فیس بک پر نازیبا کمنٹس دو گروہوں میں فائرنگ کا باعث بن گئے

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی آج ایک بڑی تعداد سوشل میڈیا کا استعمال کرتی ہے، جس میں فیس بک پاکستان میں استعمال ہونے والی سب سے مقبول ترین سماجی رابطے کی ویب سائٹ ہے۔اگرچہ جہاں سماجی رابطے کی ویب سائٹ کا استعمال بڑا ہے وہیں اس سے منسلک درست اگاہی نہ ہونے کے باعث ہمارے جیسے غریب ممالک جہاں غریب کے باعث پڑھے لکھے لوگوں کی شرح مغرب کے مقابلے میں کافی کم ہے یہی وجہ ہے کہ اس کے استعمال کرنے کے درست طریقے کار سے بیشتر افراد آگاہ ہی نہیں ہیں۔ لوگ اپنے اپنے مقاصد کے لئے مختلف انداز میں استعمال کرتے ہیں۔

ایسا ہی ایک واقعہ روالپنڈی میں پیش آیا جہاں کسی فیس بک پوسٹ پر نازیبا کمنٹ کا سلسلہ شروع ہوا جو کچھ ہی دیر میں دو گرہوں کے مابین ایک تنازعہ کی صورت اختیار کرگیا بعد ازاں تنازعہ دیکھتے ہی دیکھتے ایک مسلح تنازعے کی صورت اختیار کرگیا۔ جس کے باعث ایک شخص ہلاک جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے تھانے چونترہ کی تحصیل سروبہ میں دو گروہوں کے مابین ایک تنازعہ پیدا ہوگیا جس کے باعث دونوں گروہوں کے مابین فائرنگ ہوگئی۔ واقعہ کچھ یوں ہے کہ دونوں گروہوں کے گھر کے بچوں کے درمیان فیس بُک کی کسی پوسٹ پر نازیبا جملوں کا تبادلہ شروع ہوا، دونوں گھروں کے بچے ایک دوسرے کے خلاف نازیبا کمنٹس لکھتے رہے بعدازاں بچوں کی لڑائی میں بڑے بھی کود پڑے اور پھر دونوں گروہوں کے مابین معاملات شدّت اختیار کرگئے اور دونوں گروہوں کے مابین فائرنگ کا ایک واقعہ پیش آیا جس کے باعث نور محمد نامی ایک شخص گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا جبکہ دو افراد اس واقعے میں شدید زخمی بھی ہوئے۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور پولیس ملزمان کو پکڑنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

Credit: Express News

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago