کیا پاپ گلوکارہ ریحانہ بھی پشاور زلمی کا حصہ بن گئیں؟

بھارت میں زرعی اصلاحات کے معاملے پر کسانوں کا احتجاج چند ماہ سے جاری ہے, جس پر ہزاروں کسانوں نے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے مختلف علاقوں میں دھرنے دے رکھے ہیں۔ زرعی اصلاحات کے بارے میں بھارتی حکومت کے اقدامات اور رائے اپنی جگہ لیکن اب بھارتی کسانوں کے اس احتجاج پر عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ ریحانہ کا کسانوں کےحق میں بیان، تمام بھارتیوں بڑا ہی ناگوار گزرا ہے۔

جیسا کہ یہ بات ہم سب کے علم میں ہے کہ بھارت اور بھارتی حکومت کے خلاف جب بھی کوئی تنقید کرتا ہے، بھارتی حکومت اور بھارتی میڈیا اسے پاکستانی ایجنٹ بنا دیتی ہے۔ ایسا ہی کچھ اس بار بھی ہوا، جب بدھ کے روز ٹوئیٹر پر امریکی گلوکارہ نے کسانوں کے خلاف ہونے والے ظلم کے خلاف اٹھائی، بھارت میں ہرطرف کہرام مچ گیا، گلوکارہ ریحانہ ٹوئیٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئیں، ہر جانب ان ہی تذکرہ ہوتا رہا۔ اس دوران پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے بھی موقع ہاتھ سے نہ جانے دیا اور بھارتیوں کو باور کروا دیا کہ اب تنقید صرف پاکستان سے نہیں بلکہ دنیا سے ہورہی ہے، ریحانہ پاکستانی نہیں ہیں لیکن بھارت کے ظالمانہ اقدامات پر آواز بلند کررہی ہیں۔

Image Source: Instagram

اس دوران پھر موقع کی مناسب ایک زبردست انٹری پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کی فرنچائز پشاور زلمی کے مالک جاوید آفرید نے دی، انہوں پشاور زلمی کے چاہنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے ایک ٹوئٹ کی، جس نے گویا پوری توجہ پشاور زلمی مرکوز کروالی ہو۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری کردہ بیان میں پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے رواں ماہ شروع ہونے والے پی ایس ایل سیزن 6 کے حوالے سے لکھا کہ، پشاور زلمی کے انتھم (ترانہ) کیلئے ریحانہ؟

اس خبر نے گویا پشاور زلمی کو فالورز کو انتہائی پرجوش کردیا ہے، کیونکہ پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کے حوالے سے یہ بات ہمیشہ سے ہی مشہور رہی ہے کہ وہ جس چیز کا ارادہ کرلیں تو پھر وہ اسے یقینی بنانے کی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں، اور جب بات ہو بھارت کو لیکر تم ان کا جوش بھی ہر پاکستانی کی طرح، جو وطن عزیز کی خاطر کچھ بھی کرسکتا ہے۔

تاہم سوشل میڈیا پر جاوید آفریدی کی اس ٹوئٹ پر جہاں کچھ صارفین بہت زیادہ پرجوش اور خوش ہیں، تو کئی صارفین نے ریحانہ کو بلانے پر تنقید بھی کی تو کچھ نے تو دیگر مشورے بھی دیئے ہیں۔

یاد رہے اس سے قبل پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے ملک میں مقبول ہونے والے ترکش ڈرامہ سریز ارتغرل غازی کے ہیرو ایجن التان درزیتن کو پشاور زلمی کا برانڈ ایمبسڈر بنانے کا اشارہ دیا تھا، جس پر مداحوں نے درخواست کی تھی کہ ڈرامہ کی ہیروئن ایثراء بلجیک کو برانڈ ایمبسڈر بنائیں اور اب اطلاعات ہیں کہ پشاور زلمی اور ایثراء بلجیک میں معاملات طے پاگئے ہیں۔

واضح رہے 20 فروری سے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 کا آغاز ہونے جارہے ہیں اور اس بار تمام کے تمام میچز کا انعقاد پاکستان میں ہوگا۔ جبکہ ایونٹ میں کراچی کنگز اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago