میجر جنرل نگار جوہر پاک فوج کی پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل بن گئیں

پاک فوج میں میجر جنرل کے عہدے پر تعینات نگار جوہر کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے، جس کے بعد اب وہ افواج پاکستان کی پہلی خاتون سرجن جنرل بن گئی ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کی میڈیکل کور سے تعلق رکھنے والی میجر جنرل نگار جوہر کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی ہے۔ اس ترقی کے بعد میجر جنرل نگار جوہر پاکستان آرمی میں لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والی پہلی خاتون افسر بن گئیں ہیں۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کا تعلق صوبے خیبر پختونخوا کے شہر صوابی کے علاقے پنج پیر سے ہے اور وہ اس وقت ملٹری اسپتال راولپنڈی میں کمانڈنٹ کے طور پر فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔

ائی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کو اس ترقی کے بعد سرجن جنرل آف پاکستان آرمی بھی تعینات کردیا گیا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر جہاں سرجن جنرل آف پاکستان آرمی تعینات ہونے والی پہلی خاتون افسر بنی ہیں وہیں نگار جوہر پاکستان آرمی کی پہلی تھری اسٹار افیسر بھی بن گئیں ہیں۔

یاد رہے 9 فروری سال 2017 میں موجودہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نگار جوہر کو بریگیڈیئر سے میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دی تھی۔ ساتھ ہی نگار جوہر کا شمار پاکستان آرمی میں میجر جنرل کے عہدے تک بھی پہنچنے والی تین خاتون افسران میں ہوتا ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago