پاکستان کے بانی قائد اعظم محمد علی جناح کے نواسے اسلم جناح آج طویل علالت کے بعد 70 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق پاکستان میں قائد اعظم محمد علی جناح کے نواسے ہونے کے دعویدار اسلم جناح آج صبح کئی روزہ علالت کے بعد انتقال کرگئے۔ اس خبر کی تصدیق اسلم جناح کی کزن رخسانہ جناح نے کی۔ ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ ان کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر کراچی کے علاقے انڈہ موڑ کی حدیبیہ مسجد میں ادا کی جائے گی۔ بعدازاں اسلم جناح کی تدفین نارتھ کراچی کے مشہور محمد شاہ قبرستان میں ہوگی۔ دوسری جانب مرحوم اسلم جناح نے اپنے لواحقین میں ایک بیوہ اور ایک بیٹی کو بھی چھوڑا ہے۔
یاد رہے آج سے کچھ عرصہ قبل یعنی پاکستان پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں قائد اعظم محمد علی جناح کے نواسے ہونے کے دعویدار اسلم جناح اپنی اہلیہ اور اپنی ایک معذور بیٹی کے ہمراہ اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچے تھے جہاں ان کا مختلف جماعتوں کے کارکنان کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا تھا۔ جس کے بعد ان کو قومی اسمبلی بھی لے جایا گیا تھا جہاں انہوں نے اس وقت کے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے بھی ملاقات کی تھی۔ حکومت نے ان کے تمام حالات جاننے کے بعد ان کو ایک سرکاری رہائش گاہ، ایک گاڑی، چھ لاکھ روپے کے قریب نقد انعام اور ماہانہ وظیفہ بھی طے کیا گیا تھا۔
دوسری جانب پاکستان میں قائد اعظم محمد علی جناح کی املاک کے واحد ٹرسٹی اور ان کی چھوٹی بہن مریم بائی کے بیٹے لیاقت پرچنٹ نے اسلم جناح کے اس وقت کے دعوے کو مکمل طور پر رد کردیا تھا۔ ان کے مطابق اسلم جناح قائداعظم کے کوئی نواسے نہیں ہیں۔ قائد اعظم محمد علی جناح کی واحد اولاد ڈینا واڈیا تھیں اور ان کا واحد نواسہ نوسلی واڈیا تھا۔ اس علاوہ قائد اعظم محمد علی جناح کا کوئی نواسہ یا پوتا نہیں تھا۔ جبکہ ان سے قائد اعظم کے دو پڑنواسے ہیں جن میں نیس واڈیا اور جہانگیر واڈیا ہیں جو کہ بیرون ملک مقیم ہیں اور وہیں کی شہریت رکھتے ہیں۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…