مشہور پاکستانی انسٹاگرامر علی بھائی نے شوبز کو خیرآباد کردیا

دین اور دنیا کے درمیان کسی ایک چیز کے انتخاب کا فیصلہ، یقیناً مشکل اور کٹھن ترین فیصلوں میں سے ایک تصور کیا جاتا ہے۔ دنیاوی رونقوں اور گلیمر سے بھرپور زندگی کو جھوڑ کر دین کا راستہ اختیار بلاشبہ ہمت اور مضبوط ایمان کی نشانیوں میں سے ہے۔ جہاں ماضی میں کئی نامور شخصیات نے گلیمر سے بھرپور دنیا کو چھوڑ کر دین کا راستہ اختیار کیا ہے وہیں حال ہی میں بھی ایسی ایک بڑی مثال سوشل میڈیا اسٹار علی بھائی کی سامنے آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مشہور سوشل میڈیا اسٹار علی بھائی سوشل میڈیا کی دنیا میں اپنی بےحد مقبولیت رکھتے تھے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام کی بات کی جائے، تو ان کے تقریباً 1 لکھ 20 ہزار کے قریب فالورز تھے۔ علی بھائی ماضی میں ڈانسنگ اور ماڈلنگ جیسے شعبوں میں کافی سرگرم دیکھائی دیتے تھے البتہ اب وہ صحیح راستے کے حصول میں ان تمام کاموں کو خیر آباد کرچکے ہیں۔

انسٹاگرامر علی بھائی جہاں گلیمر کی دنیا کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا، وہیں اب وہ اپنا سوشل میڈیا پیج محض دینی تعلیمات کے فروغ کے لئے ہی استعمال کرتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر جاری بیان میں علی بھائی کی جانب سے دو تصاویریں شئیر کی گئیں، ایک تصویر میں ان کی ماضی یعنی فیشن اور گلیمر کی دنیا کی ہے اور ایک میں ان کے موجودہ وقتوں کی ہے، جس میں انہیں ایک مذہبی شخصیت کے طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔ اس حوالے سے علی بھائی کی جانب سے ایک پیغام بھی جاری کیا گیا، جس میں انہوں نے لکھا کہ “خطا کے بعد ہی سیکھوں گا وفا یا رب، بخش دے میرے گناہوں کو میں بھی اولاد آدم ہوں۔

بلاشبہ یہ علی بھائی نامی انسٹاگرامر کا یہ ایک بڑا اقدام ہے۔ انہوں اللہ تعالٰی کی رضا اور آخرت کو بہتر بنانے کے لئے یہ فیصلہ لیا ہے۔ ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ علی بھائی کو فیصلے پر ثابت قدم رکھے اور انہیں دنیا اور آخرت میں اس کا اجر دے۔ آمین

واضح رہے اس سے قبل ماڈل، اداکار اور ڈانسر عثمان بیگ کی جانب سے بھی شوبز کی دنیا کو خیر آباد کرتے ہوئے دین کی بتائے راستے کا انتخاب کیا گیا تھا۔ اگرچے اداکاری اور ڈانس ان کا بچپن کا شوق تھا لیکن اس فیلڈ کا حصہ بننے کے بعد ان کو قلبی سکون میسر نہیں تھا۔ لہذا انہوں نے دین کو پڑھنا شروع کیا۔ اس دوران انہوں نے اعتکاف اور تبلیغی جماعت کے اجتماع میں شرکت کی اور پھر ان کا دل وہاں سے بدل گیا اور انہوں نے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے شوبز کی فیلڈ کو خیرآباد کردیا۔

یہی نہیں اس سے قبل بھارتی اداکارہ ثناء خان کی جانب سے بھی بالی ووڈ انڈسٹری کو خیرآباد کردیا گیا تھا۔ انہوں نے شوبز کو خیرآباد کہنے کے بعد فوری طور شادی کرلی تھی۔ ان کے شوہر ناصرف ایک دینی گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں بلکہ وہ خود بھی ایک مفتی ہیں۔ اداکارہ ثناء خان نے دین کا راستہ اختیار کرنے کے بعد اپنی تمام شوبز کی تصاویر بھی انسٹاگرام سے ہٹا دیں تھی۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago