مشہور و معروف پاکستانی ٹی وی اداکارہ رباب ہاشم بھی سال 2020 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے فنکاروں کی فہرست میں شامل ہوگئیں. “پیا من بہائے ” سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی رباب ہاشم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے مایوں کی تصویریں اپنے مداحوں سے شئیر کیں۔ اس دوران انہوں نے روائتی طور پر پیلے رنگ کا خوبصورت جوڑا زیب تن کررکھا تھا۔
پاکستان شوبز انڈسٹری میں اپنی منفرد اور زبردست اداکاری کے زریعے اپنی ایک الگ پہچان بنانے والی رباب ہاشم کا شمار ان چند فنکاروں میں ہوتا ہے، جنہوں نے نہایت ہی کم وقت کے عرصے میں اپنی صلاحیتوں کا ناصرف لوہا منوایا بلکہ خوب داد بھی سمیٹی ہے۔ اگر محض اداکاری کے کرداروں کی بات کرلی جائے تو رباب ہاشم اپنے کیرئیر میں مختلف کرداروں میں نظر آئیں جنہیں انہوں نے خوبصورت انداز میں نبھایا۔
رباب ہاشم کے کیرئیر کے آغاز کی بات کی جائے تو انہوں نے انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز سال 2012 میں مشہور ڈرامہ ” نہ کہو تم میرے نہیں ” سے کیا، جس میں انہوں نے “مایا” کا کردار نہایت ہی زبردست انداز میں ادا کیا۔ اور بس پھر انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا، جو بھی کردار ادا کیا وہ اپنی مثال آپ بن گیا۔
دوسری جانب اگر رباب ہاشم کی شادی کے حوالے سے بات کی جائے تو گزشتہ روز رباب ہاشم کی جانب سے سوشل میڈیا پر شادی کے حوالے سے آگاہ کیا۔ اس دوران رباب ہاشم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں سے مایوں کی تصاویریں شئیر کیں، جس میں انہوں نے پیلے رنگ کا خوبصورت جوڑا زیب تن کررکھا، جو ان کی خوبصورتی اور حسن کو مزید چار چاند لگا رہا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے ہاتھوں پر روائتی دلہنوں کی طرح خوبصورت انداز میں مہندی بھی لگائی ہوئی ہے۔
جوں ہی اداکارہ رباب ہاشم کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنی شادی کی تصویریں شئیر کی گئی، تو لوگوں نے جہاں اچانک شادی پر بے انتہاء خوشی کا اظہار کیا وہیں انہیں ان کی شادی اور نئی شروع ہونے والی زندگی پر ڈھیر ساری مبارکباد اور دعائیں بھی دیں۔
یہی نہیں، اس دوران مشہور و معروف میرج بیورو کے مالک مسز خان کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شئیر کی گئی جس میں انہوں نے نوبیاہتا جوڑے کی تصویریں شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ اس جوڑے (رباب ہاشم اور صہیب) کا رشتہ انہوں نے لگوایا ہے۔
جبکہ رباب ہاشم کو جہاں سوشل میڈیا پر عوام کی جانب سے ڈھیر ساری مبارکباد پیش کی جارہی ہیں وہیں انہیں ساتھی فنکاروں کی جانب سے بھی دل گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی جارہی ہے، جن میں اداکارہ ایمن خان اور نور حسن اور دیگر نام بھی شامل ہیں۔
واضح رہے اس سال کئی شوبز ستارے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیں جن میں اداکار شہروز سبزواری، صدف کنول، عمیر جسوال، ثناء جاوید، ہارون رشید، سارہ خان، فلک شبیر اور دیگر بڑے نام شامل ہیں۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…