بولی ووڈ کی مشہور ومعروف جوڑی اداکار رنبیر کپور اور اداکارہ عالیہ بھٹ 14 اپریل کو شادی کے بندھن میں بندھ گئے، شادی کی تقریب میں اہلخانہ سمیت قریبی دوستوں نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق پچھلے کئی روز سے سوشل میڈیا پر رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی کی زیر گردش تھیں، دونوں فنکاروں کی آپس میں شادی روایتی پنجابی انداز میں ہوئی، شادی کی تقریبات 13 اپریل سے ممبئی میں رنبیر کپور کی رہائش گاہ واستو گھر جو بندرہ میں شروع ہوئی تھیں اور 14 اپریل کی سہ پہر دونوں نے سات پھیرے لیے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا کہ تقریب میں صرف50 قریبی افراد کو ہی موعو کیا گیا تھا۔
اس سلسلے میں دو روز قبل (13 اپریل) کو رنبیر کپور کی والدہ نیتو کپور اور بہن ردھیما کپور نے خود شادی کی تصدیق کی تھی، جس کے بعد ٹوئٹر پر عالیہ اور رنبیر کی شادی کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا تھا۔
میڈیا رپورٹس میں مزید دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ شادی میں دونوں کے اہل خانہ سمیت اہم شوبز شخصیات کاوروباری و سماجی شخصیات اور قریبی دوستوں نے شادی میں شرکت کی۔ جبکہ شادی کے موقع پر کسی کو بھی موبائل فون استعمال کرنے کی اجازت نہیں تھی۔
اس سلسلے میں رنبیر کپور کی کزنز اداکارہ کرینہ کپور اور اداکارہ کرشمہ کپور کو بھی شادی میں جاتے دیکھا گیا، ویڈیو میں کرینہ کپور نے سلور رنگ کا لہنگا پہنا جب کہ کرشمہ کپور نے زرد رنگ کی پشواز کا انتخاب کیا تھا، خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس شادی میں تھیم گولڈ اور وائٹ رکھی گئی تھی ، لہذا تقریباً میں موجود تمام مہمانوں نے ان ہی رنگوں کے لباس زیب تن کیے تھے۔
بعدازاں اداکارہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی شادی کی چند تصاویر شیئر کی ہیں۔ جس نے اب بقاعدہ تصدیق کردی گئی ہے کہ دونوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں۔
اداکارہ عالیہ بھٹ نے انسٹاگرام پر لکھا کہ آج ہم نے اپنی پسندیدہ جگہ پر جہاں اپنے ریلیشن شپ کے پانچ بہترین سال گزارے، آج اپنے اہلخانہ اور دوستوں کی موجودگی میں رشتہ ازواج میں منسلک ہوگئے ہیں۔
عالیہ بھٹ نے مزید لکھا کہ اگرچے دونوں کی آپس میں کئی یادیں ہیں لیکن انہیں بے صبری سے اور بھی یادیں ساتھ بنانا چاہتے ہیں، ایسی یادیں جس میں بہت پیار، ہنسی، آرام دہ خاموشی، فلمی راتیں، بےوقوفانہ لڑائیاں، وائن اور چائینیز بائٹ۔ اختتام پر انہوں نے رنبیر کپور سے محبت کو اظہار کرتے ہوئے بےحد خوشی کا اظہار کیا۔
دوسری جانب رنبیر کپور نے اہلیہ کے ہمراہ تصویر شئیر کرتے کیپشن میں لکھا مسٹر اینڈ میسز کپور۔
یاد رہے بولی ووڈ کے لیجنڈری اداکار سنجے دت سے ایک انٹرویو میں دونوں فنکاروں کی شادی سے متعلق سوال کیا گیا تو وہ لاعلم تھے، ان کا کہنا تھا کہ اگر رنبیر کپور شادی کر رہے ہیں تو میں ان کے لیے بہت خوش ہوں۔ ساتھ ہی انہوں رنبیر کپور کو جلد بچے پیدا کرنے کا بھی مشورہ دیا۔
یاد رہے دونوں ہی فنکاروں کی جانب سے اپنے رشتے کو کافی نجی رکھا گیا تھا، یہی وجہ ہے کہ وقتاً فوقتاً دونوں کی شادی کو لیکر مختلف قیاس آرائیاں آتی رہیں تھا۔ حتیٰ کہ شادی کی تاریخ کو بھی حتمی نہیں قرار دیا جا رہا تھا۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…