Categories: صحت

سبز سیب کا استعمال، صحت کیلئے بہترین قرار

بحیثیت مسلمان ہمارا عقیدہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کی پیدا کردہ ہر نعمت فوائد سے بھر پور ہے، اللہ تعالیٰ نے اس دنیا میں انسان کے لئے کوئی بھی چیز بغیر کسی مقصد کے نہیں بھیجی ہے، ہر چیز کے پیچھے انسان کے لئے بےشمار فائدے پوشیدہ ہیں۔

انہی بےشمار نعمتوں میں ایک نعمت سبز رنگ کے سیب ہیں، آپ کو عموما بازار میں سبز کے مقابلے لال رنگ کے سیب زیادہ نظر آتے ہونگے، تاہم غذائیت کے اعتبار سے اگر بات کی جائے تو دونوں میں ایک برابر ہی غذائیت ہوتی البتہ سبز رنگ کے سیب کا ذائقہ تھوڑا منفرد ہوتا ہے، یعنی لال سیب عموماً میٹھا ہوتا ہے البتہ سبز سیب کا ذائقہ تھوڑا کھٹا میٹھا ہوتا ہے۔

جبکہ اگر سبز رنگ کے سیب کے حوالے سے بات کی جائے تو اس کے بےشمار فوائد ہیں، سبز سیب جتنا ہی اچھی صحت کا ضامن ہے، اُتنا ہی چہرے اور بالوں کی خوبصورتی کے لئے بھی مفید ہے۔ یہ قدرت کا وہ تحفہ ہے، جس کا موسم طویل ہوتا ہے، انگریزی میں سیب کے حوالے سے محاورا بھی کافی مشہور ہے کہ اگر آپ روازنہ ایک سیب کھاتے ہیں، تو آپ کو پھر ڈاکٹر کے پاس جانے کی کوئی ضرورت نہیں ہوگی. لہذا اس ہی حوالے پھر ہم آج بات کرتے ہیں کہ اگر انسان روازنہ ایک سیب کا استعمال کرے تو کتنا فائدہ ہوسکتا ہے۔

میٹابولزم میں اضافہ

جیسا کہ یہ بات ہم سب کے علم میں ہے کہ ہرے یا سبز سیبوں میں فائبر کی کافی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے، جبکہ ہرے سیب کا اوپر حصہ یعنی چھلکے کی بات کی جائے تو کوشش کرنی چاہئے کہ چھلکے سمیت سیب کو کھایا جائے کیونکہ اس چھلکے میں فائبر موجود ہوتا ہے جو ناصرف جگر کے لئے مفید ہے بلکہ نظام ہاضمہ کو بھی بہتر بناتا ہے۔

خون کی روانی مددگار

سبز سیوں میں جہاں قدرتی طور پر وٹامن بڑی تعداد میں موجود ہوتے ہیں وہیں فیٹ کی مقدر نہایت ہی کم ہوتی ہے، جس سے ایک جانب ناصرف خون کی روانی بہتر رہتی ہے تو دوسری جانب خون کی روانی بہتر ہونے کے باعث دل امراض سے محفوظ رہنے کے امکانات کافی بڑھ جاتے ہیں۔

چہرے اور آنکھوں کیلئے مفید

تحقیق بتاتی ہے، ہرے سیبوں میں قدرتی طور پر بڑی تعداد میں وٹامن سی موجود ہوتا ہے، جوکہ ناصرف جلد کو خوبصورت اور تارو تازہ رکھتا ہے بلکہ جلد کے کینسر کے خطرے کو بھی کافی حدتک کم کردیتا ہے۔ اگر ہرے سیبوں میں موجود وٹامن سی کی بات کی جائے تو یہ آنکھوں کی بینائی اور آنکھوں کی بیماریوں کو دور رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

ہڈیوں کو مضبوط

جیسا کے ہم سب جانتے ہیں کہ ہماری ہڈیوں اور دانتوں کی مضبوطی کے لئے کیلشیم کس حدتک ضروری ہے، تاہم اگر ہم روزانہ سبز سیب کا استعمال کرتے ہیں تو ہمارے تو اس ہمارے جسم میں موجود ہڈیوں اور دانتوں کو بےحد فائدہ ہوسکتا ہے کیونکہ اس میں قدرتی طور پر کیلشیم کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago