وزیراعظم نے بہادر آئل ٹینکر ڈرائیور کو تمغہ شجاعت کیلئے نامزد کردیا

حالیہ دنوں میں بلوچستان میں کوئٹہ کے نواحی علاقے قمبرانی روڈ پر آئل ٹینکرمیں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا تھا جہاں پیٹرول پمپ پر کھڑے آئل ٹینکر میں اچانک آگ لگ گئی تھی۔ تاہم ڈرائیور اس آگ لگے ہوئے ٹینکر کو حاضر دماغی سے کام لیتے ہوئے آبادی سے دور لے گیا تھا اور علاقے اور مکینوں کو تباہی سے بچالیا تھا۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی کافی وائرل ہوئی تھی اور صارفین نے ڈرائیور کی جرات کو خوب سراہا تھا اور اسے اس اقدام پر کافی پذیرائی ملی۔ آئل ٹینکر ڈرائیور شیر احمد عرف فیصل بلوچ کے اس جذبہ انسانیت کا اعتراف کرتے ہوئے اب وزیر اعظم شہباز شریف نے ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے تمغۂ شجاعت کے لئے نامزد کیا ہے۔

وزیراعظم آفس  سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے فیصل بلوچ کو وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد مدعو کیا اور بہادری کا مظاہرہ کرنے اور اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر لوگوں کی زندگیاں بچانے پر فیصل بلوچ کو خراج تحسین پیش کیا اور اسے تمغۂ شجاعت کے لئے نامزد کیا ہے۔

Image Source : Twitter

اس ملاقات کے بعد وزیراعظم سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی جس میب لکھا کہ فیصل بلوچ سے ملاقات اور بہادری پر تمغہ شجاعت کیلئے نامزد کرنے پرخوش ہوں۔ فیصل بلوچ حقیقی ہیرو ہیں، انہوں نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر دوسروں کو بچایا، ان کی بے لوث ہمت کی داد دیتا ہوں۔

دوسری جانب ، وزیراعظم شہباز شریف کی فیصل بلوچ کے ساتھ ملاقات کی تصویر جیسے ہی سوشل میڈیا پر شیئر ہوئی ویسے ہی وائرل ہوگئی۔ خیال رہے کہ آئل ٹینکر ڈرائیور کی بہادری پر وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے 5 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا تھا جبکہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے بھی ڈرائیور کو نقد انعام سے نوازا جاچکا ہے۔

اس سے قبل سابق وزیر اعظم عمران خان نے بھی سندھ پولیس کے کانسٹیبل جمال کلہوڑو کو تمغہ شجاعت دینے کے لیے نامزد کیا تھا۔ انہوں نے صدر عارف علوی سے کانسٹیبل جمال کلہوڑو کو تمغہ شجاعت دینے کی سفارش کی، کانسٹیبل کو تمغہ شجاعت یوم پاکستان کے موقع پر 2023 میں دیا جائے گا۔ کانسٹیبل جمال کلہوڑو نے 17 اگست کو خیرپور ریلوے اسٹیشن پر مسافر کی جان بچائی تھی۔ محرم الحرام میں رش کے باعث مسافر ٹرین کی چھت پر سوار ہوگئے تھے، خیرپور ریلوے اسٹیشن پر مسافر اچانک ٹرین کی چھت سے نیچے گر گیا تھا، چھت سے گرنے والا مسافر پلیٹ فارم اور ٹرین کے درمیان پھنس گیا تھا، اسٹیشن پر ڈیوٹی پر مامور کانسٹیبل نے مسافر کو ٹرین کے نیچے آنے سے بچایا تھا۔کانسٹیبل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، عمران خان نے بھی ویڈیو سوشل میڈیا پر دیکھی اور کانسٹیبل کو خراج تحسین پیش کیا تھا۔

علاوہ ازیں ، حکومتِ سندھ نے کشمور ریپ واقعے میں ملزمان کو گرفتار کرنے والے پولیس اہلکار اور اس میں مدد کرنے والی ان کی بیٹی کے تمام تعلیمی اخراجات اٹھانے اور اس کے لیے 10 لاکھ روپے نقد انعام سے نوازا تھا۔ اس کیس میں مذکورہ پولیس اہلکار کی بیٹی نے گروہ سے بات چیت کرکے ان کو ٹھکانے سے باہر نکلوا کر پارک بلایا تھا جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو حراست میں لے لیا تھا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

5 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago