پاکستان کی 2 خواتین کوہ پیما ‘کے ٹو’ سر کرنے کیلئے پُرعزم

‘کے ٹو’ دنیاکی خطرناک ترین چوٹی تصور کی جاتی ہے ، یہ دوسری بلند ترین چوٹی ہے جو 8 ہزار چھ سو گیارہ میٹر بلند ہے۔ اس سال پاکستان کی دو خواتین کوہ پیما یہ خطرناک ترین چوٹی کو سر کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں،ان میں سےایک ثمینہ بیگ اور دوسری نائلہ کیانی ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان سے اب تک کسی بھی خاتون کوہ پیما نے اس چوٹی کو سرنہیں کیا۔

دنیا کے دیگر ملکوں سے بھی کے ٹو کا کامیاب سمٹ کرنے والی خواتین کی مجموعی تعداد دس سے بھی کم ہے۔ تاہم اس بار پاکستان کی یہ دو ٹاپ خواتین کوہ پیماؤں نے سخت ترین پہاڑ کو سر کرنے کا عزم کی ہے، جس کے لئے ثمینہ بیگ کے ٹو بیس کیمپ پہنچ چکی ہیں جبکہ نائلہ کیانی بھی اپنے مشن کے لئے دبئی سے پاکستان آگئی ہیں۔آئیے ان دونوں باہمت خواتین کو پیماؤں کے بارے میں جانتے ہیں۔

ثمینہ بیگ

Image Source: Instagram

ہنزہ کے گاؤں شمشال سے تعلق رکھنے والی ثمینہ بیگ نے 2013 میں محض 21 سال کی عمر میں 8 ہزار 849 میٹر بلند ’ماؤنٹ ایورسٹ‘ سر کیا تھا ، وہ واحد پاکستانی خاتون ہیں جنہوں نے کم عمری میں یہ کارنامہ سرانجام دیا تھا۔ اس کے بعد مہم جوئی کا یہ سلسلہ چلتا رہا۔ وہ 2015 اور 2021 میں بھی کے ٹو سر کرنے کی کوشش کرچکی ہیں مگر موسمی حالات اور حادثات کی وجہ سے انہیں ان سمٹ کو ادھورا چھوڑنا پڑا تھا۔

وہ 2013 میں دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایوریسٹ سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بنی تھیں۔اس سے قبل بھی ثمینہ بیگ کی سربراہی میں خواتین کوہ پیماؤں نے 5600 میٹرز برفیلی چوٹی سر کی جہاں درجہ حرارت منفی چالیس کے قریب تھا۔اگر ثمینہ بیگ ’کے ٹو‘ کی 8 ہزار 611 میٹر بلند چوٹی سر کرلیتی ہیں تو وہ یہ کارنامہ سرانجام دینے والی پہلی پاکستانی خاتون ہوں گی۔

نائلہ کیانی

Image Source: Instagram

دبئی میں فیملی کے ساتھ مقیم کوہ پیما نائلہ کیانی بھی اس سال کے ٹو سر کرنے کا ارادہ لیے پاکستان پہنچ چکی ہیں اور انہوں نے اپنی مہم جوئی کا آغاز کردیا ہے۔ نائلہ کیانی نے گزشتہ سال 8ہزار 35 میٹر بلند گیشر برم ٹو سر کر کے پاکستان کے اندر 8 ہزار میٹر سے بلند کسی بھی چوٹی کو سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ گزشتہ دنوں انہوں نے گیشربرم ٹو چوٹی سرکی جبکہ وہ 8ہزار میٹرز بلند چوٹی سرکرنے والی پہلی پاکستانی خاتون ہیں۔

دبئی میں بینکنگ سیکٹر سے وابستہ نائلہ کیانی دوبیٹیوں کی ماں ہیں، اور وہ اپنی ساڑھے چھ ماہ کی بچی کو چھوڑ کر سمٹ پر گئی تھیں۔یاد رہے کہ 2018 میں نائلہ کیانی کی ایک ویڈیواس وقت وائرل ہوئی جب انہوں نے دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو کے بیس کیمپ میں شادی کی تھی۔ نائلہ کیانی کا ارادہ پاکستان کی تمام چوٹیوں کے ساتھ ساتھ ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کرنا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستانی خواتین اب مختلف شعبوں کا انتخاب کررہی ہیں، پہلے جو شعبے صنف نازک کے لیے ممنوع قرار دیئے جاتے تھے اب ان شعبوں میں بھی خواتین نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہیں۔اس کی مثال ثمینہ بیگ اور نائلہ کیانی ہیں جو کوہ پیمائی میں پاکستانی خواتین کی رول ماڈل بن گئی ہیں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

2 days ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

4 days ago

ہانیہ عامر ذہنی دباؤ کا شکار

پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ…

6 days ago

خلیل الرحمن قمر نے عدنان صدیقی سے مکھی اور عورت کے بارے میں بات کی

معروف ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمان نے عدنان صدیقی کو فون کیا اور اس حوالے سے…

1 week ago

آرام کرنے کا مشورہ ، یاسر حسین اور اقرا عزیز کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع؟

پاکستان کے معروف اداکار جوڑی یاسر حسین اور اقرا عزیز کے ہاں دوسرہ بچہ ہونے…

1 week ago

ایک دن میں کتنی بار چہرہ دھونا چاہیے؟

چہرہ ہمارے جسم کے دیگر حصوں سے زیادہ حساس ہوتا ہے اس چہرے کا خیال…

2 weeks ago