فلکیات کی ماہر ڈاکٹر نرجس امریکہ کی نامور یونیورسٹی کی ڈین مقرر

فلکیات کی ماہر ڈاکٹر نرجس نے ڈین مقرر ہونے کے بعد ایک بار پھر پاکستان کا نام سربلند کردیا ہے۔ پاکستانی نژاد ماہر فلکیات ڈاکٹر نرجس ماؤلوالہ کو امریکہ کی نامور یونیورسٹی میساچوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی) اسکول آف سائنس نے اپنا نیا ڈین مقرر کرلیا ہے ۔ایم آئی ٹی انتظامیہ کے مطابق ڈاکٹرنرجس اسکول آف سائنس کی ڈین کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والی پہلی خاتون ہیں اور وہ ستمبر سے اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گی ۔

ڈاکٹر نرجس کا تعلق پاکستان کے پارسی خاندان سے ہے۔ انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم کنوینٹ جیسس اور میری پیرئیر سے حاصل کی ، جبکہ 1990میں انہوں نے طبیعیات اور فلکیات میں امریکہ کے ویلزلے کالج سے بی اے کیا۔ اس کے بعد انہوں نے1997 میں طبعیات میں پی ایچ ڈی میساچوسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی )سے کیا۔

Image Source: Twitter

ڈاکٹر نرجس ماؤلوالہ کی بحیثیت ایم آئی ٹی میں ڈین کی تقرری پر اسکے صدر ایل رفیل ریف کا کہنا ہے کہ “ایک محقق اور معلم کی حیثیت سے نیرگس کی ذہانت خود ہی فصاحت بولتی ہے، ڈین کی حیثیت سے ان کی تقرری پر مجھے نہایت خوشی ہے کیونکہ وہ قائدانہ خصوصیات کی مالک ہیں۔ ان کی یہ خاصیت ہے کہ وہ قابلیت کے ساتھ باہمی تعاون سے مسائل کو حل کرنے والی ہیں، وہ عقلمند ہیں اور فراخ دل انسان ہونے کے ساتھ لاجواب سرپرست بھی ہیں ۔ میں مطمئن ہوں کہ اسکول آف سائنس ایسے قابل اعتماد ہاتھوں میں ہے۔”

Image Source: Twitter

فلیکیات کی دنیا میں ڈاکٹر نرجس کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں ۔ ان کا نام کشش ِثقل کی لہر کا پتہ لگانے کی پہلی تحقیق کے لئے جانا جاتا ہے۔ اس تحقیق سے کائنات کو جاننے کا ایک نیا نظریہ سامنے آیا ہے۔

Image Source: Twitter

امریکی سائنسدانوں نے 2016 میں البرٹ آئنسٹائن کے سو سال قبل بتائے گئے کشش ِثقل کے نظریہ کی تحقیق کی جو امریکہ میں لوزیانا اور واشنگٹن میں واقع دیوہیکل لیزر ڈیٹیکٹروں کے ذریعہ ممکن ہوا تھا اور اس تحقیق سے کشش ِثقل کی لہروں کے وجود کی تصدیق ہوسکی تھی۔ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ یہ دریافت ایک سائنسی سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔

مزید جانئے: باہمت عزیزہ خان جو قبائلی رسم و رواج کے باوجود پی ایچ ڈی کررہی ہیں

ڈاکٹر نرگس ماؤلوالہ اپنی گراں قدر خدمات پر اپنے کیریئر میں کئی اعزازات اور ایوارڈز بھی مل چکے ہیں۔ 2015 میں انہیں طبیعیات میں ایل ای جی او ٹیم کا حصہ ہونے پر خصوصی انعام سے بھی نوازا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ڈاکٹر نیرگس 2017 میں نیشینل اکیڈمی آف سائنسز کے لئے منتخب ہوئیں ۔اس کے علاوہ وہ پاکستان انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے ذریعہ دیئے گئے لاہور ٹیکنالوجی ایوارڈ کی پہلی وصول کنندہ بھی ہیں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago