معید یوسف نے بھارتی صحافی کو انٹرویو کے دوران لاجواب کردیا

وزیراعظم پاکستان عمران خان کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے پاس بھارت کے دہشت گردوں کو مالی امداد فراہم کرنے کے ٹھوس شواہد موجود ہیں، بھارتی حکومت کا چہرہ بےنقاب کرتے ہوئے معید یوسف کا مزید کہنا تھا کہ سانحہ اے پی ایس پشاور 2014 ، حملے کا ماسٹر مائنڈ حملے کے وقت بھارتی سفارت خانے کے ساتھ رابطے میں تھا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف نے اپنے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز بھارتی صحافی کرن تھاپر کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ واضح رہے یہ کسی بھی پاکستانی سرکاری سطح کے عہدیدار کا پہلا بھارتی صحافی کو دیا گیا انٹرویو ہے ، جو بھارت کی جانب سے کئے جانے والے اقدام جس میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیا گیا ہے۔

اس انٹرویو میں وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی برائے ْقومی سلامتی معید یوسف کی جانب سے بھارتی صحافی سے مختلف موضوعات زیر بحث آئے جن میں مسئلہ کشمیر، کلبھوشن جادویو کیس اور 2008 ممبئی حملوں پر بھی گفتگو ہوئی۔

بھارتی صحافی کرن تھاپر کو دیئے گئے انٹرویو میں معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت سے دہشتگردی کے معاملے پر بات چیت کے لئے ہر وقت تیار ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی خود خواہش ہے کہ خطے میں امن ہو اور پڑوسی ممالک سے تعلقات بھی بھی بہتر ہوں، تاہم اس معاملے میں سب سے بڑی رکاوٹ بھارت میں موجود ہندوتوا نظریات کو بڑھاوا دینے والے لوگ اور ان کی پالیسیز ہیں جو خطے میں امن قائم ہونے میں سب سے بڑی روکاوٹ ہیں۔

اس دوران کشمیر کے مسئلے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے معید یوسف کا کہنا تھا کہ کسی بھی قسم کے کشمیر کے حوالے ہونے والے مذکرات میں ضروری ہے کہ ان مذکرات میں کشمیری قیادت بطور تھرڈ پارٹی موجود ہوں، جبکہ بھارت کو فوری طور پر وہاں پر موجود اپنی فورسز کو واپس بلانا چاہئے اور کشمیر کے نئے ڈومیسائل قانون کو واپس لینا چاہئے۔

Image Source: Twitter

معید یوسف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ بھارت سے کشمیر کے معاملے پر بات چیت ہو البتہ اس مزاکرات میں محض واحد تھرڈ پارٹی کشمیریز ہونگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان امن کے ساتھ کھڑا ہے اور پاکستان آگے بڑھنا چاہتا ہے۔

کشمیری عوام کے حوالے بات کرتے ہوئے معید یوسف نے کہا کہ کشمیری مسلمان بھارتی حکومت کو بالکل پسند نہیں کرتے ہیں، اب یہ چیز بھارتی حکومت کے ہاتھ میں کہ وہ کس طرح کشمیری رہنماؤں کو مزاکرات کی میز پر لیکر آتے ہیں۔ جبکہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کرنے کے معاملے پر معید یوسف نے کہا کہ 5 اگست 2019 کا بھارتی کا اقدام بھارت کا اندرونی مسئلہ نہیں بلکہ وہ مسئلہ اقوامی متحدہ کی سطح کا ہے۔

اس انٹرویو کے دوران بھارتی صحافی کرن تھاپر نے وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی معید یوسف سے سوال کیا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان چین میں یوغور مسلمانوں پر ہونے والے ظلم کے خلاف وہ خاموش کیوں ہیں جبکہ اس ہی دوران وہ کشمیر میں ہونے والی نسل کشی پر آواز بلند کررہے ہی؟ جس کے جواب میں معید انور کہا کہ دونوں معاملات کی مماثلت غلط ہے، یوغور مسلمانوں کا مسئلہ اب مسئلہ نہیں رہا ہے۔

انہوں نے اس سلسلے میں مزید کہا کہ انہوں اس معاملے کو ذاتی طور پر۔تفصیل کے ساتھ پڑھا ہے، چینی حکومت کی جانب سے یوغور مسلمانوں کو بالکل ٹھیک انداز میں ان کے ساتھ سلوک کیا جارہا ہے، وہاں پر کوئی ایسے مسائل موجود نہیں ہیں۔

Image Source; Twitter

بھارتی خفیہ دہشت گرد ایجنسی راء کے ایجنٹ کلبوھشن یادیو کے حوالے سے کئے گئے سوال پر معاون خصوصی معید یوسف کا کہنا تھا کہ کوئی بھی قانون یہ اجازت نہیں دیتا کہ بھارتی وکیل کے کیس ایسے کیس کے حوالے سے دلائل دے جوکہ پاکستانی عدالت میں چل رہا ہو۔

معید یوسف کا راء ایجنٹ کلبھوشن یادیو کے معاملے پر مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے پوری کوشش کی گئی کہ کلبھوشن یادیو کو کاؤنسلر کی رسائی دی جائے تاہم بھارت کی طرف سے ردعمل کافی ست رہا، ان مزید کہنا تھا کہ بھارت انھیں کاؤنسلر رسائی نہیں دینا چاہتا ہے۔

اس انٹرویو کے بعد وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف کو سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی حاصل ہوئی، عوام کی جانب سے بےحد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ حقیقتاً معید یوسف کی جانب سے بہترین انداز میں پاکستان کا موقف رکھا گیا ہے۔

یہی نہیں معاون خصوصی معید یوسف کی جانب سے ناصرف بہترین انداز میں بھارتی صحافی کرن تھاپر کے سوالوں کے جوابات دیئے گئے بلکہ سوالات کے دوران صحافی کی جانب سے لاگئے گئے بےبنیاد جوابات کا بھرپور انداز میں دفاع کیا گیا اور بھارت کے سامنے بھی کئی سوالات کھڑے کرکے نئی دہلی کی حکومت سر پکڑنے پر مجبور کردیا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

3 days ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

5 days ago

ہانیہ عامر ذہنی دباؤ کا شکار

پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ…

7 days ago

خلیل الرحمن قمر نے عدنان صدیقی سے مکھی اور عورت کے بارے میں بات کی

معروف ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمان نے عدنان صدیقی کو فون کیا اور اس حوالے سے…

1 week ago

آرام کرنے کا مشورہ ، یاسر حسین اور اقرا عزیز کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع؟

پاکستان کے معروف اداکار جوڑی یاسر حسین اور اقرا عزیز کے ہاں دوسرہ بچہ ہونے…

2 weeks ago

ایک دن میں کتنی بار چہرہ دھونا چاہیے؟

چہرہ ہمارے جسم کے دیگر حصوں سے زیادہ حساس ہوتا ہے اس چہرے کا خیال…

2 weeks ago