اس بار عید سادگی سے منانی ہے، شوبز ستاروں کا عید پر پیغام


0

پاکستان کی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات نے جہاں اس بار اپنے پرستاروں کو عید کی مبارک باد پیش کی وہیں اس بار عید پر سادگی کو بھی اپنانے کا شورہ دے دیا ۔

کورونا وائرس کے پھیلاو کے پیش نظر شوبز ستاروں نے عوام کو اس بار عیدالفطر کو گھر پر گزارنے کی تلقین کی ہے اور ساتھ ہی سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے اور تمام احتیاطی تدابیر کو با روئے کار لانے کی بھی ہدایت دی ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری کردہ پیغامات میں مزید اس حوالے سے شوبز ستاروں نے کہا کہ جمعے کے روز ہونے والے فضائی حادثے میں کئی انسانی جانوں کا نقصان ہوا لہذا جاں بحق ہونے والے تمام افراد کی مغفرت اور لواحقین کے صبر کے لئے دعا کریں ۔

https://www.instagram.com/p/CAivcVehkjG/

مشہور و معروف اداکارہ عائزہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے عید سے قبل ہونے والے حادثے پر غم کا اظہار کرتے ہوئے، تباہ ہونے والے تیارے کا نام لکھتی ہیں، عید 2020 پی آئی آے _ائیر بس 320… جہاں آج ہم عید منا رہے ہیں وہیں ہم نے اس خوشی کے موقع پر بیٹے، بیٹوں، ماؤں اور والدین کو بھی کھویا ہے۔

معروف اداکار عدنان صدیقی نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹا گرام کے ذریعے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ عید کا پیغام اور مبارک باد انتہائی ٹوٹےدل کے ساتھ دے رہا ہوں، میرے لئے اس بار عید وہ نہیں جو عموماً ہوا کرتی ہے۔ ہم ابھی کورونا وائرس کی جنگ لڑھنے میں مصروف تھے کہ اوپر سے یہ حادثہ ہوگیا، کتنے لوگ اپنے پیاروں کے پاس عید کرنے آرہے ہونگے۔ ہمیں چاہیے اس عید کو سادگی سے منائیں اور جہاز حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے لوگوں کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں ۔

اداکارہ میرا نے اپنے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام کے اکاؤنٹ سے جاری کردہ پیغام میں اپنے مداحوں کے لئے لکھتی ہیں کہ “میں دنیا بھر کے تمام مسلمانوں کو عید کی مبارک باد دیتی ہوں ،اس بار کی عید روائتی عیدوں سے بلکل مختلف ہوگی۔ فضائی حادثے کے تمام متاثرہ خاندانوں سے دلی افسوس کا اظہارِ کرتی ہوں ۔ جبکہ دوسری جانب کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اس عید پر بھی سماجی فاصلے کو برقرار رکھنا ہوگا۔

جبکہ مشہور و معروف اداکار ہمایوں سعید نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اپنے پرستاروں کو عید الفطر کی مبارک باد دیتے ہوئے تلقین کی کہ “جیس طرح ہم نے رمضان المبارک کو پورا مہینہ عبادات کے ساتھ گزارا، اپنے گناہوں کی معافی مانگتے رہے۔ بلکل اپنا عید کا دن بھی ویسے ہی گزاریں اور اس عمل کو زندگی کا حصہ بنالیں۔

اس حوالے سے مزید لکھا آئیں سب مل کر اللہ کی رحمت طلب کرتے ہیں اپنی خوشیوں کے لئے اور اپنی زندگی کے لئے۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *