راکھی ساونت کی جانب سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ہے جس میں انہوں نے بیگ سمیت ائیر پورٹ پر دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو پیغام میں راکھی ساونت پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ وہ پاکستان آرہی ہیں اور ہانیہ عامر کے گھران کے ساتھ رہنا چاہتی ہیں۔
Rakhi Sawant Come To Pakistan
راکھی نے کہا کہ ’میں پاکستان کے سب بڑے اسٹارز ہانیہ، نرگس اور دیگر سے ملنا چاہتی ہوں اس لئے پاکستان آرہی ہوں، ہانیہ مجھے ائیر پورٹ پر پِک کرنے آجاؤ‘۔
اس کے ساتھ ہی انہوں نے ہانیہ عامر سے پیار و محبت کا اظہار کرتے ہوئے ایئر پورٹ پر پک کرنے کی بھی درخواست کی اور ان کے گھر میں ٹھہرنے کے لیے جگہ بھی مانگ لی۔
ویڈیو کے آخر میں انہوں نے ہانیہ کو ‘آئی لوِ ویو’ کہتے ہوئے اپنی محبت کا اظہار بھی کیا۔
راکھی ساونت نے بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر بھارت میں ٹک ٹاک پر عائد پابندی نہ ہٹائی گئی تو میں پاکستان چلی جاؤں گی اور وہاں جاکر حلوہ پوری کھاؤں گی اور کسی پاکستانی سے شادی کر لوں گی۔
سوشل میڈیا پر راکھی ساونت اور ہانیہ عامر کے درمیان ویڈیوز پیغامات کا سلسلہ جاری ہے جس پر صارفین کی جانب سے دلچسپ ردعمل بھی سامنے آرہے ہیں۔
پاکستانی مداحوں سے اظہار محبت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انہوں ایک طرح پاکستانیوں کا نمک کھایا ہے۔
:مزید پڑھیئں
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ ہانیہ عامر نے اسٹوری شیئر کرتے ہوئے بھارتی رقاصہ کی درخواست قبول کرنے کی نوید سنا دی۔
انسٹا اسٹوری پر مختصر ویڈیو میں پاکستانی اداکارہ نے کہا ہے کہ پہلے زندگی کافی اداس تھی اور پھر زندگی میں راکھی جی آ گئیں۔
انہوں نے راکھی ساونت کو مخاطب کر کے ان کی درخواست قبول کرتے ہوئے کہا کہ راکھی جی میں آپ کو ایئر پورٹ لینے آ رہی ہوں۔
0 Comments