مسلم لیگ(ن) کے حامیوں کا جمائما گولڈ اسمتھ کے گھر کے باہر احتجاج، سنگین دھمکیاں

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے بدھ کے روز سرے میں اپنی والدہ کی رہائش گاہ کے باہر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مظاہرین کی بیہودہ رقص کی کلپ سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کو لندن میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی کے حامیوں کا آمنا سامنا ہوا، ایک گروپ نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی وزارت عظمیٰ سے برطرفی کے خلاف جشن منایا اور تو دوسرے گروپ نے احتجاج کیا۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی فوٹیج میں مسلم لیگ ن کے حامیوں کا ایک ہجوم جھنڈے لہراتے ہوئے، بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے ہوئے اور اپنی پارٹی کے قائد نواز شریف کے حق میں اور عمران خان کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے دکھایا گیا۔ فوٹیج میں جمائما گولڈ اسمیتھ کے گھر کے باہر تعینات پولیس دستے بھی دیکھے گئے۔

آفیشل ٹوئیٹر اکاؤنٹ سے جاری بیان میں جمائما گولڈ اسمتھ نے مسلم لیگ (ن) کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ “آئیے چیریڈز کھیلیں- یہ احتجاج کرنے والا میری ماں کے گھر کے باہر دائیں طرف ، جو میرے سونے کے کمرے میں داخل ہونے کی دھمکی دے کر نقل کر رہا ہے؟

اسی دوران جمائما گولڈ اسمیتھ کے گھر کے باہر احتجاج کرنے والے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مظاہرین نے شرکاء میں مشہور پاکستانی ڈش بریانی تقسیم کی، ویڈیو میں احتجاج پر مامور برطانوی پولیس اہلکاروں کو بھی بریانی کھاتے دیکھا گیا۔

مبینہ طور پر احتجاج میں شریک مردوں کے ایک گروپ نے سابق وزیر اعظم کی اہلیہ کے بیڈروم میں گھسنے کی دھمکی بھی دی۔ اسی کی ایک ویڈیو کو دوبارہ شیئر کرتے ہوئے،جمائما گولڈ اسمتھ نے برطانوی پولیس کو ٹیگ کیا اور پوچھا کہ کیا ایسی دھمکیاں قانونی ہیں۔

Image Source: Twitter

انہوں نے لکھا، ’’یہ سیکڑوں مردوں کی ویڈیو ہے جو کل سرے میں میری 88 سالہ بوڑھی والدہ کے گھر کے باہر گھنٹوں احتجاج کر رہے تھے۔ “تنوئے والا آدمی دھمکی دے رہا ہے- “اگر جمائما اور اس کے بچے یہاں نہیں آئے تو ہم اس کے بیڈروم میں داخل ہو جائیں گے۔”

یہ دیکھتے ہوئے کہ جمائما گولڈ اسمتھ کا پاکستانی سیاست میں کوئی دخل نہیں ہے، لیکن مسلم لیگ ن کے حامی نے جو کیا، جس میں کسی کے بیڈ روم میں داخل ہونے کی دھمکی بھی شامل ہے، وہ سراسر غیر اخلاقی اور شرمناک ہے۔

اس سے قبل بھی جمائما گولڈ اسمتھ نے پی ایم ایل ن کی پالیسیز پر تعجب کا اظہار کیا تھا، جب یہ اعلان کیا گیا تھا کہ وہ پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے کے بعد ان کی لندن رہائش گاہ کے باہر احتجاج کریں گے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی نے جمعرات کو پہلے اعلان کیا تھا کہ جمائما کے لندن کے گھر کے باہر احتجاج کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں انہوں نے ایک تصویر بھی شیئر کی تھی، جس میں ان کا پورا پتہ شئیر کیا گیا تھا اور عمران خان کے خلاف بھی توہین آمیز زبان استعمال کی تھی۔

جس پر جمائما گولڈ اسمتھ نے عابد شیر علی کے جواب میں کہا، ’’میرے گھر کے باہر احتجاج، میرے بچوں کو نشانہ بنانا، سوشل میڈیا پر یہود مخالف بدسلوکی… ایسا لگ رہا ہے جیسے میں 90 کی دہائی کے لاہور میں واپس آگئی ہوں۔‘‘ ادھر مسلم لیگ ن کے رہنما نے سابق وزیراعظم کو احتجاج کا ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago