پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کا گتھ جوڑ کون صدر اور کون وزیراعظم

پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی میں حکومت سازی کیلیے معاہدہ طے پاگیا، جس کے مطابق وزیراعظم ن لیگ کا اور صدر پیپلزپارٹی کا ہوگا۔

ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار کی اسلام آباد میں واقع رہائش گاہ پر بلاول بھٹو کی قیادت میں پی پی وفد سے مسلم لیگ ن کے حکومت سازی کے حوالے سے کامیاب مذاکرات ہوئے۔
مذاکرات میں ن لیگ اور پی پی کی رابطہ کمیٹی کے اراکین اور صدر ن لیگ شہباز شریف جبکہ بلاول بھٹو نے بھی شرکت کی۔
ملاقات میں دونوں جماعتوں نے شرائط تسلیم کر کے شراکت اقتدار کا معاہدہ طے کیا جس کے مطابق صدر مملکت کا عہدہ پیپلزپارٹی کے پاس ہوگا جبکہ وفاق میں ن لیگ کا وزیر اعظم ہوگا۔

PPP PMLN Finally Agree

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہماری  دعا ہے ملک کامیاب ہو، ہماری مشکلات دور ہوں،  تمام مسائل کے حل میں اللہ ہمارا ساتھ دے، ملک کو  بحرانوں سے نکالنےکے لیے ن لیگ کا ساتھ دے  رہے ہیں۔

 اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے پاس حکومت بنانے کے نمبر پورے ہیں، ہم نئی حکومت بنانےکی پوزیشن میں ہیں، آصف زرداری کوپانچ سال کے لیے صدر مملکت منتخب کروائیں گے، دیگر اتحادی ایم کیو ایم  اور  ق لیگ سب مل کر  ووٹ ڈالیں گے۔
شہباز شریف کا کہنا کہ آزاد امیدوار اپنی اکثریت ثابت کریں اور  حکومت بنائیں، ہم دل سے قبول کریں گے، تحریک انصاف نے سنی اتحاد کونسل اور  ایم ڈبلیو ایم سے اتحادکیا ہے، لیکن اس کے باوجود ان کے پاس حکومت  بنانےکے لیے نمبر پورے نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آزاد امیدواروں کو پیغام دیا کہ حکومت بناسکتےہیں تو بنالیں انہیں دل سے تسلیم کریں گے۔اگر آزاد امیدواروں کی حکومت بنتی تو ہم اپوزیشن میں بیٹھتے تاہم ان کے  پاس حکومت بنانے کیلئے نمبرز پورے نہیں۔

وزارت عظمیٰ کے نامزد امیدوار نے مزید کہا کہ تحریک انصاف نے سنی اتحاد کونسل اور ایم ڈبلیو ایم سے اتحاد کیا ہے، لیکن اس کے باوجود ان کے پاس حکومت بنانےکے لیے نمبر پورے نہیں ہیں۔

مزید بولے کہ میں اپنے قائد نواز شریف کا مشکور ہوں جن کی وجہ سے گفتگو اس حد تک پہنچی ،پاکستان کو اس وقت بے پناہ چیلنجز کا سامنا ہے

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ آصف علی زرداری آئندہ پانچ سال کے لئے صدر مملکت ہوں گے ‘آصف زرداری اور بلاول بھٹو کا تعاون کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہیں یہ باریاں لینے کی بات نہیں، ہمیں پاکستان کو مشکلات سے نکالنا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مسلم لیگ (ق)، ایم کیو ایم اور آئی پی پی ہمارےپاکستان مسلم لیگ ن کی اتحادی ہیں، ہمارے اس اتحاد میں بزرگ بھی ہیں اور جوان بھی، دونوں مل جائیں تو بڑی طاقت بنتے ہیں۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ  پیپلزپارٹی گورنرپنجاب، گورنر خیبرپختونخوا، چیئرمین سینیٹ اورصدرمملکت کےعہدےلےگی جب کہ  اسپیکر قومی اسمبلی ن لیگ کا ہو گا

آصف علی زرداری نے کہا کہ سب دوستوں کو خوش آمدید کہتے ہیں، یقین دلاتے ہیں آنے والی نسلوں کے لیے مل کر کام کریں گے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ایک بیان میں کہا کہ مسلم لیگ ن اورپیپلز پارٹی کےدرمیان شراکت اقتدارکافارمولاطے پا گیا۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی ملاقات میں دعائے خیر بھی کروائی گئی۔

ملاقات میں بلاول بھٹو، شہباز شریف، اسحاق ڈار ، مراد علی شاہ، قمر زمان کائرہ اور  احسن اقبال بھی موجود تھے۔

Annie Shirazi

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

5 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago