سجل اور بلال کی شادی کے چرچے آخر ماجرا کیا ہے؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار بلال عباس اور اداکارہ سجل علی کو مداحوں کی جانب سے شادی کرنے کے مشورے ملنے لگے۔

Image Source: Instagram

سجل علی اور بلال عباس، دونوں ہی انتہائی باصلاحیت اور باکمال اداکار ہیں، ان کی غیر معمولی آن اسکرین کیمسٹری اور شاندار اداکاری مداحوں کو بہت پسند ہے۔

دونوں اداکاروں نے کئی پراجیکٹس میں ساتھ کام کیا ہے، ڈرامہ ’رنگ ریزا‘  میں دونوں کو ایک ساتھ پہلی بار بہت پسند کیا گیا تھا اُن کی ڈیٹنگ کی خبریں اُس وقت سامنے آئی تھیں جب وہ فلم ‘کھیل کھیل میں’ کام کررہے تھے، تاہم اب دونوں کے مداحوں کی جانب سے ایک بار پھر ڈیٹنگ کی قیاس کی جارہی ہے۔

خاص طور پر ان دونوں کی ایک فلم کے ایونٹ سے وائرل ہونے والی ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا گیا،

Sajal Aly Bilal Shadi

ابھی کچھ ٹائم پہلے ہی سجل علی اور بلال عباس کا ڈرامہ سیریل ‘کچھ اَن کہی’ اختتام پذیر ہوا ہے، جس میں دونوں کی کیمسٹری نے اُن کے مداحوں کو پھر سے ڈیٹنگ کی قیاس آرائی کرنے پر مجبور کیا، مداحوں کی اکثریت اُن کی کیمسٹری کو دیکھتے ہوئے انھیں شادی کرنے کا مشورہ دے رہی ہے۔

حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں پہلے سجل علی کو بلال عباس کو ڈھونڈتے اور پھر اچانک ان کے سامنے آجانے پر حیرت اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہےاس میں سجل علی اور بلال عباس کی آپس میں دوستی اور خوشگوار تعلق کو دیکھ کر ان کے مداحوں نے ایک خواہش کا اظہار کردیا ہے۔

اس ویڈیو میں اس آن اسکرین دلکش جوڑی کے کئی یادگار و خوبصورت لمحات دیکھے جاسکتے ہیں، تاہم دونوں ہی ایک دوسرے کو اپنا بہترین دوست ہی کہتے ہیں۔دونوں فنکاروں کے پُرستاروں کو ان کی جوڑی اس قدر پسند ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ یہ دونوں جلد از جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں

واضح رہے کہ شادی سے متعلق قیاس آرائیاں صرف دونوں اداکاروں کے مداحوں کی جانب سے ہی کی جارہی ہے، ابھی تک اس کی تصدیق کسی میڈیا ادارے یا اداکاروں کی جانب سے نہیں کی جاسکی ہے۔

Annie Shirazi

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

5 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago