ماضی کا مقبول ڈرامہ’دھوپ کنارے‘سعودی عرب میں نشر ہونے کیلئے تیار

وزیر اطلاعات پاکستان شبلی فراز کے مطابق پاکستان ٹیلیویژن کارپوریشن (پی ٹی وی) نے گذشتہ سال اسلام آباد اور ریاض کے مابین شروع ہونے والے ثقافتی تبادلے کے منصوبے کے تحت دو اردو ڈرامہ سیریلوں کی عربی ڈبنگ دوبارہ شروع کردی ہے۔

دونوں ممالک کے درمیان اس ثقافتی تبادلے کا اعلان گزشتہ برس سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سودی دارلحکومت کے دورے پر کیا تھا اس موقع پر انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان جلد اپنی بہترین ٹیلی ویژن ڈارمہ سریز سعودی حکومت کو پیش کرے گا۔

اس مقصد کے لئے پی ٹی وی کی تین نامور ڈرامہ سریز کا انتخاب کیا گیا ،جن میں دھوپ کنارے ، تنہائیاں اور آہٹ شامل ہیں۔ لیکن پی ٹی وی کو بجٹ کی عدم فراہمی کے سبب ان ڈراموں کی عربی زبان میں ڈبنگ تاخیر کا شکار ہوئی، تاہم اس منصوبے کی نگران ڈاکٹر لبنا فرح کے مطابق دھوپ کنارے کی عربی ڈبنگ مکمل ہوچکی ہے۔

اس حوالے سے وزیر اطلاعات شبلی فراز نے بتایا ہے کہ اس منصوبے پر دوبارہ کام شر وع کر دیا گیا ہے اور مکمل ہونے والے ڈرامے جلد از جلد سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ٹی وی چینیلز کو نشر کرنے کیلئے پیش کردئیے جائیں گے۔

تاہم ، پی ٹی وی کے کنٹرولر بین الاقوامی امور ، محمد ادریس کے مطابق ابھی تک یہ واضح نہیں ہوا ہے کہ باقی دونوں زیرِ التواء ڈراموں پر دوبارہ کام کب شروع کیا جائے گا، انہوں نے مزید کہا کہ یہ مکمل طور پر وزارت اطلاعات کے اختیار میں ہے کہ وہ یہ ڈرامے کب اور کہاں بھیجتے ہیں۔

جبکہ اس حوالے سے پی ٹی وی کی سابقہ ​​بین الاقوامی امور کی ڈائریکٹر شازیہ سکندر نے کہا کہ اُن کی سربراہی میں یہ پروجیکٹ تین سال پہلے شروع کیا گیا تھا، لیکن فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث باقی دوڈراموں کی ڈبنگ تاحال مکمل نہیں ہوسکی۔

دونوں ممالک کے مابین یہ اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہے جس میں پی ٹی وی نے مقامی ٹی وی پروڈکشن کو سعودی ناظرین کے لئے ڈب کیا ہے ، درحقیقت اس پروجیکٹ کے ذریعے سعودی حکومت کا مقصد اپنی عوام کیلئےتفریح ​​کے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago