“ایک بار ایک مہمان صبح سویرے میرے گھر آئے تو میرے گھر میں دو انڈوں اور ڈبل روٹی کے کچھ بھی موجود نہیں تھا میں نے وہی پکا کر انہیں پیش کیا۔ وہ مہمان ایک شو کے لئے پیشگی 20 ہزار دینے آئے تھے کو میری والدہ کے مہینے بھر کے علاج کے لئے کافی تھے۔ میری والدہ گردے کی مریضہ تھیں اور میرے پاس ان کے ڈائلسز کے پیسے بھی نہیں ہوتے تھے لیکن اللہ کا شکر ہے کہ اس نے میری مدد کی اور والدہ کے علاج کا بندوبست ہوگیا”۔ یہ کہنا ہے مشہور گلوکار اور قوال راحت فتح علی خان کا۔
گلوکار نے جیو نیوز کے پروگرام میں انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ اب اگرچہ ان کے حالات بدل چکے ہیں لیکن ہمیشہ سے ایسا نہیں تھا انہوں نے بہت مشکل دن اور غربت دیکھی ہے۔
محض 7 سال کی عمر میں گلوکاری کا آغاز کرنے والے استاد راحت فتح علی خان کو نصرت فتح علی خان کی وفات کے بعد سب سے زیادہ شہرت ملی اور انہیں ان کی آواز قرار دیا گیا۔ انہوں نے نصرت فتح علی خان کے درجنوں مقبول گیتوں کو دوبارہ گا کر نہ صرف موسیقی کے شائقین کو محظوظ کیا بلکہ ان ہی گیتوں کی بدولت ایک نیا مقام بھی حاصل کیا۔
اس حوالے سے راحت فتح علی خان نے بتایا کہ استاد نصرت فتح علی خان انہیں غلطی کرنے پر انتہائی سخت لہجے میں ڈانٹا کرتے تھے مگر ان پر ہاتھ کبھی نہیں اٹھایا انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ وہ استاد نصرت فتح علی خان اور والدہ کی دعاؤں کی وجہ سے کامیاب ہوئے۔
راحت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنا پہلا سولو شو برطانوی شہر برمنگھم میں 1985 میں کیا تھا، اس وقت وہ کم عمر تھے اور لوگوں نے انہیں بچہ اور استاد نصرت فتح علی خان کا شاگرد سمجھ کر پیار دیا مگر اب وہ خود اپنی پہچان بناچکے ہیں۔
ماضی کو یاد کرتے ہوئے گلوکار کا کہنا تھا کہ اب جب وہ معاشی طور پر خوشحال ہوچکے ہیں، ان کے پاس اب بھی 1991 میں خریدی گئی کار موجود ہے اور ان کی خواہش ہے کہ وہ ان کے پاس رہے، کیوں کہ اسے دیکھ کر انہیں حوصلہ ملتا ہے۔ راحت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ زندگی میں مشکل حالات دیکھنے کی وجہ سے ان میں کبھی غرور آہی نہیں سکتا۔
راحت فتح علی خان نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ان کی پہلی محبت اہلیہ ہیں اور انہوں نے ان سے پسند کی شادی کی تھی، ان کے سسرال والے انہیں رشتہ دینے کو تیار ہی نہ تھے اور انہوں نے بڑی مشکلوں سے رشتہ حاصل کیا۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ان کے صاحبزادے شاہ زمان بھی ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے کلاسیکل گائیکی کو سیکھ رہے ہیں، وہ ہارمونیم چلانے کے ماہر بن چکے ہیں۔ گلوکار نے کسی کا نام لیے بغیر قوالوں کو مشورہ دیا کہ انہیں قوالی سیکھنی چاہیے اور انہیں اپنی نئی نسل کو بھی سکھانا چاہیے۔
مزید پڑھیں: منشا پاشا نے بہنوں کیساتھ مل کر والد کی یاد میں گاؤں میں مسجد تعمیر کرادی
خیال رہے کہ شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار استاد راحت فتح علی خان نے موسیقی کی دنیا میں متعدد اعزاز اور ایوارڈز اپنے نام کیے ہوئے ہیں اس کے علاوہ وہ یوٹیوب پر 50 لاکھ سبسکرائبرز رکھنے والے پہلے پاکستانی موسیقار بھی ہیں۔ جبکہ معروف آکسفورڈ یونیورسٹی نے انہیں اعزازی ڈگری دی ہوئی ہے اور ان کے نام سے وہاں اسٹوڈیو بھی قائم ہے۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…