پٹرول کی قیمت میں ایک بار پھر اضاضہ ، مگر کتنا؟


0

پٹروول کی قیمت کے حوالے سے اہم خبر آگئی ہے پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں اس بار بھی اضافے کا امکان ہے تاہم کتنے روپے اضافہ ہوگا؟۔

Petrol Price Drop From November

تفصیلات کے حکومت نے اس بار بھی پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی تیاری کرلی، جس سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوگا۔

Petrol Price November 2024

15 نومبر سے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل مہنگا کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے، ذرائع انڈسٹری نے بتایا کہ پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر2  روپے 58 پیسے اضافےکی تجویز ہے، منظوری کے بعد ایک لیٹر پیٹرول 250.96روپے پر پہنچ جائے گا

یہ بھی پڑھیں: ماہرین فلکیات کے مطابق ماہ نومبر کن برجوں کے لئے لکی ثابت ہوگا؟

ذرائع انڈسٹری کا کہنا ہے کہ ایک لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں5 روپے91پیسےاضافےکی تجویزدی گئی ہے اور منظوری کے بعد ایک لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل 261.05 روپے پرپہنچ جائے گا۔

ذرائع نے کہا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات پرہائی پریمیم کی وجہ سے قیمت میں اضافےکی تجویز ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدی لاگت میں پریمیم بڑھنے پر اضافےکی تجویز بھیجی گئی۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر فیصلے کےبعد16 نومبر سے اطلاق ہوگا۔


Like it? Share with your friends!

0
Annie Shirazi

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *