Categories: پاکستانصحت

پاکستان نے روسی ویکسین کے استعمال کی بھی اجازت دے دی

پاکستان نے ہنگامی استعمال کے لئے روسی ساختہ اسپوٹنک فائیو کورونا 19 ویکسین کے استعمال کی اجازت دے دی ہے۔ اس سے قبل چین کی تیار کردہ سینو فارما اور اسٹرا زینیکا اور آکسفورڈ یونیورسٹی کی تیار کردہ کورونا ویکسین کی استعمال کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان معاون خصوصی برائے صحت فیصل سلطان نے رائٹرز کو ایک واٹس ایپ ٹیکسٹ میسج میں رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اسپوٹنک کو ای یو اے (ایمرجنسی یوز ایتھورائزیشن کی اجازت) دے دی گئی ہے۔

روسی ویکسین کے حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ اس ویکسین کی دو خوراکیں تین ہفتے کے وقفے سے لگائی جاتی ہیں جبکہ اس ویکسین کو تقریبا منفی 18 ڈگری سینٹی گریڈ پر رکھا جاسکتا ہے، جس کی کل معیاد 6 مہینے تک ہوگی۔

Image Source: Reuters

واضح رہے اس سلسلے میں کورونا وائرس کے خلاف تیار ہونے والی چوتھی ویکسین نے بھی کلینکل ٹرائلز مکمل کرلئے ہیں، اس ویکسن کو کین سینو بیالوجکس انکارپوریشن (کینسینو بی آئی او) کی جانب سے تیار کیا جارہا ہے۔

کینسینو ٹرائلز میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس مذکورہ ویکسین نے علامتی معاملات کی روک تھام میں 65.7 فیصد افادیت کا مظاہرہ کیا ہے۔ عالمی آزمائشوں کے عبوری تجزیے میں اس بیماری کء سنگین معاملات میں کو روکنے میں اس کی شرح 90.98 فیصد تک دیکھی گئی ہے۔

وزیراعظم پاکستان معاون خصوصی برائے صحت فیصل سلطان نے مزید کہا کہ علامتی معاملات کی روک تھام کے سلسلے میں پاکستانی سب سیٹ میں اس کی افادیت 74.8 فیصد ہے۔ جبکہ یہ شدید بیماری کی روک تھام کے لئے 100 فیصد تک تھا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کین سینو کی ویکسینیشن پاکستان میں 30 ہزار شرکاء یا اسیمپل، جن 101 تصدیق شدہ کیسوں کے تجزیے پر مبنی ہے۔

Image Source: Reuters

جیسے کہ کین سینو کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ اس ویکسین کی محض ایک خوراک ہی بچاؤ کے لئے درکار ہوگی، جبکہ اسے عام فریج میں رکھ استعمال کیا جانا، بہت سارے ممالک کے لئے سازگار انتخاب بن سکتی ہے۔ معاون خصوصی برائے صحت فیصل سلطان کے مطابق چینی کمپنی کے ساتھ معاہدے کے تحت پاکستان کو لاکھوں کی تعداد میں خوراکیں مل سکتی ہیں۔

پاکستان چین کے ذریعہ عطیہ کردہ سینوفرم کی 500،000 خوراکوں کے ساتھ پہلے ہی ایک ویکسینیشن مہم شروع کرچکا ہے۔ اس سے دس لاکھ سے زیادہ خوراکوں کے مزید عطیات ملنے کی توقع ہے۔

خیال رہے پاکستان میں فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو فوقیت کے طور پر پہلی ویکسین مل رہی ہیں۔ تاہم ، حال ہی میں ایک صحت کے عہدیدار کو مسلم لیگ (ن) کے رہنما کی بیٹی اور داماد کو ویکسین لگائے جانے کے الزام میں معطل کردیا گیا ہے۔

پاکستانی فوج کو چینی فوج کی طرف سے سینوفرم ویکسین کا الگ عطیہ بھی ملا ہے۔ تاہم افواج پاکستان نے یہ نہیں بتایا کہ یہ عطیہ کتنی خوراکوں پر مشتمل ہے لیکن انہوں نے کہا کہ وہ انہیں صحت کے عملے کو فراہم کرنے کے لئے حکومت کے حوالے کردے گیں۔

یاد رہے پاکستان کو ترقی پذیر ممالک کے ہونے کے تحت کورونا وائرس کے علاج کی فراہمی کے لئے عالمی اسکیم کے تحت ایسٹرا زینیکا ویکسین کی 17 ملین خوراکیں بھی دی جائیں گی۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago