عورت مرجائے، لیکن زندگی میں آنے والے مرد کو کبھی نہ چھوڑے، اس جملے نے 8 سال برباد کردیے ۔ صباء قمر

پاکستان کی مشہور اور معروف ٹی وی اداکارہ صباء قمر نے جتنے کم وقت کے عرصے میں اپنے آپ کو اپنی صلاحیتوں سے منوایا ہے وہ ایک انتہائی قابل ستائش بات ہے ۔

حال ہی میں صباء قمر نے اپنے ذاتی یو ٹیوب چینل کا آغاز کیا ہے جس میں انہوں نے نئے ٹیلنٹ کو موقع دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔


تاحال اب تک صباء قمر نے اپنے یوٹیوب چینل پر 2 پروگرام ریکارڈ اپ لوڈ کئے ہیں، جس میں پہلا پروگرام کورونا وائرس سے متعلق تھا جبکہ دوسرے پروگرام میں انہوں نے ایک مزاحیہ پروگرام جس میں ان سے کئی سوالات پوچھے گئے ۔ جس میں ان کی ذاتی زندگی کے محبت کے سوال پر انہوں نے ایک بڑا انکشاف کیا اور بتایا کہ چھوٹی عمر میں لڑکیوں کے یہ گھر سے ہی سیکھا دیا جاتا ہے کہ وہ مر بھی جائیں لیکن اپنے ہمسفر کا ساتھ نہ چھوڑیں۔ میرے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا۔ میں ایک لڑکے سے آٹھ سال تک بہت کرتی رہی، اس عرصے میں اس شخص نے میرے ساتھ انتہائی بدسلوکی کی، خراب راوئیہ اپنائے رکھا، میری تزلیل کرتا اور مجھ سے بے انتہا جھوٹ بولتا اور میں اس امید میں تھی کہ شاید وہ ایک دن ٹھیک ہوجائے گا لیکن بالآخر اس نے ایک دن اپنے خاندان میں شادی کی گرز سے مجھے چھوڑ دیا۔

جبکہ دوسری جانب اس ہی شو میں انہوں نے اپنے فلیمی کیرئیر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں فلموں اور ڈراموں میں ایسے کردار ادا کرنا چاہتی ہوں جس میں عام لوگ اپنی زندگیوں کو ان کرداروں سے جوڑ سکیں۔ ایسے کردار جو حقیقت سے جوڑے ہوں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago