کراچی میں ڈکیتوں نے بیٹی کے سامنے باپ کو گولی مار دی

گزشتہ چند ماہ سے موبائل چھیننے اور ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ کراچی میں امن و امان کی صورتحال تاحال قابل اطمینان نہیں ہوسکی ہے۔ منگل کے روز ایک اندوہناک واقعہ پیش آیا جہاں ڈاکوؤں نے کورنگی کے علاقے میں ایک کم عمر بیٹی کے سامنے اس کے والد کو بے دردی سے گولی مار دی۔

بعدازاں سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے انکشاف ہوا کہ ڈاکو باپ کو گولی مار کر فرار ہوگئے جبکہ معصوم لڑکی بری طرح سے خون میں لت پت باپ کو دیکھ کر رو رہی ہے۔

Image Source: Facebook

ڈاکوؤں کی فائرنگ سے قتل ہونے والے شخص کی شناخت طاہر کے نام سے ہوئی ہے، وہ اپنی بیٹی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار تھے، کہ کورنگی کے علاقے اللہ والا ٹاؤن میں موٹر سائیکل سوار ڈکیتوں نے انہیں گھیر لیا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مجرموں نے پہلے قیمتی سامان لوٹنے کے لئے شہری کی موٹر سائیکل کو سڑک پر روکنے کی کوشش کی اور بعد میں، انہوں نے مزاحمت کے دوران متاثرہ شخص کی ٹانگ پر فائر کر دیا۔

مسلح ڈاکووٗں کے خوفناک اقدام سے دوچار ہونے کے بعد ، بیٹی اپنے زخمی والد کے ساتھ بیٹھی شدید حیران و پرایشان روتے ہوئے نظر آئی۔ واضح رہے کہ مجرموں کے گولی مارنے سے پہلے باپ کو اپنی بیٹی کو بچانے کی کوشش کرتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

Image Source: Facebook

پولیس کے مطابق، زخمی شہری کی ٹانگ میں گولی لگی تھی۔ زخمی والد کو فوری طور پر طبی امداد دی گئی۔ خوش قسمتی سے، اس کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔

مگر تاحال مجرموں کو گرفتار نہیں کیا جاسکا۔ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق، رواں ماہ کراچی میں ڈکیتیوں کی وارداتوں میں مزاحمت کے دوران تقریبا 25 عام شہری زخمی ہوئے ہیں۔

یہاں یہ تذکرہ کرنا ضروری ہے کہ کورونا وبا کی صورتحال سنبھلنے کے بعد سے شہر میں موٹر سائیکل چوری اور چھیننے سمیت جرائم پیشہ سرگرمیاں ریکارڈ سطح تک بڑھ گئی ہیں۔

آئے روز شہر میں ڈاکوؤں کی جانب سے بےگناہ شہریوں کو دن کی روشنی میں لوٹ مار کے واقعات رونماں ہونے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ناکامی ظاہر ہوتی ہے۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ یہ کوئی پہلا یا آخری واقعہ نہیں۔ حالیہ دنوں میں بڑھتے ہوئے جرائم کی شرح یقیناً تشویش ناک ہے۔ اس سے قبل ، ڈاکوؤں کے ایک گروہ کی دکانوں سے گوشت اور نقد رقم چھیننے کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی۔

اس سے قبل سرجانی ٹاؤن میں پاور ہاؤس چورنگی کے قریب شہری کو لوٹنے کے دوران ایک مشتبہ ڈاکو کو مقامی رہائشیوں نے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا تھا ، جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago