دو سال کی عمر میں 22 ورلڈ ریکارڈ بنانے والا پاکستانی بچہ، ذہانت نے دنیا کو حیران کردیا


-1
1 share, -1 points

میں چھوٹا سا اک بچہ ہوں پر کام کروں گا بڑے بڑے۔۔۔بچپن میں یہ نظم ہم سبھی نے پڑھی ہے لیکن اس نظم کو 2 سال کے ‘محمد عیاد’ نے اپنی ذہانت سے حقیقت کا رنگ دیدیا ہے۔آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ اتنی سی عمر میں اس بچے کا آئی کیو لیول 150 سے زیادہ ہے،  یہ چھوٹا البرٹ آئن اسٹائن دنیا کی ان 2 فیصد آبادی میں شامل ہے جو فوٹو گرافی کی یادداشت کے مالک ہوتے ہیں۔محمد عیاد اپنی اسی ذہانت پر پاکستان، انڈیا، کینیڈا، امریکہ اور لندن میں منعقدہ مقابلوں میں 22 ایوارڈ اور اسناد اپنے نام کرچکے ہیں۔ان کو ایشیاء کے ریکارڈز میں ‘گرینڈ ماسٹر’ کا اعزاز حاصل ہے جبکہ حال ہی میں محمد عیاد نے کینیڈا میں میموری چیمپئن شپ میں 3 گولڈ میڈل بھی جیتے ہیں۔

محمد عیاد نے اپنی زندگی کے پہلے ایوارڈ کے لئے صرف تین منٹ میں 283 چیزیں شناخت کیں تھیں پھر اس نے 10 منٹ میں 700 چیزوں کی پہچان کی، جس میں مقامات اور ٹرانسپورٹ وغیرہ شامل تھی۔انہیں اعزازی ڈاکٹریٹ کی دو ڈگریاں ملی ہیں۔ایک بھارت کی یونیورسل یونیورسٹی کی طرف سے جبکہ دوسری اںٹرنیشنل اینٹی کرپشن اینڈ ہیومن رائٹس کونسل ہیومن رائٹس کونسل سے ملی، جو کہ باقاعدہ طور پر بھارتی حکومت سے منظور شدہ کونسل ہے۔یہ پہلا بچہ ہے جس کے پاس 17 ریکارڈ اور دو اعزازی ڈاکٹریٹ ڈگریاں ہیں۔اتنی چھوٹی سی عمر میں اس کو کئی ممالک کے پرچموں اور پاکستان فوج کے بڑے ناموں کو تصاویر دیکھ کر پہچان لیتے ہیں بلکہ وہ کیمیکلز سے لاوا اور قوس قزاح تیار کرنے کی مہارت رکھتے ہیں۔

Image Source: Facebook

اس کے علاوہ وہ انسانی جسم کے مختلف حصوں اور رنگوں کے نام بھی عربی زبان میں باآسانی بتا سکتے ہیں۔اگرچہ وہ ابھی پوری طرح بول نہیں سکتے لیکن یہ سب ایسے بتاتے ہیں کہ سننے والا سمجھ جاتا ہے۔پہلی مرتبہ جب عیاد کی ویڈیو فیس بک پر اپ لوڈ کی گئی تو دنیا بھر کے ماہرین بچے کے ذہنی معیار سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے اور ان کی خوبیاں دیکھ کر دانتوں تلے انگلیاں داب لیں اور پھر ان کے لئے ایوارڈز کا سلسلہ چل نکلا۔

Image Source: Facebook

محمد عیاد کی والدہ کے مطابق انہوں نے اپنے بیٹے کے لیے کوئی خصوصی ٹیچر نہیں رکھااس کا ایک بھائی آٹھویں کلاس میں پڑھتا ہے، ایک ون کلاس میں ہے، وہ جو کر رہے ہوتے ہیں یہ ان سے سیکھتا اور سمجھتا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ابھی تک اس نے 17 ریکارڈز توڑے ہیں، جو پاکستان اور بھارت سے ہیں اور اس کے علاوہ کچھ برطانیہ سے تعلق رکھتے ہیں۔

مزید برآں ، بھارتی ریاست تمل ناڈو کے ایک ادارے فیوچر کالامز بک آف ریکارڈز کے چند ماہ پہلے منعقدہ ایک آن لائن ویڈیو مقابلے میں نمایاں کارکردگی پر عیاد کو اعزازی ڈاکٹریٹ سے نوازا گیا اور باقاعدہ سرٹیفکیٹ جاری کیا گیا۔اسی طرح پاکستان بک آف ریکارڈ نے انہیں ‘فخر پاکستان’ کا لقب دیا۔ محض 18 ماہ کی عمر میں ہی انہوں نے کرونا وبا کے دوران ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام ہائی رینج بک آف ورلڈ ریکارڈز میں تعریفی سند حاصل کی۔ ان مقابلوں میں برطانیہ، بھارت، ویتنام، بھوٹان، نیپال، ملایشیا اور سنگاپور سمیت کئی ممالک کے 205 بچوں نے شرکت کی تھی۔

ویسے تو ہر بچے میں ہر چیزکو جاننے اور سیکھنے کا تجسس بہت زیادہ ہوتا ہے جبھی وہ چیزوں کو جلدی سیکھنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔بچوں کے شوق اور ذہانت کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کی صلاحیتوں کو درست سمت میں استعمال کرنا والدین کی رہنمائی کے بغیر ممکن نہیں، اس کی ایک مثال ننھی عریش بھی ہیں جن کی گہری دلچسپی اور والدین کی صحیح رہنمائی کی بدولت وہ محض 4 سال کی عمر میں مائیکرو سافٹ پروفیشنل بن گئیں۔عریش کا حافظہ کافی تیزہے ، وہ ایک نظر میں چیزوں کو حفظ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔


Like it? Share with your friends!

-1
1 share, -1 points

What's Your Reaction?

hate hate
0
hate
confused confused
0
confused
fail fail
0
fail
fun fun
0
fun
geeky geeky
0
geeky
love love
1
love
lol lol
0
lol
omg omg
1
omg
win win
1
win

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Choose A Format
Personality quiz
Series of questions that intends to reveal something about the personality
Trivia quiz
Series of questions with right and wrong answers that intends to check knowledge
Poll
Voting to make decisions or determine opinions
Story
Formatted Text with Embeds and Visuals
List
The Classic Internet Listicles
Countdown
The Classic Internet Countdowns
Open List
Submit your own item and vote up for the best submission
Ranked List
Upvote or downvote to decide the best list item
Meme
Upload your own images to make custom memes
Video
Youtube, Vimeo or Vine Embeds
Audio
Soundcloud or Mixcloud Embeds
Image
Photo or GIF
Gif
GIF format