ایک لمحے کے لئے سوچیں، جس سے آپ محبت کرتے ہوں، وہ خود آپ کو رشتہ بھیجنے کا بولے، تو کیسا لگے گا؟ ایسا ہی کچھ اداکار عمران عباس کے معاملے میں ہوا، جس میں خوبرو اداکار عمران عباس نے ایک خاتون مداح کو اپنے گھر رشتہ بھیجنے کی اجازت دے دی۔
تفصیلات کے مطابق اداکار عمران عباس نے انسٹاگرام پر اپنے مداحوں سے سوالات کرنے کا سیشن کیا جس میں لوگوں کی جانب سے دلچسپ سوالات کیے گئے، جب کہ ایک خاتون فین کی طرف سے عمران عباس کو رشتے کی پیشکش بھی ہوئی۔
ایک مداح کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ آپ فارغ اوقات میں ڈرامے نہیں دیکھتے تو پھر کیا دیکھتے ہیں؟ جس پر عمران عباس نے کہا کہ میرا جب بھی موڈ ہوتا ہے تو میں اینیمل پلینٹ، نیشنل جیو گرافک، آرٹیٹیکچر شوز، ہسٹری چینل اور انڈیا پاکستان کے پرانی کلاسیک دیکھتا ہوں لیکن کوئی نیوز چینل نہیں دیکھتا کیوں کہ ان چینلز سے دیکھنے سے میں پریشانی میں مبتلا ہو جاتا ہوں۔
ایک اور مداح نے پوچھا کہ آپ کے نزدیک سکون اور سچی محبت کے کیا معنیٰ ہیں؟ اس پر اداکار نے جواب دیا کہ سکون وہ دماغی کیفیت ہے جو بہت پریکٹس کے بعد ملتی ہے، یعنی یہ کہ آپ کے پاس زندگی میں جو کچھ موجود ہے اس سے مطمئن رہتے ہوئے اپنا رابطہ خدا سے برقرار رکھیں۔ میں جب بھی “محبت “کے بارے میں سوچتا ہوں میرے ذہن میں پہلا لفظ ’ماں‘ ابھرتا ہے کیونکہ یہ ہستی پوری کائنات میں پیار و محبت کی بہترین مثال ہے۔
سوالات کے اس سیشن میب ایک خاتون مداح نے تو بغیر تمہید باندھے عمران عباس کو شادی کی پیشکش کرڈالی اور کہا کہ کیا میں آپ کے گھر رشتہ بھیجوں؟ مداح کے سوال پر عمران عباس نے انہیں لاجواب کرتے ہوئے کہا کہ رشتہ بھیج کر دیکھ لو۔
شادی اور محبت کے بارے میں عمران عباس کی کیا رائے ہے، اس بات کا اظہار انہوں نےثمینہ پیرزادہ کے ساتھ اپنے حالیہ انٹرویو میں بڑی خوبصورتی سے کیا، انہوں نے کہا کہ یہ ضروری نہیں ہے کہ جس شخص سے آپ محبت کرتے ہوں وہ زندگی بھر آپ کے ساتھ رہے۔ مزید اپنی پہلی محبت کے لئے انہوں نے کہا کہ وہ ابھی بھی ان سے پیار کرتے ہیں۔
عمران عباس نے انسٹاگرام کے اس سوال و جواب کے سیشن میں مداحوں کو اپنے انٹرنشینل پروجیکٹ کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا ٹی وی اسکرین پر کم نظر آنے اور پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وقفہ لینے کی وجہ یہ ہے کہ وہ خود کو انٹرنیشنل پروجیکٹ کے لئے تیار کررہے ہیں۔
اس میں تو کوئی شک نہیں دھیمے لب ولہجے والے عمران عباس شوبز انڈسٹری کے ایک باصلاحیت اداکار ہی نہیں ایک خوبصورت سوچ رکھنے والے انسان بھی ہیں جس کی عکاسی وہ اپنی گفتگو سے کرتے رہتے ہیں۔
اگر ان کے شوبز کیریئر کی بات کریں تو میری ذات ذرہ بے نشاں، خدا اور محبت، اکبریٰ اصغریٰ ، الوداع اور میرا نام یوسف ہے ان کے بہترین ڈراموں میں شمار ہوتے ہیں۔
اس کے علاوہ انہوں نے پڑوسی ملک کی بڑی اسکرین پر بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا ہے اور فلم کیریچر تھری ڈی میں جلوہ گر ہوکر کامیابی کے ساتھ بالی ووڈ میں قدم رکھا۔ اس کے بعد کرن جوہر کی فلم اے دل ہے مشکل میں بھی کام کیا جس کو خوب سراہا گیا۔ یاد رہے کہ عمران عباس اپنی وجہیہ پرسنالٹی کی بدولت دنیا کہ بہترین گولڈ لوکنگ مین میں بھی نامزد ہوچکے ہیں۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…