مجموعی طور پر تلخ یادیں رکھنے والا سال 2020، پاکستان شوبز انڈسٹری کے لئے ایک اعتبار سے کافی اچھا سال رہا ہے، یعنی 2020 کو پاکستان شوبز انڈسٹری کے لئے شادیوں کا سال کہا جارہا ہے، کئی مشہور اور نامور شوبز ستارے گزشتہ برس رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیں تاہم ابھی سال 2021 شروع ہی ہوا تھا کہ لوگوں نئے سال سے کئی اچھی امیدیں وابستہ تھیں کہ سال نو کے آغاز میں ہی سوشل میڈیا پر افسوسناک خبر گردش کرنے لگی کہ مشہور اداکارہ صنم جنگ کی طلاق ہوگئی ہے، جس نے ان کے مداحوں کو افسرده کردیا۔
طلاق زیر گردش خبروں پر اداکارہ صنم جنگ نے ابتداء میں خاموشی اختیار البتہ جب معاملات اور افواہیں بڑھنے لگی تو اداکارہ صنم جھنگ کی جانب سے اپنی طلاق کی خبروں پر اب ایک تفصیلی بیان جاری کردیا ہے، جس میں انہوں نے طلاق سے متعلق تمام حقائق کو بیان کیا۔
اس سلسلے میں گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ صنم جھنگ کی جانب سے اپنے شوہر قسام جعفری کے ساتھ تصویر شئیر کی جس میں انہوں نے طلاق کی تمام خبروں کو جھوٹا اور من گھڑت قرار دیتے ہوئے لکھا کہ میری اور قسام جعفری کی علحیدگی سے متعلق افواہوں میں کوئی حقیقت نہیں ہے، یہ افواہ فین کی جانب سے میری انسٹا پوسٹ پر کئے گئے کمنٹس سے شروع ہوئی، جو مکمل طور پر مضحکہ خیز ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر جاری کردہ پوسٹ میں صنم جنگ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس حوالے سے کسی بھی قسم کی صفائی یا و وضاحت دینے کا کوئی ارادہ نہیں کیا تھا لیکن قسام اور میرے اہلخانہ کے پاس روزانہ اس مسئلے سے متعلق فون کالز آرہی تھیں۔
اداکارہ صنم جنگ کا مزید کہنا تھا کہ میں اور قسام جعفری ایک خوشگوار شادی شدہ گزار رہے ہیں اور اگلے ہفتے ہم اپنی شادی کی چھٹی سالگرہ منانے والے ہیں۔ لہذا وہ مشکور ہوں گی کہ اگر لوگ غلط افواہوں کو پوسٹ کرنا بند کردیں۔
محبت صب کا ستارہ سے مقبولیت حاصل کرنے والی اداکارہ صنم جنگ نے انسٹا گرام پوسٹ میں لکھا کہ الحمدلله، ہم ایک خوشگوار فیملی ہیں، خوشی خوشی زندگی بسر کررہے ہیں اور ہم انشاءاللہ اپنی بقیہ زندگی بھی ایک ساتھ گزارنے کے منتظر ہیں۔
ساتھ ہی اداکارہ صنم جنگ نے مداحوں سے اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ میری آپ سب سے مخلصانہ گزارش ہے کہ ایسی کوئی بھی افواہیں پھیلانے اور حقیقت سے آگاہ نہ ہونے کئے بغیر کوئی دعوی نہ کیا کریں۔ انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کسی کے خاندان پر بہت سنگین الزام ہے اور ہم سب اس احمقانه افواہ کے باعث بہت پریشان ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر جاری پیغام کے آخر میں جہاں اداکارہ صنم جنگ نے اپنے شوہر قسام جعفری کو ٹیگ کیا وہیں انہوں نے تمام مداحوں اور صارفین کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ براے کرم ہمارے اہلخانہ سے کچھ ہمدردی رکھیں کیونکہ ہم بھی آپ جیسے ہی لوگ ہیں.
واضح رہے اداکارہ صنم جنگ کی سال 2014 میں عبدل قسام جعفری سے شادی ہوئی تھی۔ جوکہ پیشے کے اعتبار سے پائلٹ ہیں۔ سال 2016 میں ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی، جس کا نام ایلیاء جعفری رکھا گیا تھا۔
اگرچہ سال 2020 مجموعی طور پر دنیا کے لئے اچھا ثابت نہیں رہا ہے کورونا وائرس کی عالمی وباء نے کئی خوشیوں کے لمحات کو ماند کردیا تھا تاہم نئے سال یعنی 2021 میں لوگ بہت پرامید ہیں کہ آنے والا برس کئی بہتر ہوگا اور ایک پھر سے خوشیوں کو بکھیرے گا۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…