سبزی فروش نوجوان میٹرک میں 1033 نمبر لینے میں کامیاب

محنت اور لگن اگر سچی ہو تو ناممکن بھی ممکن بن جاتا ہے ،اس کی جیتی جاگتی مثال شیخوپورہ کے روہان اشفاق ہیں جنہوں نے اپنے نامساعد حالات کے باوجود میٹرک کے امتحانات میں 1033 نمبر لیکر کامیابی کی نئی داستان رقم کردی۔

شیخوپورہ ضلع کے روہان اشفاق کا تعلق غریب گھرانے سے ہے۔ معاشی پریشانیوں اور قلیل وسائل کے پیش نظر ساتویں جماعت کے بعد روہان اشفاق نے تعلیم کو خیرآباد کہہ دیا اور اپنے والد کے ساتھ کام کرنا شروع کردیا۔ لیکن قسمت کو کچھ اور منظور تھا ، میٹرک کرنے کے بعد ان کے بڑے بھائی نے والد کے ساتھ کام کرنا شروع کردیا اور روہان کے شوق کو دیکھتے ہوئےاسے دوبارہ تعلیم کا سلسلہ شروع کرنے کا مشورہ دیا۔

نوجوان روہان اشفاق نے دوران تعلیم اپنے اور خاندان کے اخراجات کو پورا کر نے کے لئے جوتے کے کارخانے میں کام کیا ، شادی ہال میں ویٹر کی ملازمت کی، سبزی بھی بیچی لیکن پڑھنا نہیں چھوڑا۔ اتنی سخت محنت اور صبح و شام کی ملازمتوں کی وجہ سے روہان اپنی پڑھائی پر توجہ نہیں دے پائے تاہم اس سلسلے میں ان کے اساتذہ نے ان کی بھرپور رہنمائی کی یوں انہوں نے میٹرک کے امتحانات دئیے اور بالاخر امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کرلی۔

باصلاحیت نوجوان روہان اشفاق کی اس شاندار کامیابی کے حوالے سے ان کے اساتذہ کا کہنا ہے کہ گورنمنٹ اسکول میں پڑھنے کے باوجود روہان اشفاق نے اپنی پڑھائی میں کبھی کوئی کوتاہی نہیں برتی، ہمیشہ اپنا ہر کام وقت پر پورا کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ معاشی تنگیوں کے سبب روہان اشفاق نے ملازمتیں بھی کیں لیکن تعلیم کو جاری رکھا جو آسان بات نہیں بلاشبہ یہ نوجوان پورے پاکستان کے لئے ایک مثال ہے کیونکہ اس نے اپنی انتھک محنت سے اپنے راستے کی رکاوٹیں خود دور کیں اور آج اپنی محنت اور ذہانت کے بل بوتے پر میٹرک کے امتحانات میں کامیاب ہوا۔

باہمت نوجوان روہان اشفاق کی اس شاندار کامیابی کو مدنظر رکھتے ہوئے امر یکا کی ایک فلاحی تنظیم نے ان کے کالج میں داخلے اور دیگر اخراجات پورے کرنے کی ذمہ داری لے لی ہے ۔

سبزی بیچ کر اپنے خاندان کی کفالت کرنیوالے روہان اشفاق کے مستقبل کے پلان کیا ہیں، اس بارے میں انہوں نے بتایا کہ وہ سی ایس ایس کے امتحانات دیکر بیوروکریٹ بننا چاہتے ہیں تاکہ ایسے قوانین بنائیں جس سے ملک میں غریبوں کو ریلیف مل سکے۔

اپنی کامیابی پر روہان اشفاق نے نوجوانوں کو یہ پیغام دیا کہ چاہے آپ کو کتنی بھی مشکالات درپیش ہوں ، ہمت کبھی نہ ہاریں اور اپنے خوابوں کو پورا کرنے کے لئے سخت محنت کریں کامیابی آپ کا مقدر بن جائے گی۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago