بالی ووڈ کی اداکارہ و ڈانسر راکھی ساونت کا کہنا ہے کہ انہیں پاکستانی اداکار کی جانب سے شادی کی پیشکش کی گئی ہے جس پر وہ غور و فکر کر رہی ہیں۔

راکھی ساونت نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنی تیسری شادی کے امکانات کا اظہار کیا ہے۔ اانٹرویو میں راکھی نے بتایا کہ انہیں پاکستان سے شادی کے کئی پروپوزلز موصول ہوئے ہیں، خاص طور پر ان کی سابقہ شادیوں میں پیش آنے والے تنازعات کے بعد۔
راکھی کی ا پہلی شادی رتیش سنگھ سے ہوئی تھی۔یہ شادی کچھ عرصے ہی قائم رہ سکیاور پھر ختم ہوگئی۔
دوسری شادی انہوں نے عادل خان درانی سے کی اور اس کے لئے راکھی نے بہت بڑی قربانی دے کر اسلام قبول کیا اور مسلما ن ہوگئیں اور عمرے کی ادائیگی کے لئے بھی گئیں تاہم یہ شادی پھر بھی ٹوٹ گئی لیکن اس کا انجام اتنا خوشگوار نہیں رہا
:مزید پڑھیئں
راکھی ساونت ہانیہ عامر سے ملنے کے لئے پاکستان آنے کے لئے تیار
Rakhi Sawant Marries Dodi Khan
راکھی ساونت نے پاکستانی شہریوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میرے بہت سارے مداح پاکستانی ہیں اور انہوں نے ہمیشہ میرے کام کو سراہا۔ انہوں نےکہ بھارتی اور پاکستانی ایک دوسرے کے بغیر کچھ نہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کے ممکنہ شوہر دودی خان ایک پولیس افسر اور اداکار ہیں پاکستان سے بہت رشتے آئے ہیں اور انہوں نے خود مجھے پرپوز کیا ہے لیکن میں نے انہیں چنا ہے۔ اور شادی جلد پاکستان میں اسلامی رسم ورواج کے مطابق ہوگی جبکہ ریسیپشن بھارت میں ہوگا۔ہنی مون ہم نے ہالینڈ یا سوئٹزر لینڈ میں منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ راکھی کا مزید کہنا تھا کہ بہت سے پاکستانی اور بھارتی جوڑے شادی کر کے امریکا اور دبئی میں آباد ہو چکے ہیں اور اچھی زندگی گزار رہے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم دونوں دبئی میں آباد ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت، پاکستان، چین اور بھوٹان یہ سب کیا ہوتا ہے، یہ دل کسی ملک کو نہیں دیکھتا یہ صرف انسان کو دیکھتا ہے اور یہ دل پیار اور نیک انسان کیلئے دھڑکتا ہے۔
راکھی ساونت نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک وائرل ویڈیو شیئر کی تھی جس میں پاکستانی اداکار دودی خان انہیں شادی کے لیے پروپوز کر رہے ہیں۔ دودی خان نے کی اس ویڈیو میں انہوں نے راکھی ساونت کو عمرے کی مبارک باد دینے کے بعد سوال کیا کہ بارات لے کر انڈیا لک کر آؤں یا دبئی
دودی خان بھی اپنی انسٹااسٹوری میں راکھی کو ٹیگ کر کے ان کی ویڈیوز شیئر کر رہے ہیں اور کمنٹ میں راکھی سے بات چیت بھی کر رہے ہیں۔

ا
0 Comments