پاکستان کا غلط نقشہ نشر کرنے پر پاکستان ٹیلیویژن کے دو ملازمین برطرف

پاکستان ٹیلی ویژن کی جانب سے غلط پاکستانی نقشہ نشر کرنے پر دو ملازمین کو نوکریوں سے برطرف کردیا گیا۔ نقشہ میں مقبوضہ کشمیر کو بھارت کا حصہ دیکھایا گیا تھا۔

پاکستان ٹیلی ویژن کی جانب سے 6 جون بروز ہفتہ کو معمول نشریات میں ایک ٹی وی شو نشر کیا گیا جس میں پاکستان کا نقشہ دیکھایا گیا البتہ نقشے میں ایک منفرد بات دیکھنے میں آئی جس میں مقبوضہ کشمیر کو بھارت کا حصہ دیکھا دیا گیا

بعدازاں اس معاملے کو 8 جون کو سینٹ اجلاس میں اٹھایا گیا، جس کو صادق سنجرانی کی جانب سے معاملے کی مکمل جانچ کرنے کے لئے اسٹینڈنگ کمیٹی آن انفارمیشن اینڈ براڈکاسٹنگ کے حوالے کردیا گیا۔ جس نے اس پورے معاملے کی تحقیقات کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی تاکہ ذمہ داروں کا تعین کیا جاسکے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی ویژن کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ 6 جون کو غلط پاکستانی نقشے کی تصویر کرنے کے معاملے پر ایک تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی تھی جس کی سفارت پر عمل کرتے ہوئے پاکستان ٹیلیوژن انتظامیہ نے پیشہ وارانہ غفلت برتنے پر دو ملازمین کو برطرف کردیا ہے۔

واضح رہے 6 جون کو پیش آنے والے اس واقعہ پر عوام کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر سخت ردعمل دیکھنے میں آیا تھا اور لوگوں کی جانب سے سخت کاروائی کا بھی مطالبہ کیا گیا تھا۔

دوسری جانب اس معاملے پر وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے ٹوئیٹ کے ذریعے خوب اظہار برہمی کا اظہار کیا اور وزیر اطلاعات سینٹر شبلی فراز کو اس ہورے معاملے کے حوالے سے نوٹس لینے کی درخواست کی گئی۔

جبکہ وفاقی وزیر انسانی حقوق شریں مزاری کی جانب سے اس پورے معاملے کو ناقابل قبول قرار دیا گیا۔ جبکہ وزیر اطلاعات شبلی فراز سے معاملے کا نوٹس لینے کی بھی درخواست کی۔ انہوں نے اس معاملے پر مزید کہا کہ یہ سراسر لاپرواہی اور کاہلی کا نتیجہ ہے۔ جس میں ایک نقشہ گوگل کرکے نکال لیا گیا اور دیکھے بغیر چلا دیا گیا۔ افسوس کے ساتھ چند کوگ ہی ہیں جو نقشے کی اہمیت سمجھتے ہیں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago