نئے سال کے آغاز پر بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی پوسٹ نے جوڑے کے درمیان طلاق کی افواہوں کو مزید گرم کردیا۔
ثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنی نئی تصاویر پوسٹ کیں جس میں انہوں نے ایک سیلفی بیٹے اذہان مرزا ملک کے ساتھ بھی شیئر کی جس میں انہیں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے لیکن ان تصاویر میں ان کے شوہر شعیب ملک کہیں بھی نظر نہیں آئے۔
ٹینس اسٹار نے تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ میرے پاس سال 2022 کے لیے کوئی طویل پیغام نہیں ہے لیکن کچھ پیاری سیلفیاں ہیں وہ شیئر کر رہی ہوں۔ قومی کرکٹر کی اہلیہ نے مزید لکھا کہ ’سب کو نیا سال مبارک ہو’۔
اس موقع پر ثانیہ مرزا نے مزید لکھا کہ سال 2022 میرے لیے کئی کچھ مواقع پر اچھا نہیں رہا لیکن اب مجھے سمجھ آگئی ہے۔اس پوسٹ میں انہوں نے گریٹ فل اور یو کانٹ ہیندل دی تورت کے ہیش ٹیگ بھی استعمال کیے۔
اس حوالے سے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ثانیہ مرزا کی پوسٹ پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے، جبکہ مداح انہیں نئے سال کی مبارکباد بھی دے رہے ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ کئی برسوں سے یہ جوڑی ایک خوش باش اور کامیاب جوڑے کی صورت میں سوشل میڈیا پر نظر آرہی تھی۔ لیکن نومبر 2022 میں دونوں کے رشتے میں تناؤ اور علیحدگی کی افواہیں سامنے آئیں مگر ان خبروں پر دونوں کی طرف سے کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا، تاہم ثانیہ اور شعیب کے مشترکہ شو ’دی مرزا ملک شو‘ کے آغاز سے اس بات کو تقویت ملی کہ طلاق کی افواہیں غلط ہیں۔ اس سے قبل بھارتی میڈیا پر یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ یہ دونوں پہلے ہی الگ ہونے کا فیصلہ کرچکے ہیں اب صرف کاغذی کارروائی باقی ہے۔ان افواہوں کے باوجود شعیب ملک نے ثانیہ مرزا کی سالگرہ پر ان کو مبارک باد دی اور ساتھ ہی صحت مند اور خوشگوار زندگی گزارنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
مذکورہ پوسٹ میں شعیب ملک نے اپنی اور ثانیہ کی تصویر بھی شئیر کی، جس پر شائقین کافی خوش ہوئے البتہ ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا تھا۔ جبکہ اس دوران بھارتی فلم ڈائریکٹر فرح خان نے ثانیہ مرزا کے سالگرہ منانے کی ویڈیو بھی شئیر کی تھی جہاں وہ اپنے دوستوں کے ساتھ کیک کاٹ رہی ہیں۔
مزید پڑھیں: شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا دوران حمل سیب کیوں کھایا کرتی تھیں؟
مزید برآں، اس کھلاڑی جوڑے کے درمیان پہلی ملاقات 2003 میں ہوئی تھی اور 2009 تک دونوں کے درمیان تعلقات استوار ہوچکے تھے۔پھر انہوں نے 2010 میں 12 اپریل کو شادی کی تھی، جس کے بعد دونوں دبئی منتقل ہوگئے تھے، شادی کے 8 سال بعد 30 اکتوبر 2018 کو ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…