پاکستان کے میوزیکل ہیرو فرہاد ہمایوں چل بسے

پاکستان کے معروف گلوکار، موسیقار، ڈرمر، ریکارڈ پروڈیوسراور ویڈیو آرٹسٹ فرہاد ہمایوں انتقال کرگئے۔اس افسوس ناک خبر کا اعلان بینڈ کے آفیشل پیج پر کیا گیا، بینڈ کے آفیشل فیس بک پیج پر پوسٹ میں لکھا گیا کہ عظیم فرہاد ہمایوں آج صبح ہمیں چھوڑ کر ستاروں کی دنیا میں چلے گئے ہیں۔

سوشل میڈیا پوسٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ فرہاد ہمایوں وقت سے بہت آگے تھے اور اپنی زندگی بھرپور انداز میں جینا چاہتے تھے۔ ان کی خواہش کے احترام میں تمام احباب اور مداحوں سے دعا کی درخواست کی جاتی ہے۔ پوسٹ میں مزید کہا گیا کہ ہم انہیں ڈیوڈ بووی کے یہ الفاظ کہتے ہوئے تقریباً سن سکتے ہیں ” مجھے نہیں معلوم کہ میں یہاں سے کہاں جا رہا ہوں، لیکن میں وعدہ کرتا ہوں کہ یہ بورنگ نہیں ہوگا۔”

Image Source: Facebook

پوسٹ میں گلوکار کی موت کی وجوہات سے متعلق آگاہ نہیں کیا گیا تاہم خاندانی ذرائع کے مطابق وہ کینسر میں مبتلا تھے۔

واضح رہے کہ فرہاد ہمایوں نے2018 میں ایک پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو خود آگاہ کیا تھا کہ وہ برین ٹیومر میں مبتلا ہیں اور اپنا مناسب علاج کروا رہے ہیں تاہم موسیقی کی دنیا کے اس ستارے کی چمک محض تین سال میں مانند پڑگئی اور وہ دنیا سے کوچ کرگئے۔

برین ٹیومر کا آپریشن ہوجانے کے بعد فرہاد ہمایوں فیس بک پر اپنی مصروفیات سے متعلق پوسٹس کرتے رہتے تھے، تاہم انہوں نے کبھی بھی صحت کے حوالے سے مداحوں کو کوئی خبر نہیں دی تھی۔ عام طور پر وہ اپنے گانے اور انٹرویوز سمیت دیگر شوبز مصروفیات سے متعلق پوسٹس کرتے دکھائی دیتے تھے۔

فرہاد ہمایوں نے 2003 میں ’’اوور لوڈ‘‘ نامی میوزک گروپ تشکیل دیا تھا، جس کا شمار ملک کے مشہور میوزک بینڈز میں ہوتا ہے۔ اگرچہ گلوکار فرہاد ہمایوں میوزک بینڈ ’’اوور لوڈ‘‘ کی وجہ سے مشہور ہیں لیکن انہوں نے اپنے فنی سفر کا آغاز بطور انڈر گراؤنڈ موسیقار کی حیثیت سے شروع کیا تھا اور دو بینڈز تشکیل دئیے تھے ’’کووین‘‘ اور ’’منڈروئٹ‘‘ جس میں وہ ڈرم بجاتے تھے۔میوزک انڈسٹری کے نامور موسیقار اور کوک اسٹوڈیو میں ڈرمر کے فرائض سرانجام بھی دئیے۔

Image Source: Facebook

تیرالیس سالہ ہمایوں فرہاد نے اپنے آڈیواور ویڈیوز کاموں کے لئے متعدد ایوارڈز بھی جیتے اور وہ لاہور کے مشہور ریکارڈنگ اسٹوڈیو ریاوٹ اور گیگ وینیو اسٹوڈیوز کے مالک بھی تھے۔ مرحوم کے والد شہزاد ہمایوں کمنٹیٹر تھے جبکہ والدہ نوید شہزاد اداکاری کے شعبے سے وابستہ ہیں۔

دوسری جانب ، نوجوان موسیقار کی اچانک موت نے فنکار برادری کو بھی گہرے دُکھ میں مبتلا کر دیا۔ ان کی وفات پر گلوکارو موسیقاروں کے علاوہ سماجی وسیاسی شخصیات بھی غمزدہ ہیں اور سوشل میڈیا پر اپنے پیغامات کے ذریعے فرہاد ہمایوں کو خراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔

فرہاد ہمایوں کی انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد ان کے مداحوں نے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ان کی موت پر افسوس کا اظہار کیا اور اپنے تبصروں میں ان کی موسیقی سے جڑی یادیں تازہ کیں۔

خیال رہے کہ اس سال کی شروعات میں ،بھارت کے مشہور پنجابی گلوکار دل جان سنگھ ایک روڈ ایکسیڈنٹ میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ دلجان 2012 میں بھارتی اور پاکستانی گلوکاروں کے مقابلے “سرکشیترا” کے رنر اپ تھے۔ اس پروگرام میں عاطف اسلم پاکستان کی جانب سے میزبانی کے فرائض سر انجام دئیے تھے۔

علاوہ ازیں ، پچھلے سال بالی وڈ کی کئی ہٹ فلموں کی موسیقی ترتیب دینے والی کامیاب جوڑی “ساجد واجد” کے واجد خان کا 42 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔واجد خان کو متعدد بیماریاں لاحق تھیں، کڈنی انفیکشن اور پھر کرونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد ان کی حالت بگڑ گئی تھی اور چار دن وینٹی لیٹر پر رہنے کے بعد وہ اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago