اننت امبانی کی شادی پر کس کس نے پاکستانی ڈیزائنر کے ملبوسات پہنے؟

بھارت کے امیر ترین تاجر مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کی شادی رادھیکا مرچنٹ کے ساتھ ہوئی جس کا چرچہ تقریباً پوری دنیا میں ہوا۔

Pakistani designers Ambani Wedding

مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کی شادی پر پاکستانی ڈیزائنر کے ملبوسات بھی توجہ کا مرکز رہے۔

فلمی دنیا کے ستارے ایک سے بڑھ کر ایک ملبوسات میں نظر آئے جن کی اننت کی شادی کیلئے تیاری دیکھنے کے قابل رہی۔

Pakistani designers Ambani Wedding

جہاں بھارتی ڈیزائنر کے کپڑوں کو پہنا گیا وہیں پاکستان کے مشہور ڈیزائنر اقبال حسین، فراز منان اور محسن نوید رانجھا کے تیار کردہ ملبوسات بھی ارب پتی بھارتی تاجر کے بیٹے کی شادی میں نمایاں رہے۔

بالی وڈ کی مشہور اداکارہ سارا علی خان، عالیہ بھٹ، کینیڈین گلوکار اے پی ڈھلن اور بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا نے پاکستانی ڈیزائنر کےکپڑے زیب تن کیے۔

عالیہ بھٹ ان فراز منان

کالے رنگ کے جوڑے میں عالیہ بھٹ کو خوب پسند کیا گیا جو پاکستانی ڈیزائنر فراز منان کا تیار کردہ تھا۔

سارہ علی خان ان اقبال حسین

سارہ علی خان نے شادی کے دو تقریبات میں پاکستانی ڈیزائنر کے تیار کردہ ملبوسات پہنے۔ شادی کے پہلے روز ’شبھ ویواہ‘ پر نامور پاکستانی ڈیزائنر اقبال حسین کا تیار کردہ زیتونی رنگ والا انارکلی لباس زیب تن کیا

دوسرے روز ’شبھ آشیرواد‘ کی تقریب میں بھی اقبال حسین کا لانگ فراک اور گولڈن لہنگا پہنا۔ روائیتی انداز میں بنےان ملبوسات کو سوشل میڈیا صارفین نے خوب سراہا۔

ہاردک پانڈیا ان فراز منان

بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا نے بھی ہلکے گلابی رنگ کے جوڑے کا انتخاب کیا جسے پاکستانی ڈیزائنر فراز منان نے ڈیزائن کیا۔

رادھیا ان محسن نوید رانجھا

جے شیٹی کی اہلیہ نے بھی ہرے رنگ کے جوڑے کا انتخاب کیا جسے پاکستانی ڈیزائنر محسن نوید رانجھا نے ڈیزائن کیا۔

انند پری مال ان فراز منان

Anand in Pakistani designers at Ambani Wedding


ایشا امبانی کے شوہر نے بھی جوڑے کا انتخاب کیا جسے پاکستانی ڈیزائنر فراز منان نے ڈیزائن کیا۔

یہ بھی پڑھیں

ٹک ٹاکر ربیکا کی منگنی نے تو امبانی کی شادی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

کیارہ ادوانی ان فراز منان

کیارہ ادوانیان نے بھی ہلکے گلابی رنگ کے جوڑے کا انتخاب کیا جسے پاکستانی ڈیزائنر فراز منان نے ڈیزائن کیا۔

Annie Shirazi

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

5 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago