ثمینہ بیگ ‘کے ٹو’ سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما بن گئیں

کوہ پیماؤں کےلیے کے ٹو کا شمار دنیا کے مشکل ترین پہاڑوں میں ہوتا ہے۔ یہ دنیا کی دوسری بلند ترین پہاڑی چوٹی ہے۔ اس کی بلندی سطح سمندر سے 8611 میٹر ہے۔ پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ نے دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کرلی ہے اور وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما بن گئی ہیں۔

ثمینہ بیگ نے یہ اعزاز اپنی 6 رکنی ٹیم کے ساتھ حاصل کیا ہے، ان کے بھائی محبوب علی کا کہنا ہے کہ ثمینہ بیگ نے یہ اعزاز جمعے کی صبح تقریباً ساڑھے 7 بجے حاصل کیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وہ خود کو خوش قسمت سمجھتی ہیں کہ انہیں کے ٹو کے اوپر کھڑے ہونے کا موقع ملا۔ وہ پاکستانی ٹیم کی قیادت کر رہی تھیں۔ چوٹی پر پاکستانی جھنڈا لگانے کے بعد اب وہ واپسی کے راستے کی جانب گامزن ہیں۔

Image Source: File

رپورٹس کے مطابق پاکستانی خواتین کوہ پیما نائلہ کیانی کی بھی کے ٹو سر کرنے کے لیے پیش قدمی جاری ہے۔ کے ٹو سر کرنے کی اس کوشش میں ایران، قطر، عمان سمیت کئی ملکوں کی خواتین بھی شامل ہیں۔

Image Source: File

وزیراعظم شہباز شریف نے کے ٹو سر کرنے والی پاکستان کی پہلی خاتون کوہ پیما ثمینہ بیگ اور اہلخانہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ثمینہ بیگ پاکستانی خواتین کے عزم و ہمت اور بہادری کی علامت بن کر ابھری ہیں، ثمینہ بیگ نے ثابت کیا کہ پاکستانی خواتین کوہ پیمائی کے صبر آزما کھیل میں مردوں سے پیچھے نہیں، امید ہے ثمینہ بیگ دنیا بھر میں پاکستان کا پرچم اسی جذبے سے لہراتی رہیں گی۔

ہنزہ کے گاؤں شمشال سے تعلق رکھنے والی ثمینہ بیگ نے 2013 میں محض 21 سال کی عمر میں 8 ہزار 849 میٹر بلند ’ماؤنٹ ایورسٹ‘ سر کیا تھا، وہ واحد پاکستانی خاتون ہیں جنہوں نے کم عمری میں یہ کارنامہ سرانجام دیا تھا۔اس کے بعد مہم جوئی کا یہ سلسلہ چلتا رہا۔وہ 2015 اور 2021 میں بھی کے ٹو سر کرنے کی کوشش کرچکی ہیں مگر موسمی حالات اور حادثات کی وجہ سے انہیں ان سمٹ کو ادھورا چھوڑنا پڑا تھا۔

ثمینہ بیگ 2013 میں دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایوریسٹ سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بنی تھیں۔ اس سے قبل بھی ثمینہ بیگ کی سربراہی میں خواتین کوہ پیماؤں نے 5600 میٹرز برفیلی چوٹی سر کی جہاں درجہ حرارت منفی چالیس کے قریب تھا۔

خیال رہے کہ ثمینہ بیگ اور نائلہ کیانی نے گذشتہ دنوں کے ٹو کو فتح کرنے کی اپنی اپنی مہم کا آغاز کیا تھا، دونوں خواتین کوہ پیما اس مہم جوئی کے لیے کافی عرصے سے تیاری کررہی تھیں۔
ثمینہ بیگ کی طرح نائلہ کیانی بھی کئی کو پیمائی میں کئی ریکارڈ بناچکی ہیں، گزشتہ سال انہوں نے 8 ہزار 35 میٹر بلند گیشر برم ٹو سر کرکے پاکستان کے اندر 8 ہزار میٹر سے بلند کسی بھی چوٹی کو سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ اس کے علاوہ انہوں نے گیشربرم ٹو چوٹی سرکی جبکہ وہ 8 ہزار میٹرز بلند چوٹی سرکرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بھی ہیں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

5 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago