیے چونکانے والی حرکت کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے، صاردین کا ماننا ہے کہ اس مذاق کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو سکتی تھیں۔ اپنا ذاتی تجربہ بتاتے ہوئے ایک صارف نے لکھا، ’’یہ دراصل بہت غلط ہے جو سارہ نے کیا۔ میرے ساتھ ایک ایسا حادثہ ہو چکا ہے۔ میں تالاب میں گر گئی تھی اور میری ریڑھ کی ہڈی میں متعدد فریکچر ہوئے۔ اگرچہ پول میں پانی موجود تھا اس لیے مجھے امید ہے کہ وہ خاتون محفوظ رہی ہونگی۔
اداکارہ سارہ علی خان کی جانب سے یہ ویڈیو محض مذاق کے لئے بنائی گئی تھی، یہی سوچتے ہوئے انہوں نے پوسٹ کی، البتہ ان کا یہ مذاق سوشل میڈیا پر صارفین کو بلکل پسند نہ آیا، بلکہ انہیں سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا بلکہ کئی صارفین نے ان کے اس مذاق کو طاقت، شہرت اور بدتمیزی کا مجموعی قرار دیا۔
مزید پڑھیں: کومل رضوی نے سیف علی خان کے ساتھ اسکینڈل کی تردید کردی
واضح رہے اداکارہ سارہ علی خان اپنے انسٹاگرام کیپشنز پر مزاحیہ شاعری اور لطیفوں کے لیے مشہور ہے۔ وہ اپنے سوشل میڈیا پروفائلز کو ان جگہوں کی بہت سی تصاویر اور ویڈیوز کے ساتھ مصروف رکھتی ہے جہاں وہ جاتی رہتی ہے۔ تاہم اس بار اداکارہ کو ویڈیو پوسٹ کرنا کافی مہنگا ثابت ہوا ہے۔ یقین وہ آئندہ اس قسم کا کوئی بھی مواد پوسٹ کرنے سے پہلے ایک بار ضرور سوچیں گی۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…