پاکستانیوں کے لئے اب انتظار کی گھڑیاں ختم ہوگئیں، مشہور و معروف ترکش ڈرامہ سریز ارتغرل غازی میں ارتغرل غازی کا مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار ایجن ایگین درزاتین جمعرات کی صبح لاہور پہنچ گئے۔ ان دنوں پاکستان میں ان کی مقبولیت مقامی فنکاروں سے کم نہیں ہے۔ وہ مختصر سے دورے پر پاکستان تشریف لائے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ترکی میں واقع پاکستانی ایمبیسی نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ پیغان میں تمام پاکستانیوں مداحوں کو خوشخبری سناتے ہوئے بتایا کہ ارتغرل غازی کے مرکزی ہیرو مسٹر ایجن ایلتن درزیتن ایک چھوڑے کاروباری دورے پر پاکستان تشریف لائے ہیں، اس سلسلے میں ان کا طیارہ بلکل ابھی لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ اترا ہے۔
اس دوران دورے پر آئے مشہور ترکش اداکار ایجن التان درزیتن نے جمعے کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا، کہ انہوں نے پاکستان کے دورے پر کچھ نئے پروجیکٹ سائن کئے ہیں جبکہ وہ پاکستان کی ایک پرائیویٹ ٹیکسٹائل کمپنی کے برانڈ ایمبسڈر بھی بن گئے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کے دوران ارتغرل غازی کا مرکزی کردار ادا کرنے والے ایجن التان درزیتن نے پاکستان میں ترکش ڈرامہ سریز ارتغرل غازی کی مقبولیت کے حوالے سے انہوں وزیراعظم پاکستان عمران خان کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ترکش ڈرامہ سیریز کو بےحد پسند کیا۔ یہ ایک بڑی ڈرامہ سریز ہے جو اسلامی تاریخ پر مبنی ہے۔
ترکش اداکار ایجن التن درزیتن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی عوام کو خوشخبری سنائی کہ “وہ پاکستان میں کام کرنے کے خواہشمند ہیں، اور میں کیوں نہیں کروں گا، اگر آپ کے پاس میرے لئے کوئی اچھی کہانی ہے تو کیوں۔۔
اس ہی دوران ترکش اداکار ایجن التن درزیتن عرف ارتغرل غازی سے درخواست کی گئی کہ وہ کچھ اردو الفاظ میں بات کریں جو انہوں نے اپنے پاکستان کے پہلے دورے پر سیکھے ہیں، تو انہوں نے جہاں لاہور کے کھانوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ “مجھے لاہوری کھانے بےحد پسند آئے، تھوڑی بہت مرچے زیادہ تھیں تاہم کھانے انتہائی لذیز تھے جبکہ انہوں نے آخر میں مسکراتے ہوئے روائتی پاکستانی جملا بھی ادا کیا کہ “لاہور، لاہور ہے”.
یاد رہے مشہور ڈرامہ سیریز ارتغرل غازی 13 ویں صدی میں اسلامی فتوحات کی تاریخ پر بننے والا مشہور ترکش ڈرامہ سیریز ہے، جو رواں برس پاکستان میں وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر اردو ڈبنگ میں سرکاری ٹی وی چینل پی ٹی وی پر یکم رمضان المبارک سے نشر کیا گیا تھا۔ چونکہ یہ ڈرامہ سریز مسلمان کی 13 ویں صدی کی فتوحات اور حالات پر مبنی ہے کہ کس طرح مسلمانوں دنیا پر حاکمیت کی لہذا پاکستان میں اس ڈرامے کو خوب پسند کیا گیا تھا۔ اس ڈرامے میں سلطنت عثمانیہ کے بانی ارتغرل غازی کا کردار ایجن التن درزیتین نے ادا کیا تھا۔
اس دوران پاکستان میں اس ڈرامے نے اپنی زبردست کہانی کے باعث جہاں اپنی مقبولیت کے تمام پرانے ریکارڈوں کو توڑے ہے وہیں اس ڈرامے میں کام کرنے والے ترکش فنکاروں نے پاکستان میں بھی خوب مقبولیت بھی حاصل کی ہے، آج اگر آپ کسی بھی پاکستانی سے ترکش فنکاروں کے نام پوچھیں تو یقین انہیں کچھ نام ضرور پتہ ہونگے اس ڈرامے کے باعث۔ جبکہ اس ڈرامے کے ہیرو یعنی ارتغرل غازی کا کرادر ادا کرنے والے ایجن ایلتن درزیتن کی پاکستان میں مقبولیت اب کسی پاکستانی فنکار سے کم نہیں رہی ہے۔ لوگ جہاں آج ان کی اداکاری سے بےحد متاثر ہیں، وہیں ان کی پرکشش شخصیت بھی اپنا ایک الگ پہچان رکھتی ہے۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…