سلمان خان نے’چک دے انڈیا‘ کا رول کیوں قبول نہیں کیا تھا؟

کیا آپ جانتے ہیں کہ 2007 میں بالی ووڈ کی کامیاب فلم ’چک دے انڈیا‘ میں شاہ رخ خان سے پہلے یہ کوچ کا رول سلمان خان کو آفر کیا گیا تھا لیکن سلمان خان نے اس فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا، ان کے اس انکار کی وجہ کیا تھی ؟یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہیں۔

دراصل سلمان خان نے اس فلم میں کام کرنے سے انکار پاکستانی مداحوں کے جذبات کو مدِنظر رکھتے ہوئے کیا تھا۔ جی ہاں ! یہ بات بالکل سچ ہے، دبنگ خان نے اپنے ایک انٹرویو میں اس فلم کو مسترد کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ’ اس فلم کے حوالے سے استدلال یہ تھا کہ اگر آپ پاکستان سے ہارتے ہیں تو آپ کو پاکستان کیساتھ جیتنا بھی ہے‘۔

Image Source: File

اداکار سلمان خان نے مزید کہا کہ ’اُن کو فلم کا عنوان بھی پسند نہیں تھا،اداکار کا کہنا تھا کہ ‘کاش ! لفظ انڈیا کو ٹائٹل میں شامل نہ کیا جاتا کیونکہ اُنہیں لگا کہ یہ ٹائٹل پاکستان اور بنگلہ دیش میں اُن کے مداحوں کو برا لگے گا‘۔واضح رہے کہ فلم ’چک دے انڈیا‘ میں شاہ رخ خان کو ایک بدنام ہاکی کھلاڑی کے طور پر دکھایا گیا ہے جو کہ بعد میں بھارتی خواتین کی ہاکی ٹیم کو ورلڈ کپ جیتوانے کے لیے بطور کوچ خدمات دیتا ہے۔

Image Source: Indian Express

دوسری طرف، اس فلم کے بارے میں شاہ رخ خان کہنا تھا کہ فلم کی پہلی اسکریننگ کے دوران انہیں، پروڈیوسر اور ہدایت کار کو اندازہ ہوا کہ جیسے یہ بہت فلاپ ثابت ہوگی۔ شاہ رخ کے مطابق وہ فلم فلاپ ہونے کے ڈرسے ریلیز سے ایک دن قبل انڈیا سے روانہ ہوگئے تھے اور انہوں نےاپنا فون بھی بند کر دیا تھا۔ تاہم اگلی صبح انہیں خبر ملی کے فلم ہندوستان میں بے حد کامیاب ہوئی ہے جس کا انہیں ،فلم کے پروڈیوسر اور ہدایت کار کو بالکل یقین نہیں آیا تھا۔

Image Source: The News

مزید پڑھیں: کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی سے متعلق دلچسپ تفصیلات

مزید برآں ،سلمان خان کے اس رول کو چھوڑنے اور کنگ خان اس آفر کو قبول کرنے کی وجہ سے شاہ رخ خان کے کیرئیر میں ایک اور سپرہٹ فلم کا اضافہ ہوا۔

بلاشبہ بالی ووڈ کے دبنگ خان اپنی دریا دلی کی وجہ سے کافی شہرت رکھتے ہیں جیسے انہوں نے ‘چک دے انڈیا’ جیسی مشہور فلم شاہ رخ کو دیدی اسی طرح اپنی سابقہ گرل فرینڈ کترینہ کی وکی کوشل سے شادی پر قیمتی تحائف دیکر سب کو حیران کر دیا۔ انہوں نے اداکارہ کترینہ کیف کو شادی پر بیش قیمتی لگژری گاڑی برانڈ نیو رینج روور تحفے میں دی ہے، جس کی مالیت 3 کروڑ بتائی جا رہی ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago