صبا قمر بیمار اسپتال میں داخل

پاکستانی معروف اداکارہ و ماڈل صبا قمر نے سوشل میڈیا پر مداحوں کو اپنی صحت سے متعلق آگاہ کیا ہے۔

Saba Qamar Diagnosed Diarrhoea

اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اسٹوریز شیئر کیں جس میں انہوں نے مداحوں کو اپنی بیماری سے متعلق آگاہ کیا۔

انسٹاگرام اسٹوری میں صبا قمر نے ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ اسپتال کے بستر پر لیٹی ہوئی ہیں اور ان کے گرد دوست اور رشتے دار موجود ہیں۔

صبا قمر نے کہا کہ بہت سے لوگ ان کے بارے میں کافی پریشان ہو رہے تھے اس لیے وہ مداحوں کو آگاہ کرنا چاہتی ہیں کہ وہ شدید ڈائریا کا شکار ہوگئی تھیں لیکن اب وہ کافی بہتر محسوس کر رہی ہیں اور صحتیاب ہو رہی ہیں۔

:مزید پڑھیئں

پیٹ کی گیس اور اسکا گھریلو علاج

اداکارہ نے مزید کہا کہ سب کی دعائیں اور محبت ان کے لیے بہت اہم ہے اور وہ وعدہ کرتی ہیں کہ وہ بہت جلد واپس آئیں گی۔ انہوں نے اپنے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا جو ان کے لیے فکر مند تھے۔

صبا قمر کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں نامور سینئر اداکارہ حنابیات اور آمنہ شیخ کو بھی دیکھا جا سکتا ہے جنہیں صبا قمر نے اپنا خاندان قرار دیا۔

گزشتہ ہفتے صبا قمر نے اپنے مداحوں سے کہا تھا کہ وہ تھوڑی دیر کے لیے وقفہ لے رہی ہیں، اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا تھا کہ کبھی کبھی زندگی میں آپ کو صرف ایک قدم پیچھے ہٹنا پڑتا ہے، تھوڑی دیر کے لیے خاموش رہنا پڑتا ہے، اور اپنے آپ کو سننے اور دوبارہ چارج کرنے کے لیے وقت دینا پڑتا ہے۔

Annie Shirazi

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

5 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago