پنچایت کا انوکھا فیصلہ، بھائی کی سزا کم سن بہنوں کو دیدی گئی

ہمارے معاشرے میں حوا کی بیٹیوں کے ساتھ ظلم اور زیادتی کوئی نئی بات نہیں، کہیں اسے رسم و رواج کی بھینڈ چڑھا دیا جاتا ہے، تو کہیں طاقت کے زور پر اس پر اپنی حاکمیت قائم کرنے کی کوشش کی جاتی ہے، تو کہیں اسے افسوس کے ساتھ خوف کی زنجیروں جکڑ دیا جاتا ہے، جہاں سے آزادی محض ایک خواب تصور ہوتی رہی ہے۔ ایسا ہی ایک ظلم کی داستاں مظفر گڑھ قائم، جہاں بھائی کے جرم کی سزا 2 کم سن بہنوں کو دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ صوبہ پنجاب کے شہر مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور کے علاقے موضع لنگراہ میں پیش آیا، جہاں دو روز قبل پنچایت نے اپنے ایک فیصلے کے تحت 2 کم سن بچیوں کو ونی کردیا۔ متاثرہ بچیوں کے عمریں 8 اور 10 کے قریب بتائی جاتیں ہیں۔

Image Source: Youtube

اس موقع پولیس کا کہنا تھا کہ واقعہ کچھ یوں شروع ہوا کہ متاثرہ بچیوں کے بھائی فیاض کا مبینہ طور پر علاقے کی ایک خاتون کے ساتھ تعلقات تھے، جو کچھ عرصے بعد کھل کر سامنے آگئے تھے، چنانچہ اس معاملے کو لیکر پنچائیت طلب کی گئی۔

پنچائیت نے معاملہ سننے کے بعد اپنے فیصلے میں فیاض کا نکاح اس ہی خاتون سے کروا دیا جبکہ پنچائیت کے ہی حکم پر فیاض کی دو کم سن بہنوں کا نکاح خاتون کے بھائیوں سے کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق پنچائیت کے حکم پر 9 مئی کو دونوں کم سن بچیوں کی رخصتی طے تھی۔

لہذا جوں ہی پولیس کو معاملے اطلاعات ملی، پولیس نے دونوں سگی بہنوں سے نکاح کرنے والے دونوں بھائیوں، پنچائیت کے سرپنج اور نکاح خواں سمیت 8 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ اس موقع پر پولیس نے سرپنج سمیت دو ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس کی جانب سے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Image Source: Facebook

یہاں یہ بات انتہائی افسوس کے ساتھ کہنا پڑھتی ہے کہ آج ہم اکیسویں صدی میں زندگی بسر کر رہے ہیں، ایک جانب دیگر دنیا ہے جو جدیدیت کی بلندیوں کو چھو رہی ہے، روز ترقی کے نئے کارنامے رقم کر رہی ہے، اور ایک جانب ہم ہیں، صدیوں پرانے فرسودہ اور جاہلانہ رسم و رواج سے باہر آنے میں ناکام دیکھائی دیتے ہیں۔ اگرچہ کسی کی طرف سے کوئی غلطی کی گئی ہے، تو اسے سزا دینا قانون اور ریاست کا کام ہے، یہ حق کس نے دیا کہ کوئی بھی گروہ اپنی خود ساختہ عدالت قائم کرلے اور اپنی مرضی کے فیصلے دینا شروع کر دے۔ غلطی فیاض نے کی تو سزا کا حق دار فیاض تھا ، یہاں اس کی کمسن بہنوں کا کیا قصور تھا؟ جو انہیں اس درندگی کی بھنٹ پڑھانے کی کوشش کی گئی۔

حکومت کو چاہنے کہ پورے ملک ایک ساتھ اس طرح کی پنچائیت نما عدالتوں کے خلاف کارروائی کرے اور انہیں جڑ سے اکھاڑ پھینکے تاکہ آئندہ کبھی کسی مظلوم کے ساتھ ایسی ناانصافی نہ ہوسکے۔ مسائل کے حل کے لئے ریاست نے قانون اور عدالتیں بنائی ہیں، جو سب کے لئے برابر ہیں، مسائل کے حل کے لئے درست جگہ اس کے علاوہ اور کوئی بھی نہیں ہے۔

Story Courtesy: Geo News

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago