قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم دنیا کے نمبر ون بلے باز بن گئے

کھیل کے میدان سے بڑی خبر، قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ون ڈے کرکٹ کے نمبر ون بیٹسمین بن گئے، بھارتی کپتان ویرات کوہلی ایک درجہ تنزلی کے بعد اب دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کردہ حالیہ رینکنگ کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم 865 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں، جبکہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی 857 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ اگر فہرست میں دیگر کھلاڑیوں کی بات کی جائے، تو تیسرے نمبر پر بھارتی اوپنر روہت شرما، چوتھے نمبر پر نیوزی لینڈ ٹیم کے سابق کپتان روس ٹیلر اور پانچویں پوزیشن آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ کی ہے۔

Image Source: Geo Super

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ نئی ون ڈے رینکنگ میں پاکستانی اوپنر فخر زمان بھی ٹاپ 10 کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں، ان کا اس وقت 778 پوائنٹس کے ساتھ فہرست میں ساتواں نمبر ہے۔ اس قبل وہ اس فہرست میں انیسویں نمبر براجمان تھے۔

پاکستانی کپتان بابر اعظم سابق پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف ، ظہیر عباس اور جاوید میاں داد کے بعد دنیا کے نمبر ون بیٹسمین بننے والے چوتھے پاکستانی کھلاڑی ہیں، جبکہ بابر اعظم کی جانب سے نمبر ون بلے باز بن کر بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی 5 سال سے قائم بادشاہت کا بھی خاتمہ کیا ہے، ویرات کوہلی سال 2017 سے ون ڈے بیٹنگ میں نمبر ون بیٹسمین کی پوزیشن پر قابض تھے۔

Image Source: Twitter

پاکستان کرکٹ ٹیم ان دنوں دورہ جنوبی افریقہ پر موجود ہے، جہاں قومی ٹیم نے 3 ون ڈے میچز کی سریز کو ناصرف 2-1 سے اپنے نام کیا بلکہ اس سریز میں 228 رنز بنانے والے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے دنیائے کرکٹ میں نمبر ون بلےباز ہونے کا اعزاز حاصل کرتے ہوئے کرکٹ کی دنیا میں اپنی حکمرانی کا بھی آغاز کیا۔

واضح رہے سریز سے قبل قومی کپتان بابر اعظم اس سریز سے قبل عالمی بیٹسمین کی درجہ بندی میں دوسرے نمبر پر تھے، ان کے اور بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے درمیان 20 پوائنٹس کا فرق تھا۔ تاہم جنوبی افریقہ کے خلاف پہلےایک روزہ میچ میں 103 رنز کی عمدہ اننگز کھیلنے پر بابراعظم آئی سی سی ون ڈے انٹرنیشنل پلیئرز رینکنگ میں پہلے نمبر پر پہنچ گئے تھے البتہ سیریز کے دوسرے میچ میں 31 رنز بناکر آؤٹ ہونے کے باعث وہ پانچ پوائنٹس گنوانے کی وجہ سے دوبارہ دوسری پوزیشن پر چلے گئے تھے۔

Image Source: Twitter

لیکن سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں قومی کپتان بابر اعظم نے ایک بار پھر زبردست اننگز کھیلی اور 94 رنز بناکر مین آف دی میچ قرار پائے۔ جس کے بعد وہ ایک بار پھر ون ڈے انٹرنیشنل پلیئرز رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔

یاد رہے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سال 2015 میں اپنے ون ڈے کیرئیر کا آغاز زمبابوے کے خلاف لاہور کے قذافی اسٹیڈیم سے کیا تھا۔ بابر اعظم نے 80 ون ڈے میچز میں قومی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی ہے، جس میں انہوں نے 56.8 کے اوسط سے 3 ہزار 8 سو 8 رنز بنائے ہیں۔ اگرچہ دیگر فارمیٹ کی بات کی جائے تو بابر اعظم ٹیسٹ کی عالمی درجہ بندی میں چھٹے اور ٹی ٹوئنٹی کی فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

ڈاکٹر ادیب رضوی کو عالمی طبی اعزاز سے نوازا گیا

کراچی، 12 اپریل:  جنوبی ایشیا کے خطہ میں طب کے میدان میں گراں قدر خدمات خدمات…

3 weeks ago

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

4 weeks ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago