تین سال تک تروتازہ رہنے والا گلاب، قیمت محض 80 ہزار ڈالر

سرخ، پیلے ، نارنجی رنگ کے دلکش اور مہکتے ہوئے گلاب کس کو اچھے نہیں لگتے۔ ان کے رنگ آنکھوں کو ٹھنڈک بخشتے ہیں تو مہک ماحول کو معطر کردیتی ہے مگر یہ اپنی خوبصورتی بکھیر کر جلد مرجھا بھی جاتے ہیں۔ لیکن دبئی میں ایک کمپنی نے ان گلابوں کو مرجھانے سے بچالیا ہے ۔دراصل اس کمپنی نے غیر معمولی خوبصورت اور کئی سال تک تازہ رہنے والے گلاب تیار کئے ہیں لیکن ان کی قیمت جان کے آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے کیونکہ ان گلابوں کے گلدستوں کی قیمت 80 ہزار ڈالر یعنی ایک کروڑ روپے سے بھی زائد ہے۔

برطانوی کمپنی فورایور روز نے پہلے دارالحکومت لندن میں غیر معمولی خوبصورت اور کئی برس تک تازہ رہنے والے گلاب کے پھولوں کی کاشت شروع کی اور اب دبئی میں بھی ایک برانچ کھولی ہے۔ دبئی برانچ کے مالک ابراہیم الصمدی نے بتایا کہ یہ گلاب ایکواڈر کے آتش فشاں کے قریب کاشت کیا جاتا ہے اور آتش فشانی راکھ میں پروان چڑھنے والے یہ پھول فطری طور پر تادیر اپنی تازگی برقرار رکھتے ہیں۔ اسی بنا پر فورایور روز کا دعویٰ ہے کہ ان کے پھول تین سال تک خوشما اور تازہ رہتے ہیں۔

تاہم ،اس کے بعد پھولوں پر خاص گلیسرین لگائی جاتی ہے اور انہیں ایک قسم کے عمل سے گزار کر شیشے کے مرتبان سے ڈھانپا جاتا ہے۔ اگرچہ گلیسرین سے گزارے گئے پھول کئی دوسرے ادارے بھی فروخت کررہے ہیں لیکن فور ایورروز کا دیر پا گلاب پوری دنیا میں دنیا میں سب سے مہنگا ہے۔ اسی لئے یہ مہنگے گلاب مالدار افراد اور ادارے ہی خریدتے ہیں نیز ڈسپلے کے لئے گلدستے بھی ڈیزائن کرواتے ہیں۔ کمپنی کے کاشت کردہ ایک پھول کی قیمت 15 ہزار 800 سے 30 ہزار روپے تک ہے لیکن اگر چھوٹا گلدستہ بنوایا جائے تو اس کی قیمت 47 ہزار سے 80 ہزار تک ہے۔ فورایور روز کمپنی کی ویب سائٹ سے آپ ایک پھول 100 سے 200 ڈالر میں خرید سکتے ہیں۔ لیکن ایک یا دو پھولوں والے گلدستوں کو 300 سے 500 ڈالر میں بھی فروخت کیا جارہا ہے۔ اس کےعلاوہ بڑے گلدستے ہزاروں ڈالر میں فروخت کئے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: دنیا کے مہنگے ترین جاپانی آم، قیمت صرف 6 لاکھ فی کلو

اس میں کوئی شک نہیں کہ گلاب جیسی رنگت اور خوشبو کسی دوسرے پھول میں نہیں ہے۔ تاریخ سے بھی پتا چلتا ہے کہ اپنے پیاروں کو کسی خاص موقع پر گلاب کا پھول بھیجنے کی روایت دراصل اٹھارویں صدی کی ایک قدیم روایت سے منسوب ہے جس میں گلاب کے گلدستے کو غیر زبانی پیغامات بھیجنے کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔ البتہ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ گلاب کے گلدستے میں پھولوں کی تعداد کا بھی محبت کے اظہار میں اہم کردار ہے۔

عام طور پر گلاب کے گلدستے کو درجن بھر گلابوں کے ساتھ منسلک کیا جاتا ہے ،اس تعداد کو دیو مالائی کہانیوں میں بھی اہم سمجھا جاتا تھا جب کہ فطرت کے بہت سے پہلوؤں کے ساتھ بھی اس تعداد کو جوڑا جاتا ہے۔ جیسے کہ سال کے بارہ مہینے، گھڑی کے بارہ گھنٹے اور ستاروں کے علم کے بارہ برج وغیرہ۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago