روزے میں فٹ بھی رہیں اور وزن بھی گھٹائیں

ماہ رمضان کو رحمتوں اور برکتوں والا مہینہ ہے، جدید سائنس کی ریسرچز بھی اس بات کو تسلیم کرتی ہیں کہ اس ماہ میں ایک مہینے کے روزے رکھنے سے انسانی جسم پر بہترین اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ یاد رکھیں کہ ماہ رمضان میں غذا کا انتخاب اہمیت کا حامل ہے کیونکہ سحری اور افطاری آپ کے دن بھر کے روزے کو تقویت فراہم کرتی ہے۔ اس لیے اس وقت ایسی غذاؤں کا انتخاب کرنا چاہیئے جو ہماری تمام جسمانی ضروریات کو پورا کرسکے ۔

ماہ رمضان میں صحت برقرار رکھتے ہوئے وزن گھٹانے کا بھی بہترین موقع ملتا ہے۔ اس سلسلے میں سحری اور افطاری میں کیا کھانا چاہیئے؟ اس کے لئے باقاعدہ ڈائٹ پلان بنانے اور اس پر عمل کرنے کی ضرورت ہوگی۔ آپ کی آسانی کے لئے ہم نے یہ ڈائیٹ پلان مرتب کیا ہے آئیے جانتے ہیں۔

ایک سے دس روزے کا ڈائیٹ پلان

سحری میں مکس سبزی کے ساتھ ایک چپاتی، 2 سفید انڈے، پھر 10 منٹ کے بعد 5 بادام، آدھا کپ چائے بغیر چینی یا آدھا کپ کم چکنائی والا دودھ پیئں۔

افطاری میں ایک کھجور ، ایک گلاس کینو کا جوس، 2 پکوڑے، تربوز کے 4 سلائس ، ایک کیلا ، ایک سیب کھائیں۔

جبکہ رات کے کھانے سے قبل پہلے ورزش کریں پھر 10بجے تک 3 شامی کباب ، آدھا کپ دہی ( ڈبے والی کم چکنائی کی) اور اس کے ساتھ مکس سلاد جس میں 2 ککڑی ، 2 گاجر ، آدھا گوبھی شامل ہو۔
نوٹ. پانی کم از کم 12 گلاس پیئں ۔

گیارہ سے بیس روزے کا ڈائیٹ پلان

سحری میں 4 چمچ دلیہ میں آدھا کپ دودھ ایک سیب، ایک کیلا، 4 بادام ، 3 پستے شامل کریں اور 15 منٹ بعد آدھا کپ دہی ( ڈبے والی کم چکنائی کی) کھائیں۔

افطاری میں ایک کھجور ، ایک گلاس کینو کا جوس ، ایک کپ کے برابر کالے چنے ، تربوز کے 2 سلائسز اور 4 اسٹرا بیری کھائیں۔

رات کا کھانے میں آدھی چپاتی کے ساتھ 3 سیخ کباب اور مکس سلاد کھائیں۔

اکیس سے تیس روزے کا ڈائیٹ پلان

سحری میں کسی سبزی کے ساتھ ایک چپاتی ،آدھا کپ دہی، 2 شامی کباب کھائیں۔ جبکہ افطاری میں ایک کھجور، ایک گلاس ملک شیک دودھ بغیر چینی کے (ملک شیک کے لئے آدھا کپ کم چکنائی والا دودھ میں 4 اسٹرابیری شامل کرکے بلینڈ کرلیں)، ایک کیلا اور آدھا کپ کے برابر چنا چاٹ کھائیں۔

ساتھ ہی رات کے کھانے میں آدھا چکن تکہ، آدھا کپ دہی ملا اور مکس سلاد کھائیں۔

ماہ رمضان کے روزوں میں سحر وافطار کے دوران دودھ ، دہی ، انڈے ،پھلیوں ، سبزیوں ، براؤن بریڈ پھل ، دلیہ کا استعمال زیادہ کریں، چائے، چینی ، پروسیسڈ فوڈ، نمکین مشروبات، نمکین غذاؤں سے اجتناب کریں کیونکہ ان سے آپ کو سارا دن پیاس محسوس ہو سکتی ہے۔ جب کہ رات کے کھانے میں مرغن ، مصالحے والی اور تلی ہوئی غذاؤں سے اجتناب کریں، سادہ کھانا کھائیں جس میں زیادہ تر حصہ سبزیوں، دالوں اور کم کیلوریز پر مشتمل ہو ۔اس کے ساتھ ساتھ رات کو سونے کا وقت مقرر کریں اور سارا دن سونے سے گریز کریں اور ورزش کو معمول بنالیں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

3 days ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

5 days ago

ہانیہ عامر ذہنی دباؤ کا شکار

پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ…

7 days ago

خلیل الرحمن قمر نے عدنان صدیقی سے مکھی اور عورت کے بارے میں بات کی

معروف ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمان نے عدنان صدیقی کو فون کیا اور اس حوالے سے…

1 week ago

آرام کرنے کا مشورہ ، یاسر حسین اور اقرا عزیز کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع؟

پاکستان کے معروف اداکار جوڑی یاسر حسین اور اقرا عزیز کے ہاں دوسرہ بچہ ہونے…

2 weeks ago

ایک دن میں کتنی بار چہرہ دھونا چاہیے؟

چہرہ ہمارے جسم کے دیگر حصوں سے زیادہ حساس ہوتا ہے اس چہرے کا خیال…

2 weeks ago