بولی ووڈ سپر اسٹار سنجے دت کینسر کو شکست دینے میں کامیاب

مشہور و معروف بولی ووڈ اداکار سنجے دت نے بدھ کے روز اپنی صحت کے حوالے سے خبر دیتے ہوئے اپنے مداحوں کو خوش خبری سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے کینسر جیسے موضی مرض کو شکست دے دی ہے۔

اپنے جاری کردہ بیان میں بولی ووڈ اداکار سنجے دت کا کہنا تھا کہ انہوں نے پچھلے کچھ ماہ ان کی بیماری کے باعث ان کے خاندان پر کافی مشکل گزرے ہیں۔ تاہم وہ اب اس بیماری سے مکمل طور پر صحتیاب ہوچکے ہیں اور انہوں نے فاتحانہ انداز میں بیماری کو شکست دے دی ہے۔

Image Source: Twitter

اپنی حالیہ زندگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بھارتی اداکار سنجے دت کا کہنا تھا کہ ان پر اور ان کے گھر والوں پر پچھلے کچھ ہفتے نہایت ہی مشکل تھے، تاہم ان کا کہنا تھا کہ کہتے ہیں اوپر والا مشکل ترین وقت اپنے بہادر ترین سپاہیوں کو ہی دیتا ہے۔ آج اپنے بچوں کی سالگرہ کے موقع پر آج وہ بہت زیادہ خوش ہیں کہ وہ فاتحانہ انداز میں اس بیماری کو ہارا کر باہر آئیں ہیں اور انہیں سب سے بہترین تحفہ انہیں دے رہے ہیں اچھی صحت کی صورت میں جو ان کے لئے سب سے ضروری تھا۔

اپنے مداحوں کے نام لکھے گئے پیغام میں بولی ووڈ اسٹار جنت نے مزید بتایا کہ یہ سب کچھ آسان اور ممکن نہیں تھا آپ سب کے بھروسے اور یقین کے بغیر۔ جبکہ اس موقع پر اپنے اہلخانہ ،تمام دوستوں اور مداحوں کا شکریہ ادا کیا کہ آپ سب لوگ اس مشکل وقت میں میرے ساتھ کھڑے رہے اور کڑھے ترین وقت میں میرا حوصلہ بنے رہے۔ جبکہ انہوں بیمار کے عرصے کے دوران ملنے تمام لوگوں سے ملنے والے پیار، محبت اور دعائیں کرنے پر بھی سب کا شکریہ ادا کیا۔

اس پورے پیغام میں انہوں نے علاج کرنے والے تمام ڈاکٹروں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کا عرصے میں بہت زیادہ خیال رکھا۔ جن میں انہوں کوکیلا بین نامی اسپتال کی ڈاکٹر سیوانتی اور ان کی پوری ٹیم جن میں دیگر ڈاکٹرز، نرسز اور دیگر میڈیکل اسٹاف کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کے حالیہ گزرے ہفتوں میں کافی اچھا خیال رکھا گیا۔

واضح رہے بھارتی فلم اسٹار سنجے دت کو کچھ وقت قبل سانس لینے میں دشواری پیدا ہوئی، جس کے بعد انہیں لیلا وتی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کے کورونا وائرس کے تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے جوکہ منفی آئی تھے۔ جس کے بعد ڈاکٹروں کی جانب سے ان کی بیماری کی جانچ کے لئے مزید ٹیسٹ کئے گئے، جس میں انہیں بعدازاں پھیپڑوں کا کینسر تشخیص کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق سنجے دت کو اسٹیج تھیری کا کینسر تشخیص کیا گیا تھا۔

اس عرصے کے دوران جب بولی ووڈ اداکار سنجے دت علاج کے لئے امریکہ گئے تو ان کے ایک مداح کی جانب سے سنجے دت کی ایک تصویر پوسٹ کی گئی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سنجے دت نہیں کمزور نظر آرہے ہیں۔ یہ تصویر انٹرنیٹ پر خوب وائرل ہوئی۔ جبکہ سنجے دت کے چاہنے والوں میں ان کی صحت کے حوالے سے ایک تشویش کی لہر سی پھیل گئی تھی ۔ ان کے مداحوں کی جانب سے نیک خواہشات اور نیک تمناؤں کا سلسلہ جاری تھا۔

یاد رہے کچھ عرصہ قبل ہی بولی ووڈ کے منا بھائی یعنی سنجے دت کی سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پیغام دیا گیا تھا، جس میں وہ مشہور و معروف ہیئر اسٹائلسٹ علیم حکیم کے سیلون میں موجود ہیں، جہاں انہوں نے ناصرف پہلی بار اپنی بیماری کے حوالے سے لوگوں کو آگاہ کیا تھا بلکہ اس دوران انہوں نے یہ عظم بھی ظاہر کیا تھا کہ وہ جلد اس بیماری کو ہرا دیں گے جبکہ نومبر سے اپنی فلمز کی شوٹنگز کا ایک بار پھر سے آغاز کرنے کا ارادہ ظاہر کیا تھا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago