امریکہ کے شہر نیو یارک میں نوبیاہتا پاکستانی نژاد امریکن جوڑا بہاماس کے جزیرے میں ہنی مون منانے کے دوران سمندر کی بے رحم لہروں کے ہاتھوں موت کا شکار ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے (ریٹائرڈ )کرنل اور نیو یارک میں کئی سال سے مقیم مقبول ملک کے صاحبزادے محمد ملک اور پاکستانی نژاد ڈاکٹر نور شاہ 24 اکتوبر کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔ اس بندھن میں بندھنے کے بعد اس جوڑے نے دیگر جوڑوں کی طرح اپنی شادی شدہ زندگی کے لمحات کو یادگار بنانے کے لئے ہنی مون پر جانے کا پروگرام بنایا، اس سلسلے میں نوبیاہتا جوڑے نے امریکہ میں واقعہ بہاماس نامی ٹورسٹ جزیرے کا انتخاب کیا۔
لیکن بدقسمتی سے یہ ہنی مون نوبیاہتا جوڑے کے لئے موت کا سبب بن گیا اور اپنی شادی کے پانچوں روز ہی یہ میاں بیوی سمندر کی بے رحم لہروں میں ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔
ہنی مون منانے جانے والے اس نئے نویلےجوڑے کی موت کی اطلاع امریکی حکام کی جانب سے جب محمد ملک کے والد کرنل (ر) مقبول ملک کو دی گئی تو وہ بہو بیٹے کی اس اچانک موت پر شدید صدمہ میں مبتلا ہوگئے۔
یہ حقیقت ہے کہ قدرت نے موت کا وقت متعین رکھا ہے ورنہ کسے معلوم تھا کہ اس نوبیاہتا جوڑے کا ہنی مون کا یہ سفر ان کی زندگی کا آخری سفر بن جائے گا اور وہ اس دنیا کی رنگینیوں کو چھوڑ کر موت کی وادی میں جاسوئیں گے۔
واضح رہے کہ اس پاکستانی نژاد امریکن جوڑے کی ہلاکت کی تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئیں ہیں لیکن اس خبر نے پاکستانی کمیونٹی میں غم کی لہر دوڑا دی ہے اور نیو یارک کی پاکستانی کمیونٹی ان دونوں میاں بیوی کی موت پر صدمہ سے دوچار ہے۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…