پشاور: جعلی عامل کے کہنے پر حاملہ خاتون کے سر میں کیل ٹھونک دی گئی

محبوب آپ کے قدموں میں ، بے اولادی کا علاج ، کالے جادو کا توڑ ، وطن عزیز کی دیواروں پر لکھی ہوئی تحریریں اور دیواروں پر چسپاں اشتہارات یہ بتاتے ہیں کہ ہمارا ایمان کتنا کمزور ہے اور نوسر باز کتنے چالاک ہیں کہ ہم سے ہماری مجبوریوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہمیں مشکلات میں دھکیل دیتے ہیں، جس کی حالیہ مثال حال ہی میں پشاور میں دیکھی گئی، جہاں اولادِ نرینہ کی خواہش میں جعلی عامل کے کہنے پر بیوی کے سر میں کیل ٹھونک دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے درالحکومت پشاور میں اولاد نرینہ کی خواہش میں حاملہ خاتون کے سر میں کیل ٹھونک دی گئی، ابتداء میں حالت غیر ہونے پر خاتون کے سر سے کیل نکالنے کی کوشش گھر میں کی گئی، لیکن طبعیت تشویشناک ہونے پر متاثرہ خاتون کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں سرجری کے بعد خاتون کے سر سے کیل نکال لی گئی۔

Image Source: Screengrab

اس موقع پر لیڈی ریڈنگ اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ خاتون کو بے خوشی کی حالت میں اسپتال لایا گیا تھا جس کے سر میں کیل ٹھونکی گئی تھی، اہلخانہ کا بتانا تھا کہ یہ سب ہونے کی وجہ یہ ہے کہ متاثرہ خاتون کے شوہر کو بیٹے پسند تھے اور اس نے یہ ایک عامل کے کہنے پر کیا ہے۔

اس دوران نیورو سرجن ڈاکٹر حیدر کا کہنا تھا کہ زخمی حالت میں لائی گئی خاتون حاملہ تھیں، جس کے سر پر گہری چوٹ تھی، البتہ یہ معلوم نہیں کہ سر میں کیل خاتون نے خود ٹھونکی ہے یا عامل نے مگر گھر والے بتاتے ہیں کہ وہ کمرے میں اکیلی بے خوشی کی حالت میں ملی تھی۔

ڈاکٹر حیدر کا مزید کہنا تھا کہ اگرچے کیل کو سرجری کرکے نکال لیا گیا ہے، البتہ گھر میں بھی کیل نکالنے کی کوشش کی گئی تھی مگر ناکام ہونے کی صورت انہیں اسپتال لانا پڑا تھا۔ خاتون کو اسپتال منتقل کیا گیا تو حالت انتہائی تشویشناک تھی۔

Image Source: Screengrab

نیورو سرجن ڈاکٹر حیدر نے انکشاف کیا کہ خاتون کا کہنا تھا کہ اس کے شوہر کو بیٹیاں پسند نہیں، اسے بیٹے کی خواہش تھی، جس پر جعلی عامل نے سر پر کیل ٹھوکنے کا کہا۔ اس سے قبل بھی پشاور میں ایک خاتوں نے عامل کے کہنے پر ایسا ہی کیا تھا جس کے بعد اس نے بیٹے کو جنم دیا تھا۔

دوسری جانب جوں ہی پولیس کو واقعے کی اطلاع موصول ہوئی تو پولیس نے فوری طور پر کاروائی شروع کی اور ابتدائی طور پر تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی ہے جو عامل اور خاتوں کے بارے میں معلومات اکھٹا کرے گی۔

واضح رہے پولیس کو واقعے کی اطلاع سوشل میڈیا پر وائرل خبروں کی ذریعے موصول ہوئی تھی، اسپتال انتظامیہ، ڈاکٹرز اور اہلخانہ کی جانب سے پولیس سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا تھا، جوکہ تمام فریقین کی جانب سے ایک بڑی غفلت کا مظاہرہ ہے تاہم پولیس نے جلد از جلد عامل کو گرفتار کرکے سخت کاروائی کا عندیہ دیا ہے۔

خیال رہے کچھ عرصہ قبل سیالکوٹ میں تھانہ صدر کے علاقے ونجل سے ایک حیران کن خبر سامنے آئی تھی، جہاں صغیر شاہ نامی جعلی پیر مریدین کے پکارنے پر قبر سے جواب دیا کرتا تھا، بعدازاں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے جعلی پیر کا بھانڈا پھوڑ دیا اور اسے قبر سے زندہ سلامت برآمد کرکے گرفتار کرلیا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

5 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago