مشہور ترکش اداکارہ حلیمہ سلطان کو پشاور زلمی کا برانڈ ایمبسیڈر بنانے پر غور

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے مقبول ترکش ڈرامہ سریز ارتغرل غازی میں حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی مشہور ترکش اداکارہ اسراء بلجیک کو پشاور زلمی سیزن 6 کا برانڈ ایمبسڈر بنانے کا اشارہ دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری کردہ بیان میں پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے رواں ہفتے ٹوئیٹر پر پشاور زلمی اور پی ایس ایل فینز سے دریافت کیا تھا کہ کیسا ہو اگر ارتغرل غازی یعنی ایجن التان پی ایس ایل 6 میں بطور برانڈ امبیسیڈر پشاور زلمی کا حصہ بن جائیں۔

پاکستان کی مقبول ترین پی ایس ایک فرنچائز پشاور زلمی کے حوالے سے مشہور ہے کہ وہ معروف اور نامور شخصیات کو بطور برانڈ ایمبسیڈر پشاور زلمی کا حصہ بناتے آئے ہیں۔ اس ہی سلسلے سے منسلک، ان دنوں پاکستان میں مقبول ترین ترکش ڈرامہ ارتغرل غازی جہاں اپنی مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کررہا ہے وہیں ڈرامے کے کردار بھی پاکستان میں بےحد مقبول ہیں۔ انھیں میں ایک نام ڈرامے میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ہیرو ارتغرل غازی یعنی ایجن التان اور ان کی بیوی حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنی والی اداکارہ اسراء بلجک کافی بھی کافی مقبول ہیں۔

یہی وجہ ہے جب پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے لوگوں کو آئندہ آنے والے اپنے پلان سے آگاہ کیا تو لوگوں نے ان سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر درخواست کی کہ وہ اس ارتغرل غازی کے ساتھ حلیمہ سلطان یعنی اسراء بلجک کو بھی پشاور زلمی کا حصہ بنائیں۔

جس پر گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر فینز سے پوچھا کیسا ہو اگر ہم حلیمہ سلطان یعنی اسراء بلجک کو بھی آفر دے دیں؟

جاوید آفریدی کا بس یہ لکھنا تھا کہ گویا پاکستان سپر لیگ اور پشاور زلم کے فینز کی خوشی کا کوئی عالم ہی نہیں تھا۔ ہر کوئی اس حوالے سے پرجوش نظر آیا۔ لوگوں نے اس پر مختلف انداز میں اپنی رائے دی۔

یاد رہے مشہور ترکش ڈرامہ ارتغرل غازی مسلمانوں کی تیرہویں کی صدی فتوحات پر مبنی ایک تاریخی ڈرامہ ہے، جو گزشتہ رمضان سے وزیر اعظم عمران خان کی خواہش پر سرکاری ٹی وی پاکستان ٹیلیوژن پر نشر کیا جارہا ہے، جس کو عوام کی جانب سے ناصرف بےحد پسند کیا جارہا ہے بلکہ ارتغرل غازی کو خوب پذیرائی بھی مل رہی ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

3 days ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

5 days ago

ہانیہ عامر ذہنی دباؤ کا شکار

پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ…

7 days ago

خلیل الرحمن قمر نے عدنان صدیقی سے مکھی اور عورت کے بارے میں بات کی

معروف ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمان نے عدنان صدیقی کو فون کیا اور اس حوالے سے…

1 week ago

آرام کرنے کا مشورہ ، یاسر حسین اور اقرا عزیز کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع؟

پاکستان کے معروف اداکار جوڑی یاسر حسین اور اقرا عزیز کے ہاں دوسرہ بچہ ہونے…

2 weeks ago

ایک دن میں کتنی بار چہرہ دھونا چاہیے؟

چہرہ ہمارے جسم کے دیگر حصوں سے زیادہ حساس ہوتا ہے اس چہرے کا خیال…

2 weeks ago