اُڑتے ہوئے جہاز کا دروازہ کیوں کھولا ؟ مسافر نے حیران کن وجہ بتادی


0

غیر ملکی میڈیا ذرائع کے مطابق جنوبی کوریا کے شہر ڈیگو میں ایک مسافر بردار طیارے کا دروازہ مسافر نے ایئرپورٹ پر لینڈنگ سے چند منٹ قبل ہی کھول لیا۔

دیگر مسافروں اور عملے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ جس پر جنوبی کورین پولیس نے اسے گرفتارکر لیا اور ۔ تاہم پائلٹ نے مہارت دکھاتے ہوئے سب کی جانیں بچا لیں۔

 یہ طیارہ جزیرے جیجو سے ایک گھنٹے کی پرواز کے بعد ڈیگو ایئرپورٹ پر 2 منٹ بعد اُترنےہی والا تھا جس وقت اس کا دروازہ کھولا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : فلائٹ کے دوران کھانے میں سانپ کا کٹا ہوا سر نکل آیا، ویڈیو وائرل

رپورٹ کے مطابق جہاز میں اُس وقت 200 افراد سوار تھے، ۔یہ واضح نہیں تھا کہ مذکورہ شخص کے جہاز کا ایمرجنسی دروازہ کھولنے کا کیامقصد تھا ؟

البتہ عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ اس نے دروازہ کھولنے کے بعد باہر چھلانگ لگانے کی کوشش کی

ڈیگو فائر ڈپارٹمنٹ کے ایک ملازم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں سوار 9 مسافروں کی دروازہ کھلنے کے باعث حالت غیر ہوگئی، انہیں سانس لینے میں دشواری ہورہی تھی، جس کے باعث انہیں فورامقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

مسافر کی دروازہ کھولنے کی وجہ

تاہم مذکورہ شخص کو پولیس نے حراست میں لے لیا تھا جس نے اب اپنا ابتدائی بیان ریکارڈ کروایا ہے اور اپنے اس اقدام کی وجہ بھی بتائی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق مسافر نے پولیس کو بتایا کہ وہ آرام دہ محسوس نہیں کر رہا تھا اور جہاز سے جلد از جلد اترنا چاہتا تھا جس کے باعث اس نے جہاز کا دروازہ کھولا۔مسافر نے پولیس کو یہ بھی بتایا کہ وہ حال ہی میں اپنی ملازمت کھونے کے بعد تناؤ کا شکار تھا۔

واضح رہے کہ ایشیانا ائیرلائن کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے شدید غصے کا اظہار کیا تھا۔


Like it? Share with your friends!

0
Annie Shirazi

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *