سردی کے موسم میں خشک جلد اور خارش کا علاج


0

جیسے جیسے موسم سرد ہونے لگتا ہے انسانی جلد خشک اور مردہ نظر آنے لگتی ہے بلکہ جسم میں جگہ جگہ خارش پریشانی کا باعث بننے لگتی ہے جس کی وجہ فضا میں خشک ہوا ہے جو انسانی جسم سے نمی کو ختم کر دیتی ہے۔بعض حالات میں جلد پر پپڑیاں سی بھی جمنے لگتی ہیں اور رنگ بھی کالا سا پڑجاتا خشکی  کی وجہ سےہماری جلد کو بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑتاہے۔سب سے پہلا مسئلہ یہ ہوتا ہے کہ

Winter Dry Skin Problems

ہماری جلد بےرونق،خشک اور کھردری ہوجاتی ہے ۔  ہمارے چہرے کی خوبصورتی بھی کم پڑنے لگتی ہے۔ جلداورہمارے بال خراب ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔عام طور پریہ مسئلہ زیادہ ترسردیوں میں ہوتا ہے خاص طور خشک جلد والوں کو اس موسم میں بہت پریشانی اٹھانی پڑتی ہے۔،

Winter Dry Skin Problems
Image source:Unsplash

سردیوں کا موسم گھر کے اندر اور باہر دونوں جگہ نمی کی سطح میں کمی کے ساتھ مسئلہ کو بڑھا دیتا ہے۔

ایسے افراد خشک جلد  کی وجہ سے خارش  اور کھردرے پن کا شکار ہوجاتے ہیں ۔  بعض افراد میں یہ صورتحال اتنی شدید ہوتی ہے کہ کھجلی کرنے والے حصوں سے خون بھی نکلنا شروع ہو جاتا ہے 

جیسےجیسےسردیوں کا آغازہوتاہےہوامیں نمی کم ہوجاتی ہےہواخشک ہوجاتی ہےجس وجہ سے سردیوں میں خشکی کاتناسب بڑھ جاتا ہے۔۔

جلد کی سطح ایک آئل مشین کی طرح کام کرتی ہے ، لیکن کبھی کبھی ایسا ہوتا ہے کہ ڈیمانڈ کے مطابق تیل بن نہیں پاتا ایسے میں جلد کو مناسب دیکھ بھال اور غذاؤں کے ذریعے نرم وملائم رکھنے کی کوشش کی جاتی ہے ۔ سردیوں کے موسم میں خصوصاًنہانے کے بعد جلد خشک ہو جاتی ہے اور پھٹنا شروع ہوجاتی ہے ایسے میں جلد کو موائسچرائز کرنا ضروری ہے

خارش ہونے کی وجوہات

کسی نا مناسب اور گھٹیا کریم کا استعمال
چائے یا کافی کا بہت زیادہ استعمال
خشک سردی
جسم میں پانی کی مناسب مقدار نہ ہونا۔
سرد موسم میں کمروں کی مصنوعی گرمی اور بہت زیادہ ہیٹر کے آگے بیٹھنا وغیرہ۔
اس کے علاوہ صابن کا استعمال بھی خشکی کا باعث بنتا ہے۔
خشک جلد عموماُ بے رونق اور کھردری ہوتی ہے اور چہرے کے لیے بہت سے مسائل پیدا کرتی ہے۔
خشک جلد بہت جھریوں کا شکار ہو جاتی ہے۔

دھوپ میں زیادہ دیر تک رہنا‘سرد موسم میں دیر تک باہر رہنا۔سرد اور خشک ہو‘جلد میں نمی کی کمی‘بعض دواؤں کے استعمال سے ‘سمندری پانی ‘سوئمنگ پول کے پانی میں شامل کلورین ‘نا مناسب یا غیر متوازن غذا‘ضرورت سے زیادہ غسل آفتابی لینا ‘دھوپ‘سرد اور خشک ہوامیں نکلنے سے قبل جلد کو محفوظ رکھنے والی پروڈکٹس کا باقاعدگی کے ساتھ استعمال نہ کرنا خشک جلد کی وجوہات ہیں۔

Winter Dry Skin Problems

۔خشک جلد کو نمی فراہم کرنے کے لیے مندرجہ ذیل نسخے اپنا کر دیکھیں

دودھ کا استعمال

دودھ ایک قدرتی موائسچرائزر ہے ۔ دودھ میں موجود لیکٹک ایسڈ مردہ خلیات کو ایکسفولیئٹ کرتا ہے اور جلد کی نمی محفوظ کرنے کی صلاحیت کو بڑھاتا ہے ۔ ایک نرم کپڑے کو دودھ میں بھگوئیں اور جلد کا وہ حصہ جو خشک ہو رہا ہو اس پر رکھ دیں ۔ کپڑا اس جگہ پر پانچ منٹ رکھا رہنے دیں ۔ پھر جلد کو پانی سے ہلکا سا دھو لیں ۔ اس پر تھوڑی سی چینی سے مساج کریں ۔ خشک جلد نرم و ملائم ہو جائے گی ۔ اس کے علاوہ دودھ کو غذا کے طور پر بھی استعمال کریں ۔

Winter Dry Skin Problems
Image source:Unsplash

مچھلی کا استعمال 

صحت مند جلد کے لیے مچھلی بے حد ضروری ہے ۔ مچھلی میں بہت سے ایسے اجزاپائے جاتے ہیں۔ جو ہماری جسمانی صحت اور جلد کے لئے بہت مفید ہیں۔مچھلی میں اومیگاتھری فیٹی ایسڈ پائے جاتے ہیں۔ اس میں موجودآئرن بھی بہت مفید ہیں۔ وٹامنز ہمارے جسم کو توانائی اور قدرتی نمی بھی فراہم کرتے ہیں۔

شہد کا استعمال

Winter Dry Skin Problems
Image source:Unsplash

 خشک جلد سے چھٹکارے کیلئے شہدایک مفید قدرتی علاج ہے۔کیونکہ شہد کھانے کے علاوہ جلد کی نمی کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔یہ ایک بہترین موئسچرائزرکے طورپرجاناجاتا ہے۔اللہ تعالیٰ نے شہد میں بہت خوبیاں رکھی ہیں۔ شہد کو بہت سی بیوٹی کریموں میں بھی استعمال کیا جاتاہے۔

جلد کی خشکی کودورکرنے کے لئے آپ شہداوردودھ دو،دو کھانے کے چمچ ملاکراچھی طرح پیسٹ بنالیں۔ اپنی جلد پر دس سے پندرہ منٹ تک لگارہنے دیں۔ کچھ دن تک یہ عمل چار کریں اس سے جلد کی خشکی ختم ہوجائے گی اورآپ کو نرم وملائم جلد حاصل ہوگی۔

تیل کا استعمال

جلد کا تیل سے مساج خشکی دور کرنے کا ایک قدرتی اور قدیم نسخہ ہے ۔ جلد کے لیے زیتون کا تیل میٹھے باداموں کا تیل مفید ہے ۔ ان سے جلد کا باقائدگی سے مساج کریں ۔ اس سے نہ صرف جلد نرم ہو جائے گی بلکہ چمکنے لگے گی ۔ اس کے علاوہ سونے سے پہلے ایک گلاس گرم دودھ میں چند قطرے بادام کے تیل کے ڈال کر سونے پیا کریں۔

چکنائی کا استعمال

جلد کے خشک ہونے کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ غذا سے چکنائی کا بالکل خاتمہ کردیا جاتا ہے ۔آپ وزن کم کرنے کی کوشش میں چکنائی کا استعمال بند کردیتے ہیں مگر آپ کو یہ پتا ہونا چاہیے کہ جلد کو نرم اور لچکیلا رکھنے میں چکنائی بہت اہم کردار ادا کرتی ہے کیونکہ اس میں کئی کار آمد وٹامنز ہوتے ہیں جو جسم کے ساتھ ساتھ جلد کے لیے بھی مفید ہوتے ہیں اس لیے چکنائی کا استعمال ضروری ہے۔

ایلوویراکااستعمال 

Winter Dry Skin Problems
Image source:Unsplash

ایلوویراجیل بھی تمام کریمزاورلوشنز میں استعمال کی جاتی ہے۔جو جلد کی نمی کے لئے بہت اہم ہے۔ایلوویرا جیل کو اپنی جلد پر لگائیں،تین سے چاردن یہ عمل کریں آپ کے چہرے سے خشکی کا خاتمہ ہوجائیگا۔

گلیسرین کا استعمال 

گلیسرین بھی ہماری جلد کی خشکی کوختم کرنے میں بہت اہم کرداراداکرتی ہے، اسی لیے گلیسرین کو بہت سی کریموں اورلوشنز میں استعمال کیاجاتا ہے۔اس کو عرقِ گلاب میں ملا کررات کو سونے سے پہلے آپ اپنی جلد پر لگا لیں اور اگلی صبح پانی سے دھولیں یہ خشکی دور کرنے کا بہت اچھا نسخہ ہے۔

پھلوں اور سبزیوں کا استعمال 

پھل اور سبزیاں ہماری دماغی اور جسمانی صحت کی بحالی میں بہت اہم کردار ادا کرتیں ہیں۔ ان میں وہ ضروری اجزااور منرلز پائے جاتے ہیں۔جو ہمارے جسم کے لئے مفید ہوتے ہیں۔وٹامن ای سے بھرپور غذاؤں کا استعمال کرنا چاہیے۔کینواور گاجر کے جوس کا استعمال کرناچاہیے۔

Winter Dry Skin Problems
Image source:Unsplash

ہم اپنی جسمانی صحت کو قدرتی طریقوں سیےبحال کرسکتے ہیں۔اور ان کا استعمال ہمیں لازمی کرنا چاہیے۔  سردیوں میں مالٹے، سنگترے، گاجر، مولی اور دیگر موسمی پھلوں سے بھی جسم میں پانی کی کمی پوری کی جاسکتی ہے ۔ اس طرح جلد کی شادابی برقراررہتی ہے اورجلد موسم کے اثرات سے محفوظ رہتی ہے۔

اپنی خوراک میں مچھلی، اخروٹ، بادام اور خُشک میوہ جات کو سرد موسم میں لازمی شامل کریں تاکہ اس موسم میں آپکا ایمون سسٹم ٹھیک کام کرتا رہے اور یہ کھانے آپ کی جلد کو بھی خُشک ہونے بچائیں گے اور سرد موسم میں آپکو اندر سے گرم رکھیں گے۔

پانی زیادہ پئیں

جلد کو پانی کی بے انتہا ضرورت ہوتی ہے ۔ خشک موسم میں تو یہ ضرورت اور بھی بڑھ جاتی ہے ۔ صبح اٹھتے ہی ایک گلاس ہلکا گرم پانی ضرور پئیں ۔ اس سے جلد اور جسم فاضل مادوں سے پاک ہو جاتے ہیں ۔ پانی کا سہی استعمال جلد کو اندر سے صاف رکھتا ہے اور خشک نہیں ہوں۔

ایواکاڈو

یہ پھل پاکستان میں عام نہیں ہے لیکن بڑے سٹورز پر آسانی سے مل جاتا ہے۔ ایواکاڈو میں ایسی چکنائی شامل ہے جو جلد کی نمی کو فوری بحال کرتی ہے اور اسے خُشکی سے بچاتی ہے۔ آدھا ایواکاڈو لیکر اس کے گودے سے چہرے پر اچھی طرح مساج کریں اور پھر نیم گرم پانی سے چہرہ دھو دیں۔

موسچرائزئنگ

سردیوں کے دوران بھاری موئسچرائزنگ ضروری ہے۔ جلد کی نمی کو کھونے سے روکنے اور اس میں امزید اضافہ کرنے کے لیے بہترین طریقہ یہ ہے کہ سردیوں کے موسم کے لیے تیار کردہ لوشن یا کریم کا استعمال کریں۔

“کریم جتنی گاڑھی ہوگی، اتنا ہی بہتر ہے۔ خشک جلد کے علاج کے لیے، جب آپ جار کو الٹا کریں تو کریم کو اپنی شکل برقرار رکھنی چاہیے۔ اگر یہ اتنی پتلی ہے کہ پمپ کی بوتل میں آجائے، تو امکان ہے کہ یہ اس کے لیے کوئی چال نہیں کرے گی

یہ بھی ضروری ہے کہ جلد کی ہلکی مصنوعات جیسے صابن اور شیمپو استعمال کریں اور اسکرب اور ایکسفولیٹرز کے زیادہ استعمال سے گریز کریں

خارش کے لیے ہاتھوں کا استعمال

جلد خشک ہوجانے پر اس پر خارش ہوجانا عام سی بات ہے اور لوگ خارش کرنے کے لیے کپڑا اور دیگر اشیا کا استعمال کرتے ہیں جس کی وجہ سے جلد کی سطح ٹوٹنے لگتی ہے بلکہ اس سے بیکٹریا جلد پر جگہ بنا لیتے ہیں اور ان سے جلد پر انفیکشن بھی ہوجاتا ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اگر آپ ایسا کرنا ہی چاہتے ہیں تو انتہائی نرم اندازسے سہلائیں۔

نہانے میں احتیاط

اگر آپ کی جلد زیادہ خشک ہو تو پندرہ منٹ سے زیادہ دیر تک نہ نہائیں۔ زیادہ دیر تک پانی میں رہنے سے جلد خشک ہو جاتی ہے ۔ زیادہ دیر تک شاور کے نیچے رہنے سے جلد سے ضروری تیل بھی بہہ جاتے ہیں ۔ زیادہ گرم پانی سے نہ نہائیں۔

گرم شاورز کو ہلکے گرم پانی سے تبدیل کرلیں گرم پانی قدرتی طور پر پائے جانے والے تیل کو ہٹا کر آپ کی جلد کو خشک کر سکتا ہے۔

سردیوں میں جلد کو تروتازہ اور شاداب رکھنے کے لیے رات کو سوتے وقت معیاری کولڈ کریم اور موسچرائزر کا استعمال کرنے سے جلد میں ضروری نمی برقرار رہتی ہے اور یہ طریقہ اسے سرد موسم کے اثرات سے بھی محفوظ رکھتا ہےا۔

 خارش کے لیے ہاتھوں کا استعمال 

جلد خشک ہوجانے پر اس پر خارش ہوجانا عام سی بات ہے اور لوگ خارش کرنے کے لیے کپڑا اور دیگر اشیا کا استعمال کرتے ہیں جس کی وجہ سے جلد کی سطح ٹوٹنے لگتی ہے بلکہ اس سے بیکٹریا جلد پر جگہ بنا لیتے ہیں اور ان سے جلد پر انفیکشن بھی ہوجاتا ہے۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اگر آپ ایسا کرنا ہی چاہتے ہیں تو انتہائی نرم انداز میں کپڑے کا استعمال کریں اور کم قوت لگائیں تاکہ وہ جلد کو کھرچ نہ دے۔

نہانے کے بعد جلد کو تولیے سے مت رگڑیں

نہانے کے بعد اکثر لوگ اپنی جلد کو خشک کرنے کے لیے خوب رگڑتے ہیں لیکن اس سے تولیے کے فائبر کی رگڑ آپ کی جلد کو مزید تباہ کردیتی ہے اور جلد پر کھچیاں بننے لگتی ہیں اس لیے ضرری ہے کہ آپ جلد کو خشک کرنے کے لیے تولیے کو رگڑنے کی بجائے تھپتھپائیں۔

گیلی جلد پر موئسچرائزر استعمال کریں

نہانے کے فوری بعد گیلی جلد پر تیل یا کوئی موئسچرائزر لگائیں جس کی وجہ سے نمی اور چکناہٹ کے جلد کے اندر تک چلی جاتی ہے جو جلد کے تباہ سطح کو تازہ کردیتی ہے اور مزید توڑ پھوڑ سے بچالیتی ہے۔

بہت سے لوگ نہانے کے بعد جلد پر موئسچرائزنگ کریم اور تیل لگانا پسند نہیں کرتے ہیں جس کا انہیں نقصان اٹھانا پڑتا ہے حالانکہ خشکی کی وجہ سے جلد کے خلیوں میں ہونے والا گیب موئسچرائزنگ کی وجہ سے بھر جاتا ہے اور جلد مزید خراب ہونے سے بچ جاتی ہے۔

خشک جلد کے لئے ماسکس

اس حوالے سے ہم چند ماسکس کے بارے میں آپ کو بتا رہے ہیں جن کا استعمال کر کے آپ خاص طور پر سرد موسم میں نہ صرف جلد کی تازگی برقرا ر رکھ سکتے ہیں بلکہ خوبصورت بھی نظر آ سکتے ہیں۔

سردیوں میں سب سے سستا اور خشک جلد کے لیے بہترین کیلے کا ماسک ہے۔یہ ماسک جلد کو قدرتی نمی اور موئسچرائزر فراہم کرتا ہے۔یہ ماسک چہرے پر لگانے سے پہلے منہ اچھی طرح دھو کر خشک کر لیں۔

ماسک بنانے کا طریقہ کچھ یوں ہے۔مسلا ہوا کیلا، پائوڈر کا دودھ او ر ایک چائے کا چمچ شہد ملا کر پیسٹ تیار کر لیں،پھر چہرے اور پوری گردن پر لگائیں۔اس کے بعد ململ کے باریک کپڑے سے چہرے کو ڈھانپ لیں۔ پندرہ منٹ کے بعد چہرہ اور گردن دھو لیں۔

خشک جلد کے لیے ایک اور بہترین ماسک پھینٹا ہوا دہی اور شہد ملا کر استعمال کیا جا سکتا ہے۔دونوں اجزاء کو شامل کر کے کیلے کے ماسک کی طرح ہی چہرے پر لگائیں اور پندرہ سے بیس منٹ بعد نیم گرم پانی سے چہرہ دھو لیں۔

دہی کا ماسک جلد میں نمی پیدا کرتا ہے ساتھ ہی رنگت بھی نکھارتا ہے۔چکنی جلد والی خواتین کو چاہیے کہ سردیوں میں جلد کو خوبصورت بنانے کے لیے انڈے کی سفیدی اور لیموں کا ماسک لگائیں ۔انڈے کی سفیدی میں چند قطرے لیموں شامل کر کے اتنا پھینٹیں کہ جھاگ بن جائے۔اب اسے چہرے پر لگائیں اور خشک ہونے کے لیے چھوڑ دیں۔خشک ہونے کے بعد ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھو لیں۔

نارمل جلد کے لیے ایک حصہ خشک پاؤڈر دودھ او ر ایک حصہ کچی ملتانی مٹی لے کر اس میں زیتون کا تیل ملا لیں،اور پیسٹ بنا کر چہرے اور گردن پر لگائیں۔پندرہ منٹ بعد صاف پانی سے چہرہ دھو لیں۔

ماہرین کے مطابق کینومیں وٹامن سی وافر مقدار میں موجود ہوتاہے جس سے چہرے پر قدرتی نکھار پیدا ہوتا ہے۔ کینو کے چھلکوں کو دو سے تین دن کے لیئے دھوپ میں سُکھانے کے لیئے رکھ دیں۔ جب چھلکے اچھی طرح خشک ہوجائیں تو انہیں گرائینڈر میں پیس کر پاؤڈر بنا لیں۔اس پاؤڈر کو کسی خشک برتن میں بند کر کے رکھ لیں۔جب استعمال کرنا ہو تو ایک کھانے کا چمچ پاؤڈر میں دو کھانے کے چمچ دہی اور چند قطرے لیموں کا رس ملا کر چہرے پر لگائیں اور پندرہ منٹ کے بعددھو لیں۔


Like it? Share with your friends!

0
Annie Shirazi

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *