فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سے درخواست کی ہے کہ وہ پاکستانی مشہور شخصیات کے انکم ریکارڈز کی تحقیقات میں معاونت کریں۔ ایف بی آر نے ایف آئی اے کو بھیجے گئے خط میں راحت فتح علی خان اور ثناء فخر کی سفری تاریخ اور اثاثے فراہم کرنے کو کہا ہے۔ یہاں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا ثناء فخر اور راحت فتح علی خان ممکنہ طور پر ٹیکس چوری میں ملوث ہیں یا یہ سب کچھ غلط فہمی ہے؟
پاکستان کے ٹیکس قوانین کے مطابق ، بیرون ملک اثاثوں یا آمدنی والے افراد کے پاس پاکستان میں یا متعلقہ ملک میں ٹیکس ادا کرنے کا اختیار موجود ہے۔اس کے علاوہ ایف بی آر نے دوسرے ممالک سے بھی دخواست کی ہے کہ وہ اثاثوں کی تفصیلات کی رپورٹ شئیر کریں تاکہ ٹیکس چوری کو روکا جاسکے۔
ایف بی آر کے مطابق ، ڈائریکٹر انٹیگریٹڈ بارڈر مینجمنٹ سسٹم (آئی بی ایم ایس) سے گزشتہ پانچ سالوں میں فلم اسٹار ثناء فخر کی بیرون ملک دوروں کی تمام رپورٹ طلب کرلی گئیں ہیں۔ اداکارہ اپنے بیرون ملک دوروں کی وجہ سے ہی ایف بی آر کے ریڈار پر آئی ہیں۔
معروف لالی ووڈ اداکارہ ثناء فخر نے 2019 میں اپنی آمدنی 13 لاکھ ،5 ہزار، 8 سو 90 روپے ظاہر کی تھی تاہم انہوں نے ٹیکس صرف 2000 روپے ہی ادا کیا تھا۔
دوسری طرف ایف آئی اے کو بھیجے گئے خط کے مطابق معروف گلوکارہ راحت فتح علی خان کی بھی یکم جولائی 2014 سے لے کر اب تک کے تمام غیر ملکی دوروں کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔ ایف بی آر نے ایف آئی اے سے راحت فتح علی کا گذشتہ چھ سالوں کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔
تاہم راحت فتح علی خان نے دعوی کیا ہے کہ ابھی تک ایف بی آر ان تک نہیں پہنچا ہے۔ خیریہ پہلا موقع نہیں جب خان ایف بی آر کے ریڈار میں آئے ہوں۔ اس سے قبل 2017 میں بھی، گلوکار راحت فتح علی خان نے اپنا ٹیکس 500 روپے سے زیادہ ادا نہیں کیا تھا۔ جس کی وجہ سے راحت فتح علی خان کے خلاف کارروائی کی گئی تھی۔
مزید یہ کہ ، اس سے قبل 2011 میں بھی گلوکار کو بیرونی دورے سے واپسی کے بعد لاہور ریجنل ٹیکس آفس طلب کیا گیا تھا۔ ایف بی آر نے انکشاف کیا تھا کہ اتھارٹی کی بار بار اطلاعات کے باوجود انہوں نے پچھلے پانچ سالوں سے اپنے ٹیکس ادا نہیں کیے تھے۔
واضح رہے اس سے قبل ایف بی آر اداکارہ نور بخاری اور صبا قمر کو ٹیکس چوری کے نوٹس دے چکا ہے۔ تاہم دونوں فنکارائوں کو ٹیکس چوری کا مجرم نہیں ٹھہرایا گیا تھا۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…