دنیا کے بہترین شہر کون سے ہیں ؟ کراچی ،لاہور اور اسلام آباد کا کیا نمبر ہے؟

ملازمت کے سلسلے میں بیرون ملک شہروں کا انتخاب ایک کٹھن مرحلہ ہوتا ہے جس کے لیے مرکر نامی ایک ادارے نے اپنی تجزیاتی رپورٹ میں قیام کے لیے دنیا کے بہترین اور بدترین شہر کی فہرست جاری کردی۔

مرکر نامی ادارے نے سال 2024 کے رہنے کے لائق بہترین معیار زندگی کے حامل شہروں کی فہرست جاری کردی۔

Quality Living City Ranking

اس فہرست میں دنیا کے 450 سے زائد شہروں کی سیاسی، سماجی، صحت، تعلیم اور جرائم کی شرح سمیت دیگر 39 عناصر اور سولیات کی بنیاد پر درجہ بندی کی گئی۔

سوئٹزر لینڈ کے شہر زیورخ نے سب سے زیادہ نمبر حاصل کرکے رہنے کے قابل سب سے بہترین شہر کا اعزاز حاصل کرلیا۔

دوسرے نمبر پر آسٹریا کا شہر ویانا ہے، سوئٹزرلینڈ کا جنیوا تیسرے، ڈنمارک کا کوپن ہیگن چوتھے، نیوزی لینڈ کا آکلینڈ پانچویں اور نیدر لینڈ کا ایمسٹرڈیم چھٹے نمبر پر ہے۔

ساتویں نمبر پر براجمان ہے جرمنی کا شہر فرینکفرٹ، آٹھویں نمبر پر کینیڈا کا وینکوور اور سوئٹزرلینڈ کے شہروں برن اور باسل نے نواں اور دسواں نمبر حاصل کیا۔

:مذید پڑھیئں

سال کا آخری مہینہ دسمبر کن ستاروں کے لئے خوش قسمت ہوگا؟

براعظم ایشیا میں رہنے کے لیے بہترین شہر سنگاپور قرار پایا جو مجموعی طور پر 30 ویں نمبر پر ہے۔ پاکستان کا دارالحکومت اسلام آباد 204، کراچی 218 اور لاہور 220 ویں نمبر پر ہے۔

سورش زدہ ملک سوڈان کا دارالحکومت خرطوم کو قیام کے لیے دنیا کا بدترین شہر قرار دیا گیا جس کا نمبر 241 واں ہے۔

جنگ زدہ عراق کا دارالحکومت بغداد 240 اور وسطی افریقی جمہوریہ کا شہر بنگوئی 239 نمبر پر ہے۔

یمن کا شہر صنعا 238 اور ہیٹی کا شہر پورٹ او پرنس 237 ویں نمبر پر ہے۔

Annie Shirazi

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

5 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago