میوزیکل بینڈ ‘جنون ‘سے شہرت حاصل کرنے والے گلوکار و فلم ساز سلمان احمد نے وزیراعظم عمران خان کی 50 سالہ زندگی پر ’اسپریچوئل ڈیموکریسی‘ نامی دستاویزی فلم تیار کرلی۔ ان کے مطابق اس دستاویزی فلم میں عمران خان کی 50 سال کی زندگی کو دکھایا جائے گا۔
سلمان احمد جو کہ دنیا بھر میں اپنے راک پاپ صوفی میوزک کی وجہ سے مشہور ہیں ہمیشہ سے وزیر اعظم عمران خان کے قریبی دوستوں میں شامل رہے ہیں، “تبدیلی “ کے سفر میں دھرنوں اور احتجاجوں میں بھی وہ ان کے ساتھ کھڑے رہے نیز وہ وزیر اعظم کے کاموں کی تعریف بھی کرتے ہیں۔
ایکسپریس ٹریبیون سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان احمد نے کہا، کوویڈ-19 سے صحت یاب ہونے کے بعد، میں نے فوری طور پر خان سے انٹرویو کرنا چاہا کیونکہ میں نے دیکھا کہ کورونا کی پہلی اور دوسری لہر کے دوران کا طرح پاکستان نے ایران ، انڈیا اور بنگلہ دیش کی نسبت کتنی اچھی طرح سے مقابلہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے سفیر اور لیکچرر کی حیثیت سے وہ ہارورڈ اور یئل یونیورسٹی میں خطاب کر چکے ہیں، اور کئی طلباء نے مجھ سے پاکستان کی ثقافت کا مطالعہ کرنے کے لیے مواد فراہم کرنے کی درخواست کی۔
دیکھا جائے تو پڑوسی ملک ہندوستان کے پاس ثقافتی شخصیات کی بہتات ہے جن کا مطالعہ بھی کیا جاسکتا ہے، جبکہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان صرف دہشت گردوں کی افزائش کے الزامات سے داغدار ہے۔ اس لئے میں دنیا کو بتانا چاہتا ہوں کہ ہر عمل کرنے والا مسلمان اسامہ بن لادن جیسا نہیں کچھ ہمارے وزیراعظم جیسے بھی ہیں۔
سلمان احمد نے وائٹل سائنز کے وقت کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ وائٹل سائنز چھوڑنے کی وجہ یہ تھی کہ وہ مغربی موسیقی سن کر بڑے ہوئے اور وہ ایسا ہی کوئی تجربہ کرنا چاہتے تھے کیونکہ وہ دل دل پاکستان کمپوز کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتے تھے اور ایک نئی سمت چاہتے تھے۔
سلمان احمد نے کہا کہ امریکہ میں پرورش پانے اور رہنے کی وجہ سے میں جان لینن جیسے فنکاروں کے نقش قدم پر چلنا چاہتا تھا جو ایک سماجی کارکن اور فنکار بھی تھے۔ انہوں نے بتایا کہ جنون کے وقت، بینڈ کو پی ٹی وی پر پابندی کا سامنا کرنا پڑا، یہ واحد چینل تھا جو ہمارے پاس تھا اور یہ ہمیشہ ‘مثبت خبریں’ رپورٹ کرتا تھا۔ چنانچہ جب احتساب ہوا تو ہم غدار ٹہرائے گئے۔
تاہم پچھلے دور کو دیکھتے ہوئے سلمان احمد کا خیال ہے کہ اس بار حالات بدلیں گے اور دنیا کے سامنے ایک بہتر امیج بنائیں گے۔ اس حوالے سے سلمان احمد نے بتایا کہ ٹیم کے ایک کھلاڑی کے زخمی ہونے پر عمران خان نے کپتان ہونے کے ناطے مجھے فون کیا۔ تب ہی سے میں نے خان میں لیڈر شپ کو دیکھا کہ کس طرح وہ ہر کسی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور ابھی تک، مجھے ان میں وہی خوبیاں نظر آتی ہیں۔
مزید کہا کہ ایک بیرون ملک مقیم پاکستانی کے طور پر، میں جانتا ہوں کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ ہم کسی لیڈر کے دور حکومت میں رہے بغیر اس کی وکالت نہیں کر سکتے۔ لیکن جب کہ ہم اندرونی معاملات کے بارے میں بات نہیں کر سکتے توہم اس بارے میں بھی بات نہیں کرسکتے کہ پاکستان کیسا لگتا ہے، میرے نزدیک پاکستان تاریخ، ثقافت اور کرکٹ سے مالا مال ہے۔ لیکن ایسا سب کے لئے نہیں ہے کیونکہ بیرون ملک مقیم پاکستانی پاکستان کے منفی امیج کے نتائج بھگت چکے ہیں۔
واضح رہے کہ عمران خان کی زندگی پر مبنی اسپریچوئل ڈیموکریسی سیریز کی پہلی قسط اکتوبر کے شروع میں ریلیز کی جاچکی ہے ، اس حوالے سے سلمان احمد نے بتایا کہ 90 کی دہائی میں، میں نے علامہ اقبال کو بہت پڑھا تھا اور اس میں اسپریچوئل ڈیموکریسی کی اصطلاح کو جانا۔ اس کے بعد 10 سال پہلے عمران خان نے ایک تقریر کی تھی جس میں انہوں نے اسپریچوئل ڈیموکریسی کا ذکر کیا تھا۔
سلمان احمد نے اپنے بینڈ جنون بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ بینڈ کا نام مجھے خواب میں آیا۔ جب میں نے وائٹل سائنز کو چھوڑ دیا تو اس کے بعد مجھے بہترین آپشن پر واپس جانا تھا۔ لیکن پھر میں نے ایک خواب دیکھا جس میں ایک بوڑھے آدمی جو سفید کپڑے پہنے ہوئے تھے، اس نے مجھے کندھوں سے پکڑا اور یہ کہتے ہوئے مجھے ہلایا کہ تمہارے اندر جنون ہے۔تب مجھے احساس ہوا کہ اور یہ احساس میں دوسرے نوجوانوں کو بھی دلانا چاہتا تھا کہ وہ اپنے دل کی سنیں۔
یاد رہے کہ ایک طویل وقفے اور تنازعات کے بعد، جنون بینڈ خاص طور پر علی عظمت اور سلمان احمد دوبارہ اکٹھے ہوئے۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…